پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس آج ہوگا، اہم مسودہ قوانین ایجنڈے میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب اسمبلی کا 35واں اجلاس آج بروز جمعہ 28 نومبر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت اسپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایوان میں سب سے پہلے محکمہ انوائرمنٹ پروٹیکشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کے پوچھے گئے سوالات کے جواب پیش کیے جائیں گے۔ اس کے بعد ارکان اپنے زیرو آور نوٹسز ایوان میں رکھیں گے، جب کہ 5 موجودہ تحریکِ التواء پر بھی بحث کی جائے گی۔
اجلاس کے اہم نکات میں پنجاب موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025، ستھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 اور پولیس آرڈر (دوسری ترمیم) 2025 کے مسودہ قوانین کی پیشی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایوان میں صوبے کی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر عام بحث کا آغاز بھی کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کی سڑکوںکی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-34