کراچی: کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ڈسٹرکٹ کیماڑی میں کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جیکسن تھانے کی حدود میں کیماڑی گیٹ نمبر 15 کے قریب واقعے کے پی ٹی فلاق اوور سے متصل روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار شہری سے لوٹ مار کی کوشش کی۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق ملزمان نے ویگو گاڑی میں سوار افراد کے شیشہ نا کھولنے پر گاڑی کے شیشے توڑنے کی بھی کوشش کی۔ تاہم، قریب موجود شاہین پولیس کے اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی اس ہی دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان ٹریفک جام میں پھنس جانے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، وارداتوں کی اطلاع پر ہی شاہین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔
ایدھی حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھر زخمی ہوا۔ ہلاک ملزمان اور زمین راہ گیر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شخص کی شناخت 20 سالہ مبشر ولڈ نسیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت فیضان عرف فیضی اور ارسلان عرف اچھو کے نام سے کرلی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کا کریمنل ریکارڈ حاصل کرلیا ، دونوں عادی جرائم پیشہ ہیں۔ ہلاک ملزم فیضان کے خلاف تین مقدمات جبکہ ارسلان کے خلاف سنگین نوعیت کے نو درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور واردات میں استعمال موٹر سائیکل بھی ملی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
ہوٹل مالک نے چائے پینے آئے شخص کو ڈاکو سمجھ کو گولی مار دی، شہری جاں بحق
کراچی ہوٹل مالک نے شہری کو ڈاکو سمجھ کر گولی ماردی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ کی گلی نمبر ایک میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ چائے کے ہوٹل کے مالک نے چائے پینے کے لیے آنے والے شہری کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ہوٹل پر بیٹھا شخص زخمی ہوا جو دوران علاج انتقال کرگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔