Daily Mumtaz:
2026-07-24@04:42:06 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کی امت مسلمہ کو آمدرمضان مبارکباد

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

وزیراعظم شہباز شریف کی امت مسلمہ کو آمدرمضان مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی امت مسلمہ کو آمدرمضان پر مبارکبا
اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ رمضان عبادت، تقویٰ اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حقیقی عبادت کردار کی اصلاح اور باہمی ایثار کا سبق دیتی ہے۔ روزہ صبر، نظم اور ذمہ داری کی عملی تربیت ہے، رمضان کمزور طبقات کے احساس اور معاشرتی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے، حکومت کا رمضان پیکیج مستحقین کی مدد کے لیے شروع کر دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مستحق افراد کو مالی امداد باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہوگی، مقصد یہ ہے کہ ہر گھرانہ سحر و افطار کی رونقیں برقرار رکھ سکے۔

وزیراعظم نے کہا اللہ ہمیں قرآن وسنت کی تعلیمات اور رمضان کی حقیقی روح پر عمل کی توفیق دے۔ دعا ہے اللہ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری