آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں۔خصوصی گفتگو کے د وران شازیہ مری نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پارلیمان مضبوط ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کو نقصان نہیں ہوا بلکہ اس سے عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔پی پی پی ترجمان نے کہا کہ آئینی عہدوں کو یہ استثنی دیگر ممالک میں بھی حاصل ہے، صدارتی مدت کے بعد صدر پبلک آفس ہولڈر بنیں گے تو استثنی ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں، صدر مملکت مدت پورے ہونے کے بعد سیاست میں آئیں گے تو استثنی نہیں رہے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے اہم شخصیت کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیا
مظفرآباد:پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔
پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔
فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے تعلق ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔