کراچی، فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد، ایک مرد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں حرمین رائل ریزیڈنسی کے ایک فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع گھر میں موجود جاں بحق خاتون کے بیٹے نے دی، جس کے بعد پولیس، کرائم سین یونٹ اور دیگر متعلقہ افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کلفٹن سے نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 52 سالہ ثمینہ، 22 سالہ ماہا اور 19 سالہ ثمرین کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ 30 سالہ یاسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خواتین آپس میں ماں، بیٹی اور بہو ہیں۔
ایس ایس پی شرقی زبیر نذیر شیخ کے مطابق ایک خاتون کی لاش کئی دن پرانی لگتی ہے جبکہ 2 خواتین کی لاشیں چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ موت کسی زہریلی چیز کے استعمال سے واقع ہوئی، تاہم جائے وقوعہ سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے وجہ موت کی حتمی وجہ معلوم ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے خاتون کی کئی روز پرانی تشدد زدہ لاش برآمد
لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خاندان کچھ عرصہ قبل رینچھور لائن سے گلشن اقبال منتقل ہوا تھا جبکہ گھر کے سربراہ کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں بتائی جاتی۔
دوسری جانب رہائشی پروجیکٹ کی انتظامیہ نے میڈیا کو عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جبکہ پولیس واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس چھیپا ذرائع خواتین ذہنی مریض ضلع شرقی فلیٹ قتل کراچی نوجوان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس چھیپا ذرائع خواتین فلیٹ قتل کراچی نوجوان کی لاشیں
پڑھیں:
کراچی؛ لیاری میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
کراچی:لیاری بہار کالونی میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری چاکیواڑہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے دو افراد کامران اور احمد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دونوں زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معاملہ ذاتی تنازعہ معلوم ہوتا ہے۔ تاہم ایدھی حکام کے مطابق چاکیواڑہ تھانے کی حدود میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جاں بحق شخص کی شناخت احمد علی کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے اور فائرنگ کے محرکات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔