data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شہید بینظیر آباد: رمضان المبارک کے موقع پر شہریوں کو مہنگائی کے بوجھ سے بچانے کے لیے کمشنر شہمیر خان بھٹو نے شہر بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنر کی ہدایت کے مطابق تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ صارفین کو خریداری کے وقت شفافیت حاصل ہو۔ انتظامیہ رمضان کے دوران مارکیٹوں میں مسلسل موجود رہے گی تاکہ اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شہر کے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے یا ذخیرہ اندوزی کی کسی بھی شکایت فوری طور پر متعلقہ حکام تک پہنچائیں، تاکہ بروقت اور مؤثر کارروائی ممکن ہو۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں کی جائے گی۔

کمشنر شہمیر خان بھٹو نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد نہ صرف قیمتوں کو مستحکم رکھنا بلکہ شہریوں میں اعتماد اور اطمینان قائم کرنا بھی ہے، تاکہ روزہ دار شہری رمضان کے بابرکت مہینے میں بلا خوف و خطر ضروری اشیاء خرید سکیں اور کسی قسم کی منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کا شکار نہ ہوں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان کے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک