آصف زرداری پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں، شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ آئینی عہدوں کو یہ استثنی دیگر ممالک میں بھی حاصل ہے، صدارتی مدت کے بعد صدر پبلک آفس ہولڈر بنیں گے تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا، صدر مملکت مدت پورے ہونے کے بعد سیاست میں آئیں گے تو استثنیٰ نہیں رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری پارٹی کے شریک چیئرمین نہیں ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے پارلیمان مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے عدلیہ کو نقصان نہیں ہوا بلکہ اس سے عدلیہ پر کیسز کا بوجھ کم ہوجائے گا۔ پی پی پی ترجمان نے کہا کہ آئینی عہدوں کو یہ استثنی دیگر ممالک میں بھی حاصل ہے، صدارتی مدت کے بعد صدر پبلک آفس ہولڈر بنیں گے تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پارٹی کے کو چیئرمین نہیں ہیں، صدر مملکت مدت پورے ہونے کے بعد سیاست میں آئیں گے تو استثنیٰ نہیں رہے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گے تو استثنی نے کہا کہ کے بعد
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے
(احسن عباسی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو انتقال کر گئے۔
لعل بخش بھٹو مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔
لعل بخش بھٹو پی پی پی رہنما ندیم بھٹو کے والد تھے۔
لعل بخش بھٹوکے انتقال پرپیپلزپارٹی قیادت اورہنمائوں کی جانب سے اظہارتعریت کی جارہی ہے۔