وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
احتشام کیانی :وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
خیال رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا سربراہ جسٹس امین الدین خان کو بنایا گیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا جس کے بعد انہوں نے جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی سے بطور ججز وفاقی آئینی عدالت عہدوں کا حلف لیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وفاقی ا ئینی عدالت ئینی عدالت کے کا حلف
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔