پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم ہوگیا جب کہ  پنجاب حکومت نے دو دن میں 1005 زمینوں کے کیس نمٹا کر حیران کن ریکارڈ بنا دیا۔

برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48 گھنٹوں میں اُن کی زمین، اُن کی ملکیت، اُن کا حق واپس مل گیا۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی، صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجاب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ  لیا، پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کئے جائیں گے

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ زمین کے کیس کا جیسے فیصلہ ہوگا، فوری قبضہ بھی ہوگا کوئی تاخیر ، کوئی سفارش، کوئی کوتاہی نہیں ہوگئی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے فیصلہ ادھورا ہے،کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر نظر آنا چاہیے، پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا -

مریم نواز  نے کہا کہ زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست  دیں،دِنوں میں فیصلہ ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مریم نواز شریف

پڑھیں:

محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب  سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ 

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم  اور  گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار  کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین  کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا