Jasarat News:
2025-11-21@09:53:17 GMT

ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور مصنوعی ذہانت کا فروغ

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل ترقی، اسٹارٹ اپس اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے ذریعے عالمی معیار کی ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی معاونت سے ملک میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں بہتری اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے 27ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا پاکستان کا ڈیجیٹل ایکوسسٹم مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے، جس میں 43 سافٹ ویئر ٹیک پارکس، 400 سے زائد ٹیک کمپنیز اور 85 انکیوبیٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نئی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کی تعداد 4,100 سے بڑھ چکی ہے، جبکہ پاکستانی اسٹارٹ اپس اور ٹیک کمپنیاں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر ممالک میں کامیابی سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان میں اسٹارٹ اپس، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اسکلز کے شعبوں میں 4.

3 ملین افراد کو تربیت دی جا چکی ہے اور اس ضمن میں اہم بین الاقوامی شراکت داریاں بھی قائم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں اب تک 700 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری حاصل کی گئی ہے، جو پاکستان کے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اعتماد اور استعداد کی عکاسی کرتی ہے۔

بشکیک:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اوروفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کیریک وزارتی کانفرنس میں شریک ہیں

 

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا اسٹارٹ اپس

پڑھیں:

مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے: سربراہ گوگل

گوگل کی مالک کمپنی ایلفابیٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر ’اندھا اعتماد‘ نہیں کرنا چاہیئے۔

بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو سندر پچائی کا کہنا تھا کہ اے آئی ماڈلز غلطیاں کرنے کے بہت امکانات رکھتے ہیں۔ انہوں نے اے آئی ٹولز کے ساتھ دیگر ٹولز کے استعمال پر زور بھی دیا۔

سندر پچائی کا کہنا تھا کہ لوگ اس لیے گوگل سرچ بھی استعمال کرتے ہیں اور کمپنی کے پاس مزید ایسے پروڈکٹس ہیں جو زیادہ درست معلومات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اے آئی ٹولز مددگار ہوتے ہیں وہیں لوگوں کو یہ ٹولز استعمال کرنے کا سلیقہ سیکھنا پڑے گا نا کہ جو بھی کچھ اے آئی کہہ دے اس پر اندھا اعتبار کر لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل سیکٹر اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں نمایاں پیشرفت
  • اسٹارٹ اپس اور عالمی سرمایہ کاری  کے باعث پاکستان کا ڈیجیٹل سفر نئی بلندیوں پر
  • پاکستان ڈیجیٹل ترقی سے ڈیجیٹل نیشن بننے کی جانب گامزن
  • یورپ کی مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں امریکا پر سبقت کی کوشش
  • مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے: سربراہ گوگل
  • چینی قوم مصنوعی ذہانت پر امریکیوں کی نسبت زیادہ اعتماد کرتی ہے، سروے
  • مصنوعی ذہانت (AI) سے جذباتی تعلقات طلاقوں کی نئی وجہ بنتے جا رہے ہیں، انتباہ
  • شزہ فاطمہ کا دورہ‘ پاکستان ملائیشیا آئی ٹی برآمدات کے مزید فروغ کا اعادہ
  • مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟