شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا: ملک محمد احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو اسی جیل مینوئل کے تحت جیل میں رکھا گیا تھا، ان کو تو گھر کا کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا۔
سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی انوکھا لاڈلا ہے کیا؟
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ترامیم تو آج ہوئی ہیں میں 15 برس سے کہہ رہا ہوں، میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ نے اپنی بات کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مستعفی ہونے والے ججز ایسے تھے جیسے پارٹیز تھیں، کیا نواز شریف کو حکومت سے نکالنے کا فیصلہ آزادانہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پارلیمنٹ اپنا حق چھوڑ دے، یہاں تو فیصلے آتے رہے پانامہ کیس جیسے، یہاں تو فیصلے آتے رہے وزیراعظم کو گھر بھجوانے کے۔
واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کے دوران بطور گواہ پیش ہوئے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے شہباز شریف کیس میں بیان قلمبند کروا دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ملک احمد خان شہباز شریف شریف کو نے کہا
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔