یورپ کی مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں امریکا پر سبقت کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپ نے مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں امریکا پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش تیز کردی۔ یورپ کے اعلیٰ حکام نے سربراہ اجلاس میں زور دیا ہے کہ یورپ کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دوڑ میں قیادت حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔ اس اجلاس کا مقصد خطے کو ڈیجیٹل دور کے محاذ پر لانا اور امریکی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں پر انحصار کم کرنا ہے۔ برلن میں اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی یورپی یونین نے یہ اعلان بھی کیا کہ ایمازون اور مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ سروسز کو یونین میں سخت مسابقتی قواعد کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ برسلز ان کی مارکیٹ طاقت کی چھان بین کر رہا ہے۔اس اجلاس میں یورپ کے ٹیکنالوجی شعبے کے رہنماؤں نے شرکت کی اور اس سے جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے بھی خطاب کرنا تھا۔ یورپی کمیشن کی ڈیجیٹل سربراہ ہینا ویرکونن نے افتتاحی سیشن میں کہا کہ یورپ کا مقصد بہت سادہ ہے کہ ہم اے آئی اور جدید ٹیکنالوجیز میں قیادت کرنا چاہتے ہیں، پیروی نہیں، ہمارے پاس مارکیٹ ہے، ہمارے پاس صلاحیت ہے، ہمارے پاس عزم ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ دیتا ہے، شزا فاطمہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی 27ویں نیشنل سیکورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کو وزیر اعظم آفس، ایس آئی ایف سی، وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ڈیجیٹل سیکٹر اقتصادی سلامتی، اسٹریٹجک مضبوطی، عالمی مسابقت کا بنیادی ستون ہے۔ ڈیجیٹل گورننس، اے آئی، سائبر سیکورٹی پاکستان کے مستقبل کیلیے فیصلہ کن شعبے ہیں۔ ہم اپنی سائبر ریزیلنس کو مسلسل مضبوط بنا رہے ہیں۔ شزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کیلیے بڑی پیش رفت ہے، کلاؤڈ انفرااسٹرکچر پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پوری زندگی کو ایک جامع ڈیجیٹل ماحول میں منتقل کرنا ہمارا ہدف ہے۔