2025-11-15@06:38:31 GMT
تلاش کی گنتی: 659
«پولیس اسٹیشن کے»:
حکام نے بتایا کہ کم از کم 24 پولیس اہلکاروں اور تین شہریوں کو سرینگر کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے وقوع پر یکے بعد دیگرے ہونے والے چھوٹے دھماکوں نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر امدادی کارروائیاں کرنے سے روک دیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے دار الحکومت سرینگر جمعہ کی رات کو خوفناک دھماکوں سے دہل اٹھا۔ یہ دھماکہ مبینہ طور پر دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بلاسٹ معاملے میں ضبط کئے گئے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔ رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے فریدآباد سے ضبط کیا گیا آتش گیر مواد نوگام پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا جو نادانستہ طور پر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-12 سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا دھماکے میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کیاطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ساتھ مل کر مدینہ کالونی میں ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کا مقصد مشکوک افراد، اشتہاری مجرموں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری تھا۔ پولیس نے آپریشن کے دوران مدینہ کالونی کے مختلف گھروں کی تلاشی لی اور مشکوک افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی۔ آپریشن میں پولیس نے مدینہ کالونی کی مقامی ہوٹلوں پر بھی چھاپے مارے جہاں بیٹھے افراد کے کرمنل ریکارڈز کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چیک کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد علاقے میں جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر...
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکا کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، شرکا کا استقبال اسپیکربابرسلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کیا۔ جرگہ کے شرکاگورنرفیصل کریم کنڈی، سابق گورنرغلام علی کوپولیس نیسلامی پیش کی جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پولیس کے دستے نے سلامی...
ذوالفقار حمید نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہشتگردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ آئی...
2 افراد کو فوری امدادی کارروائی کے دوران زندہ بچا لیا گیا، تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منوڑہ کے مقام پر سمندر میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ان کی تلاش شروع کر دی، جن میں سے 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ڈوبنے والے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس ہیں، اسٹوڈنٹس کا گروپ سمندر پر پکنک کی غرض سے آیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے، تینوں افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، دو افراد کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت...
پشاور: دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں کے قیام کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری...
وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد پولیس کی سیکیورٹی ڈیوٹیوں کے دوران بڑے سیکورٹی لیپس کا انکشاف ہوا ہے جب کہ وفاقی پولیس کے آپریشن ڈویژن کے متعدد اہلکار غیر ملکی وی وی آئی پی وفود اور کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے۔ ڈیوٹی پوائنٹس سے اہلکاروں کی غیر موجودگی سیکیورٹی صورتحال میں سنگین خطرہ بن سکتی ہے، آپریشن ڈویژن کے مجموعی طور 76 اہلکار بغیر اطلاع واجازت ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضر رہے۔ ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن اسلام آباد کیپٹن (ر) زیشان حیدر نے آئی ایس سی (انٹرنشینل سپیکرز ) کانفرنس اور غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی ڈیوٹیاں چیک کی تو اہلکاروں کی غیر حاضری کا انکشاف ہوا۔ ایس ایس پی سیکورٹی ڈویژن اسلام آباد کیپٹن...
لاہور: پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے صوبے بھر میں ججز، عدالتوں اور وکلا برادری کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) لاہور نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی، سی پی او نے لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر، تمام ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احاطوں، عدالتوں، ججوں کی رہائش گاہوں، وکلا بار اور ججوں کی نقل و حرکت کے لیے پہلے سے موجود سیکیورٹی نظام کا جائزہ لے کر اسے مزید مضبوط کریں، ان اقدامات کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔ تمام...
کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزاسنائی گئی 4سال قبل صحافی کے تشدد میں ملوث پولیس کانسٹیبل کو سزا سنادی گئی، کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس، واسط اور عرفان کو بھی سزا میں نامزد کیا گیا، سزا سٹی کورٹ کے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ معزز جج نے مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں سزا سنائی۔ سٹی کورٹ تفصیلات کے مطابق سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ نمبر 5 کے معزز جج اختر علی عمرانی نے گزشتہ روز ساڑھے 12بجے کیس نمبر 2256/21 کا فیصلہ مدعی اور ملزمان کی موجودگی میں ملزمان کے وکیل ایڈوکیٹ زیدی کے سامنے سنا دیا جس میں ڈسٹرکٹ سینٹرل ایف سی ایریا سے تعلق رکھنے والا ہے۔ پولیس کانسٹیبل حسیب سمیت اریب، انس،...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خودکش حملے میں 12 افراد کے شہید ہونے کے بعد لاہور کے حساس مقامات کی سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ لاہور پولیس نے حساس مقامات کے گرد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا، اسلام آباد واقعے کے بعد شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں مزید سختی بھی کر دی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بتایا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل الرٹ ہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے شہر بھر میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈولفن اسکواڈ اور پیرو فورس کو لاہور میں اضافی گشت کی ہدایات جاری کر دیں۔فیصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-02-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد شیشہ والی مسجد کے قریب فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 23 سالہ محمد شعیب اقبال ولد محمد اقبال خان کے نام سے کی گئی، مقتول پاکستان پیپلز پارٹی کا کارکن اور پیپلز پارٹی کے کارکن و ٹائو ن چیئرمین اورنگی ٹاون حاجی جمیل ضیا کی شومل میڈیا ٹیم کا ممبر تھا۔ اورنگی ٹاؤن میں رات گئے فائرنگ کے ایک پرْاسرار واقعے نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی، جب پیپلز پارٹی کے کارکن شعیب اقبال کو گھر کے قریب...
ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر دیر میں نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ سے حجرے کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک خاتون نے پولیو ٹیم کی خاتون ورکر پر حملہ اور تشدد کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پولیو ٹیم کے انچارج محمد ایاز اشرف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس کے مطابق جب پولیو ٹیم شہری سمینہ بابر کے گھر پہنچی، تو اس نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر نے اسے قائل کرنے کی کوشش کی، لیکن سمینہ بابر غصے میں آ گئیں اور اپنے 2 بیٹوں کے ساتھ پولیو ٹیم پر حملہ کر دیا۔ اس تصادم کے دوران خاتون پولیو ورکر صبا تاج کے سر پر اینٹ لگ گئی جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ حملے کے دوران ملزمان نے پولیو...
لاہور پولیس پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی فول پروف سکیورٹی کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ گوردواروں اور سکھ یاتریوں کی رہائش گاہوں کے گرد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ سکھ یاتریوں سے متعلق سکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی عبادت گاہوں کی چار دیواری، سکیورٹی کیمروں، خاردار تاروں اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس افسران متعلقہ فوکل پرسنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور مہمان سکھ یاتریوں کی حفاظت کے لیے کوئی کسر...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے 13 نومبر کو کالعدم جماعت عوامی لیگ کے ممکنہ احتجاجی لاک ڈاؤن سے قبل بڑے پیمانے پر سیکیورٹی مشق انجام دی۔ یہ مشق جمعے کے روز شام 4 سے 5 بجے تک جاری رہی جس میں تقریباً 7 ہزار پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ پولیس کی یہ کارروائی ڈھاکہ کے 142 اہم مقامات پر کی گئی، جن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ ’جمنا‘، بنگلہ دیش سیکریٹریٹ، ہائی کورٹ، صدارتی محل بنگبھون اور چیف ایڈوائزر آفس (تیج گاؤں) شامل تھے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس (ڈی ایم پی) کے مطابق، مشق کا مقصد ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کی تیاری کو جانچنا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ مشق حالیہ سیکیورٹی خدشات...
وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سیکیورٹی گارڈ نے گھریلو جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جس کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی ہے، نے اشتعال میں آ کر کلہاڑی سے بیوی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں کٹ گئیں۔ شدید خون بہنے کے باعث خاتون، جس کا نام رانی بتایا گیا ہے، موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات...
ترجمان کے مطابق پولیس کو 147 جدید سکوا دوربینیں، 363 تھرمل سائٹس، 10 ہیوی مشین گنز اور 4 اینٹی ڈرون گنز فراہم کی گئی ہیں۔ اینٹی ڈرون گنز وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس کے حوالے کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے امریکی طرز کے دور سے نشانہ بنانے والے جدید ہتھیار حاصل کر لیے۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ تقریب کے دوران جدید تھرمل سائٹس، دوربینیں، ہیوی مشین گنز اور اینٹی ڈرون گنز پولیس کے حوالے کیں۔ ترجمان کے مطابق پولیس کو 147 جدید سکوا دوربینیں، 363 تھرمل سائٹس، 10 ہیوی مشین گنز اور 4 اینٹی ڈرون گنز فراہم کی گئی ہیں۔ اینٹی ڈرون گنز وزیرستان، بنوں اور باجوڑ پولیس کے حوالے...
لاہور: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے طالبہ کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے سے طالبہ کے ساتھ ہراسگی کی شکایت ہیلپ لائن 15 پر موصول ہوئی تھی جس پر فوری پولیس ٹیم کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ متاثرہ بچی کے والد کے مطابق رکشہ ڈرائیور کالج آتے جاتے بیٹی کو ہراساں کرتا تھا، سیف سٹی کی خاتون افسر نے متاثرہ طالبہ سے رابطہ کرکے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث رہا ہے۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا...
پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کی سکیورٹی نے وارنٹ وصول کیے، پولیس ٹیم سہیل آفریدی اور جنید اکبر سے متعلق معلوم کرکے واپس چلی گئی۔ ذرائع کے پی ہاؤس کے مطابق وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا کر پولیس واپس روانہ ہوگئی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں پر 26 نومبر سے متعلق تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کا کوئی رہنما کے...
ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 نومبر2024 کو تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں صوبائی صدر جنید اکبر، ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد نامزد ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن بعد ازاں اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ شفیع جان نے کہاکہ پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کرائی، جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے واپس چلی گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( آئی این پی ) لاہور پولیس نے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے ہیں۔ اس سلسلے میں شرکا کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔ترجمان نے بتا یا کہ تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کے لیے 3 ایس پیز، 10 ڈی ایس پیز، 41 ایس ایچ اوز، 252 اَپر سبارڈینیٹس سمیت مجموعی طور پر 3800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے لیے 1000 سے زائد ٹریفک پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔شرکاء کی سہولت کے لیے پنڈال کے 14 مختلف مقامات پر پولیس کیمپس قائم...
لاہور: لبرٹی ہوٹل میں مبینہ گینگ ریپ کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس تفتیش کے مطابق مقدمے کی مدعیہ خاتون خود واقعے کی ذمہ دار نکلی۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق خاتون ایک نجی ہوٹل میں پارٹی کرنے کے لیے آئی تھی اور اپنے ساتھ نشہ آور گولیاں بھی لے کر آئی تھی۔ رات بھر پارٹی جاری رہی جس کے بعد صبح کے وقت خاتون نے 15 پر کال کرکے واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران مدعیہ نے اپنا میڈیکل کروانے سے انکار کردیا جس سے واضح ہوگیا کہ کسی قسم کا گینگ ریپ واقع نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق خاتون اس سے قبل بھی اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں...
سٹی 42 : پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں مختلف کالجز، یونیورسٹیز کے 200 طلباء طالبات شریک تھے۔ سٹوڈنٹس کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے دی گئی، ساتھ ہی سیف سٹی کے مانیٹرنگ سینٹر میں ڈیجیٹل وال سے شہر کی سرویلنس کا مشاہدہ بھی کروایا گیا۔ سٹوڈنٹس کو پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اپ گریڈیشن ، جدید سہولیات بارے بتایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، بلڈ بینک ، میثاق سینٹر بارے بریفنگ دی گئی۔ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف نان بائیوں کی ہڑتال اس موقع پر سٹوڈنٹس کا کہنا تھا کہ سیف سٹیز میں آئی ٹی بیسڈ...
لاہور (نامہ نگار) پنجاب حکومت نے تین پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی حسین حبیب امتیاز کو کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ڈی آئی جی محمد علی نیکوکارہ کو ڈی آئی جی آپریشنز سی پی او پنجاب لاہور تعینات اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب کا اضافی چارج، ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلیشمنٹ ساؤتھ پنجاب شعیب خرم جانباز کو تبادلہ کر کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیاگیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کمانڈنگ پولیس ٹریننگ کالج لاہور محبوب اسلم للہ کو ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ سی پی او پنجاب لاہور کا اضافی چارج دے دیا۔
آئی جی کے پی ذوالفقار حمید—فائل فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی کی سیکیورٹی سے متعلق گزشتہ روز ہونے والے کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ذرائع کے مطابق پشاور میں آئی جی خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے سیکیورٹی کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پولیس کے پاس وسائل کم ہیں، فوج کے بغیر دہشت گردی پر قابو نہیں پا سکتے، پولیس کی تعداد کم ہے، استعدادِ کار اور صلاحیت کا بھی مسئلہ ہے۔ آئی جی نے بریفنگ میں بتایا کہ پولیس اہلکاروں کی کل تعداد تقریبا 1 لاکھ 30 ہزار ہے، 20 سے 30 فیصد پولیس اہل کار اعلیٰ شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے فعال پولیس اہلکاروں کی تعداد تقریباً 80 ہزار...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے چھٹی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطاقب ایس ڈی پی او سٹی اظہر شاہ ٹیم کی قیادت کریں گے،پولیس ٹیم کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ 26نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ مزید :
لاہور: شاہدرہ فلائی اوور پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں پولیس کانسٹیبل حامد نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر رکشہ ڈرائیور کی زندگی بچائی، مگر بدقسمتی سے خود شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ فلائی اوور پر ٹرک کی چڑھائی پر بریک فیل ہوگئیں جس کے بعد ٹرک بے قابو ہوکر رکشہ کی طرف آنا شروع ہوگیا۔ ناکے پر کھڑے پولیس اہلکار کانسٹیبل حامد نے فوراً صورتحال کو بھانپتے ہوئے رکشہ ڈرائیور کو پیچھے دھکیل دیا تاکہ وہ محفوظ رہ سکے، تاہم ٹرک کانسٹیبل حامد پر چڑھ گیا اور اس کی دونوں ٹانگیں کچل گئیں۔ کانسٹیبل حامد کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت ابھی بھی نازک بتائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-02-10 کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو سینٹر کے موقع پرشرکا، غیر ملکی مہمانوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور مؤثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کل 3372 افسران و اہلکارسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے جن میں 1626 ٹریفک پولیس اہلکار، 186 اسپیشل برانچ افسرانور دیگر شعبہ جات کے تربیت یافتہ اہلکار شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، ایکسپو سینٹر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں کی سخت نگرانی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں، کسی بھی غیر...
ہنگو:دوآبہ میں پولیس قافلے پر دھماکے سے متاثرہ گاڑی کے قریب سیکورٹی اہلکار و مقامی افراد جمع ہیں، چھوٹی تصویر میں دھماکے میں زخمی ہونیوالے ایس ایچ او دوآبہ عمران الدین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس...
شمالی وزیرستان میں پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ قبل ازیں خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے...
پشاور میں سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن کے اسلحہ خانے میں موجود پرانے بارودی مواد کے پھٹنے کے نتیجے میں ہوا۔ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جو دیگر گولہ بارود تک بھی پھیل گئی، جس سے مزید دھماکے ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ بی ڈی یو، ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ملزمان کو حوالات سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے۔ سی...
مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف عصمت دری، لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مزید برآں، پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا...
—فائل فوٹو لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو...
کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز علی میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے بعد مشتبہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس اعلامیے کے مطابق 21 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے کالا بورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی امتیاز علی میر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی میر محمد صلاح شدید زخمی ہوئے تھے۔ بریکنگ:کراچی: اینکر امتیاز میر کے قاتلوں کو ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیاکراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کورنگی پولیس نے وفاقی حساس...
راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے نقشہ مرتب کرلیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر انوسٹگیشنزسٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ شخص محمد حارث سے بھی ملاقات کی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں، متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کے 19نشانات کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ شخص کے ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ انگلی...
پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں...
بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
بھارت کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم کی 2 کھلاڑی جمعرات کی صبح ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں جب ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھو کر فرار ہوگیا۔ ???? INDIA NOT SAFE EVEN FOR WOMEN ATHLETES..!! – Two Australian players were allegedly molested in Indore while walking from their hotel to a café. ( NDTV ) pic.twitter.com/CZInMwkFDe — junaiz...
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
سندھ کے شہر میرپورخاص میں پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ضلع پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون نے ڈی آئی جی کو درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ وہ اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے مہران پولیس اسٹیشن گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او میرخادم تالپور کو معطل کر دیا اور انکوائری کا حکم جاری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی درخواست کے بعد ایس ایچ او اور...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر کشمیر میں آزاد حکومت کے قیام کا دن ہے۔ کشمیر کی آزادی تحریک قربانی، جذبے اور خود داری کی داستان ہے۔ ورلڈ پولیو ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو کے 100فیصد خاتمے کا ہدف ہم سب کا مشن ہے۔ پولیو کے 100فیصد خاتمے سے ہی بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پولیو سے مکمل نجات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔ پولیو ورکر قوم کے ہیرو ہیں، خدمات کی قدر کرتے اورسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین سے اسلحہ اور سمگلنگ...
ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 954 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹر کی مدد سے مفرور ملزمان کو پکڑنے کیلئے لاہور میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے دیگر پرتشدد مظاہرین مختلف اضلاع میں مفرور ہیں جن کے خلاف پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، لاہور پولیس نے ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جس میں تقریبا ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی شناخت...
سٹی42: پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے لبیک تنظیم کو دہشتگرد قرار دینے اور اس پر پابندی لگانے کی منطوری دے دی۔ تحریک لبیک عرف ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر کالعدم کرنے کا نوٹیفیکیشن کسی بھی وقت متوقع ہے۔ آج پرائم منسٹر ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بار بار ریاست کے اداروں پر حملے کرنے اور ریاست کے اہلکاروں پر بلا جواز بار بار تشدد کرنے، بار بار شدید نوعیت کا اشتعال پھیلانے، شاہراہیں بلال کر کے شدید خوف و ہراس پھیلانے، پبلک لائف کو یرغمال بنانےکے ساتھ ساتھ عوام کو بھی بار بار شدید خوف و ہراس اور دباؤ میں لانے کی ذمہ دار مذہبی تنظیم ٹی ایل...
ڈسٹرکٹ کیماڑی میں کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب واقعے کے پی ٹی فلاق اوور سے متصل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار افراد کے شیشہ نا کھولنے پر گاڑی کے شیشے توڑنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم، قریب موجود شاہین پولیس کے اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی اس ہی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے...
چارسدہ میںگرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔تنگی پولیس نے کمسن بچی جلوہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے میں 8/9 سالہ بچی جلوہ کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی...
پشاور: تنگی پولیس نے کمسن بچی جلوہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے میں 8/9 سالہ بچی جلوہ کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان، ایس ایچ او...
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
کراچی میں ساؤتھ زون پولیس نے سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ’فیشل ریکگنیشن‘ کیمروں کی مدد سے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جو اس جدید نظام کے ذریعے گرفتاری کا پہلا کیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا کراچی سیف سٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ، منصوبے پر کتنی لاگت آئے گی؟ ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے جدید فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا جو طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ آج ای آر وی SP-0853 ڈیٹا کارنر کو فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ذریعے ایک الرٹ موصول ہوا۔...
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیرا ؤکرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی...
20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔ راولپنڈی صدر سے اسلام...
ویب ڈیسک: مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گھر کے سامنے ضیاء الحق ابابکی پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی، ضیاء الحق فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
پشاور: پشاور میں پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمن کا بھائی فرمان ملزم کو چھڑوانے آیا، فرمان نامی شخص نے چوکی کی دیوار توڑی اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس پر پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقامی چیئرمین کے بھائی کو متھرا پولیس نے حوالات کی سیر بھی کروا دی۔
حیدرآباد: جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو کے مطابق واقعے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔
کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی یہ ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، جہاں علیمہ خان کا پتہ 14 اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے علیمہ خان کے ضمانتی سمن کی تکمیل کے لیے بھی ٹیم مقرر کی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، جنہوں نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ عدالتی سمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر...
کراچی: شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد...
پشاور پریس کلب میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی آرگنائزیشن کی صدر فرزانہ ریاض نے کمیونٹی کی نائب صدر ماہی گل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ عدالتوں میں مقدمات زیر التوا ہونے کے باوجود بھتہ خور، اغوا کار اور 195 خواجہ سراؤں کے قاتل آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے خواجہ سراؤں نے پولیس کی جانب سے غیر قانونی طور پر ضلع بدر کیے جانے کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے اور کہا ہے کہ آئے روز بھتے کے لیے کالز آرہی ہیں جبکہ بھتہ نہ دینے پر اب تک 195 خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ پشاور پریس کلب میں ٹرانس جینڈرز کمیونٹی آرگنائزیشن کی صدر فرزانہ...
اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈائریکٹرلینڈ کےقتل میں ملوث ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانہ نون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا، ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقہ میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ...
لاہور: پولیس نے صرف ایک دن کی روپوشی کے بعد تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی اور انکے بھائی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے دوران دونوں رہنما اچانک منظرِ عام سے غائب ہوگئے تھے، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری حرکت میں آئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کی گرفتاری اب محض وقت کی بات ہے کیونکہ خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل ٹریکنگ کی مدد سے ان کا ٹھکانہ معلوم کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے مکمل الرٹ ہیں اور کارروائی کے لیے تیار کھڑے ہیں، حکام نے دونوں رہنماؤں کو پرامن طریقے سے خودسپردگی کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق اگر وہ زخمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور، اسلام آباد (نمائندگان جسارت) پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنان کے دفاتر اور ا سٹورز پر چھاپے مارے۔پولیس نے کارروائی کے دوران اسلحہ، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات قبضے میں لیں، کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حساس انٹیلی جنس رپورٹ پر کی گئی جب کہ سامان کی ضبطی پولیس ایکٹ اور انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت ہوئی۔کارروائی میں سی ٹی ڈی، ایس پی آپریشنز اور مقامی تھانے کی ٹیمیں شامل تھیں جب کہ موقع پر موجود مجسٹریٹ نے ضبطی کارروائی کی نگرانی کی،ضبط شدہ ریکارڈ کو فرانزک ٹیم کے حوالے کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ضبط سامان میں لیپ ٹاپس، ہارڈ ڈرائیوز، موبائل فونز،...
لاہور: پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے قیمتی سامان اور نقد رقم کی تفصیل جاری کردی۔ لاہور پولیس کے مطابق سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے تھے۔ پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ سربراہ ٹی ایل پی کے گھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے، اسی طرح برطانیہ،...
سعد رضوی—فائل فوٹو لاہور میں پولیس نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری کر دی۔پنجاب پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے ہیں، سعد رضوی کے گھر سے 11 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: سعد رضوی پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیا پولیس نے بتایا ہے کہ ٹی ایل پی سربراہ کے گھر سے غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی جبکہ برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔پنجاب پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مریدکے؛ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگالیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے سعدرضوی اور انس رضوی کا سراغ لگالیا ہے اور دونوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔سعد اور انس رضوی کے زخمی ہونے کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا، اگر وہ زخمی ہیں تو انہیں فوراً خود کو قانون نافذکرنے والےاداروں کے حوالے کر دینا چاہیے تاکہ ان کا علاج کرایا جا سکے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق تصادم میں 3 ٹی ایل پی کارکن اور ایک راہ گیر جاں بحق ہوئے جب کہ 30 کے قریب شہری زخمی ہوئے،مظاہرین نے یونیورسٹی کی بس سمیت...
لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی اور انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں کی موجودگی کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور انہیں جلد گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ سعد اور انس رضوی زخمی ہیں یا نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وہ زخمی ہیں تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سامنے پیش ہو کر علاج کروانا چاہیے۔ ادھر پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مریدکے میں ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملے کے بعد مشتعل مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا ہے۔...
مرید کے پولیس نیسب انسپکٹر محمد افضل کی مدعیت میں امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی کے خلاف سکیورٹی فورسز پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ایف آئی آر میں امیر ٹی ایل پی سعد رضوی، انس رضوی سمیت علامہ فاروق الحسن، مولانا سجاد سیفی، مفتی وزیرعلی سمیت کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے وا لوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔مقدمے میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، اغوا اور ڈکیتی سمیت 32 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مرید کے : ٹی ایل پی کا پُر تشدد احتجاج اور حملے، پولیس افسر شہید، 12 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز مرید کے : پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک ( ٹی ایل پی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے شہر مرید میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے ہوئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پرتشدد احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا تاہم پر تشدد احتجاج میں ایک پولیس افسر شہید اور ایک درجن اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا...
مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ اسی دوران...
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث گزشتہ دنوں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورت حال دیکھنے کو ملی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹی ایل پی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے...
لاہور: ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلا جھجھک بازاروں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا رخ کریں، تمام مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ خوف و خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ املاک، بازاروں اور تجارتی مراکز کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور امن...
کوئٹہ: تحریک لبیک بلوچستان کے کارکنوں نے احتجاجاً قومی شاہراہ بند کردی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک بلوچستان ٹی ایل پی کے کارکنوں نے سونا خان چوک پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاجاً مکمل طور پر بند کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور سیکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین نے اپنے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی کی اور شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ تحریک لبیک بلوچستان کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریاں اور مذہبی اجتماعات پر پابندیوں...
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا کے شاہراہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف 10 التوبر کو تحریک لیبک پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد کی طرف الاقصیٰ مارچ شروع کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی پنجاب پولیس اور تحریک لیبک کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہیں۔ ٹی ایل پی کے مطابق اس دوران ان کے لاہور میں ہی 2 کارکنان جان بحق ہوگئے اور تقریباً 80 زخمی ہوئے جو لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کی بھادی...
پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں ہر حملے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ ملزمان میں امتیاز احمد، عامر عباس، ناصر خان، مجاہد عباس اور سمیع اللہ سمیت چار مقدمات کے سو سے زائد دیگر کارکنان شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس پر حملہ اور پُرتشدد احتجاج کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سو سے زائد ملزمان کا 11 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے مختلف تھانوں سے ٹی ایل پی 100 سے زائد گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت...
وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک بند کردی گئی۔ مظاہرین نے کارپوریشن کے ٹرک کو روک کر اس کی ہوا نکال دی۔ بعد میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرید کے پولیس آپریشن کیخلاف لاہور میں تحریک لبیک کے وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سٹرک بلاک کردی۔ مرید کے میں ٹی پی ایل کے کارکنوں پر ہونیوالے تشدد کیخلاف وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاج کیا اور سٹرک بلاک کر دی۔ وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک...
سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔ شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔
تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور ٹی ایل پی کے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کے درمیان مرید کے کے علاقے میں تصادم جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ایک بار پھر مرید کے میں تصادم ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر شہزاد شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور...
حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے. تاہم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔موٹروے ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد سے ملاتی ہے، جب کہ ایم تھری لاہور کو عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے جوڑتی ہے، جہاں سے یہ ایم فور کے ذریعے فیصل آباد اور ملتان تک جاتی ہے۔ایک روز قبل ٹی ایل پی کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر مریدکے پہنچ گیا تھا. اس سے چند گھنٹے قبل لاہور میں...
کانسٹیبل سیف الرحمان اپنے پارٹنر تیمور کے ساتھ گٹکا ماوا چھالیہ فروخت کرنے لگا، ہفتہ لاکھوں کی وصولی کانسٹیبل سیف اور اس کی ٹیم غیرقانونی طور پر بندے اٹھاتے اور ان سے بھتہ وصول بھی کرتے، ذرائع (رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ تھانہ پاکستان بازار پولیس کانسٹیبل کے کنٹرول میں، کانسٹیبل سیف الرحمان اپنے پارٹنر تیمور کے ساتھ گٹکا ماوا چھالیہ فروخت کرنے لگا، ہفتہ لاکھوں روپے کی وصولی کے علاوہ کانسٹیبل سیف اور اس کی ٹیم غیرقانونی طور پر بندے اٹھاتے اور ان سے بھتہ بھی وصول کرتے ہیں۔ تھانہ پاکستان بازار ذرائع کے مطابق ضلع ویسٹ اورنگی ٹاؤن تھانہ پاکستان بازار میں تعینات کانسٹیبل سیف الرحمن بکل نمبر 24880 جس کی سندھ پولیس محکمے میں اپوائنٹمنٹ 2019 میں...
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے دوران لاہور پولیس کے 112 جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جماعت احتجاج کے نام پر انتشار چاہتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب بڑھتا ہے اور حالات اچھے موڈ کی جانب جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ خفیہ ایجنڈے کے پیچھے انتشار پیدا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک مذہبی جماعت اپنے ایک نام نہاد ایشو کے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس سے بات...
پولیس کا گھیراؤ اور ہتھیاروں کی موجودگی، کیا یہ پُر امن احتجاج ہے، معروف صحافی کا ٹی ایل پی کے مارچ پر تبصرہ
پاکستان کے معروف اینکر، صحافی اور تجزیہ کار وجاہت کاظمی نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک ویڈیو اور مبینہ اسلحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جماعت پر شدید تنقید کی ہے اور ریاست سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Saad Rizvi from container is instructing TLP workers to besiege the police officials and surround them from all sides and to not let them go. This is sheer terrorist against the state and taking law in the hands. The state must crackdown ruthlessly against these morons. pic.twitter.com/vdRn7oUZx1 — Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 11, 2025 وجاہت کاظمی کے مطابق سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پولیس...
مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت سادھوکی، کامونکی میں جی ٹی روڈ بند کردی گئی ہے،جبکہ کئی جگہوں پر خندقیں کھودی گئیں ہیں۔ شیخوپورہ روڈ، سیالکوٹ روڈ اور عزیز کراس بائی پاس کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے،وزیرآباد کے قریب بھی خندقیں کھود دی گئیں،دوسری جانب لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،اورنج لائن اور میٹر بس سروس معطل کردی گئی ۔ جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث دوسرے روز بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے سو سے زائد راستوں کو کنٹینر اور خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،میٹرو بس سروس سمیت انٹرسٹی...
ٹی ایل پی کو محدود رکھنے کی کوششوں کے باعث لاہور میں کشیدگی، جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
لاہور شہر میں جمعرات کو صورتحال مسلسل کشیدہ رہی کیونکہ بدھ کی رات پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں تقریباً ایک درجن پولیس اہلکار بھی شامل تھے، دوسری جانب جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل ہے، موبائل انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات 12 بجے سےتاحکم ثانی تک لیے معطل ہوئی۔ وزارت داخلہ نے جڑواں شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے لیے پی ٹی اے کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی منظوری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالد نے 2023ء میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پولیس میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور کراچی کے مقامی لوگوں کو جان بوجھ کر بھرتی نہیں کیا گیا اور دوسری جانب پولیس میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور ان کو تحفظ دینے والوں کے خلاف عملاً کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلح ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں، ڈاکوؤں کی لوٹ مار و فائرنگ اور شہریوں کی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت و محکمہ پولیس کی نا اہلی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں ناکامی کی شدید مذمت کی ہے اور کہا...
تحریک لبیک پاکستان کے اعلان کردہ ’لبیک اقصیٰ‘ مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب پولیس نے لاہور میں ایک بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کا فیض آباد دھرنا، جڑواں شہروں کے لوگ کیا کہتے ہیں؟ ٹی ایل پی کے مطابق 2 کارکن ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹی ایل پی نے جمعہ 10 اکتوبر کو فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کی کال دی ہوئی ہے تاہم پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ٹی ایل پی کے لاہور مرکز، مسجد رحمت العالمین، پر چھاپہ مارا جس سے صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ تشدد اور جھڑپیں تحریک لیبک پاکستان کے مطابق پنجاب پولیس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ائیرپورٹ پر واقع اسکول میں 12 سالہ طالبہ سے مبینہ طور پر ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا جس کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبہ سے ہراسانی میں اسکول کا کینٹین ملازم ملوث ہے۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے، تاہم پولیس نے اس کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ایس ایس پی ملیر عبد الخالق کے مطابق اسکول انتظامیہ نے واقعے کی کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی، جب کہ انہیں اس افسوسناک واقعے کا علم گزشتہ روز ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر...