ایک بیان میں پی ٹی آئی کراچی نے کہا کہ سحر و افطار کے اوقات میں بازاروں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر عبادات ادا کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سخت اور موثر پالیسی تشکیل دی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پرسکون ماحول میسر آ سکے۔ راجہ اظہر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور لوٹ مار کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سحر و افطار کے اوقات میں بازاروں، تجارتی مراکز اور اہم شاہراہوں پر اضافی پولیس نفری تعینات کی جائے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر عبادات ادا کر سکیں۔

راجہ اظہر نے مزید کہا کہ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اس مقدس مہینے میں عوام کو خوف و ہراس سے پاک فضا فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر سخت نگرانی اور موثر پرائس کنٹرول میکانزم نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے اور بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہری عبادات اور سحر و افطار کے اوقات میں کسی قسم کی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کو مناسب تحفظ اور سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو حکومت کو عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان اور پرائس کنٹرول اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے جائے تاکہ کہ رمضان انہوں نے

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک