ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت 13 دسمبرکوہوگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-2
اسلام آباد (آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں رواں ہفتے 13 دسمبرکوٹک ٹاکر ثناء یوسف کے مبینہ قتل کیس کی سماعت ہوگی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کریں گے۔سرکاری وکیل راجا نوید حسین عدالت میں پیش ہوں گے۔کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں،عدالت کے کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر کو ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مائنس ون پر نہیں آئے تو پوری پارٹی مائنس ہوگی؛ فیصل واوڈا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مائنس ون پر نہیں آئے گی۔ تو پوری پارٹی کو مائنس کر دیا جائے گا۔
فیصل واوڈانے کہا کہ پی ٹی آئی میں الطاف حسین کی طرح مائنس ون فارمولا ہوگا۔ اگر یہ مائنس ون پر نہیں آتے تو پوری پارٹی مائنس ہوجائے گی۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہو چکی ہے اور یہ صرف اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں۔ انہیں ملک سے کسی قسم کی کوئی محبت نہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے اور اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا،آج تک برداشت کر کے ہی یہاں تک آئے ہیں۔