جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-12
اسلام آباد(آن لائن)عدالت عالیہ اسلام آباد کے حاضر سروس جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی مشکلات میں کمی نہ آسکی اوراسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی وکالت کی ڈگری کیس کی سماعت کل منگل 9 دسمبرکوہوگی۔ عدالت پہلے ہی ریکارڈ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے کراچی یونیورسٹی سے طلب کرچکی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈگری کا ریکارڈ طلب کرنے کا تحریری آرڈر جاری کیاتھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج حلف اٹھائیں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-08-5
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کے مستقل جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج پیرکواپنی نئی ذمے داریوں کے بارے میں حلف اٹھائیں گے‘ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ان سے حلف لیں گے۔ اس سے قبل وہ عارضی جج کے طورپرسپریم کورٹ میں کام کررہے تھے اب انھیں جوڈیشن کمیشن نے مستقل جج کے طور پر منظوری دی تھی اور سندھ اور بلوچستان کے نئے چیف جسٹسز کے ناموں کی بھی منظوری دے دی گئی۔ تھی جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا فیصلہ کیاگیا، جسٹس کامران ملاخیل بلوچستان ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس ہوں گے۔