اجتماع عام ملک میں تبدیلی کی نویدثابت ہوگا ‘این ایل ایف
اشاعت کی تاریخ: 29th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) لیبر فیڈریشن کراچی کے محنت کشوں کا قافلہاین ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان کی قیادت میں لاہور مینار پاکستان میں جماعت اسلامی پاکستان کے کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت کے بعد واپس کراچی پہنچ گیا۔ این ایل ایف کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکریٹری محمد قاسم مال نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا کل پاکستان اجتماع عام پاکستان میں نظام کی تبدیلی کی نوید ثابت ہوگا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: مختلف علاقوں میں آج 12 گھنٹے تک پانی کی فرا ہمی متاثر رہےگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج پانی کی سپلائی 12 گھنٹے تک متاثر رہنے کا امکان ہے۔
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی اور تکنیکی خرابیوں کے تدارک کا کام جاری رہے گا، جس کے باعث شہر کو 100 ملین گیلن کم پانی فراہم کیا جائے گا۔
اس کمی کا براہِ راست اثر متعدد علاقوں پر پڑے گا، جن میں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ڈی ایچ اے، چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ ٹاؤن شامل ہیں، جہاں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر رہے گی۔
ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے مرمتی سرگرمیاں صبح 8 بجے شروع ہوں گی اور رات 8 بجے تک جاری رہیں گی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پانی احتیاط سے استعمال کریں اور ممکن ہو تو ذخیرہ بھی کرلیں۔