جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
— اسکرین گریب
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا کی حلف برداری کی تقریب کانفرنس روم میں ہوئی۔
وفاقی آئینی عدالت کے گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ججز نے بھی تقریب شرکت کی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر تقریب میں شریک ہوئے۔
جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف، جسٹس انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکریٹری منظور احمد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت کے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین نے حلف اٹھا لیا
قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے سربرہ جسٹس امین الدین خان اور 6 دیگر ججز آج حلف اٹھائیں گے۔ آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے۔ آئینی عدالت کے چھ ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے اور آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے اور صدر آصف علی زرداری آئینی عدالت کے سربراہ سے حلف لیں گے۔