2025-12-08@00:34:00 GMT
تلاش کی گنتی: 68
«پاکستانی ویک»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الریاض (ادریس احمد) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارتِ میڈیا کے زیرِ اہتمام ریاض میں گلوبل ہارمونی کے عنوان سے جاری ریاض سیزن کے تحت عالمی ہم آہنگی (Global Harmony) کے عنوان سے السویدی پارک میں منعقدہ پاکستانی ویک اختتام پزیر ہوگیا۔ اس ویک میں پاکستان کے ثقافتی رنگوں سمیت پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کروانے کے لیے مختلف قسم کے ثقافتی اسٹالز، دستکاری کی نمائش، پاکستانی پکوان اور دیگر اسٹالز لگائے گئے تھے۔ ڈھول، بھنگڑا اور روایتی تقریبات کی جھلک بھی اس ثقافتی ویک کا حصہ تھی،پاکستانی ویک میں پاکستان کے نامور گلوکاروں ابرارالحق، ستارہ یونس، سلیم رفیق سمیت دیگر نے شاندار پرفارمنس پیش کی، جبکہ پاکستان سے دیگر معروف سلیبرٹیز کو بھی اس ویک...
سعودی عرب میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن میں پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار آغاز ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز پاکستانی ثقافت پر مبنی پریڈ میں چاروں صوبوں کی رنگوں کی بہار جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی کلچرل ویک کے پہلے روز ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے چاروں صوبوں پر مبنی ثقافتی پریڈ میں ثقافتی رنگ نمایاں رہے جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی آواز...
آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے خسرہ و روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو آسانیاں ملتی ہیں، عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بڑی آبادی والے ممالک میں شامل ہیں، بیماریوں سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوتی ہیں، ویکسین سے ہم ان کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔خسرہ اور روبیلا کی بیماری لاحق ہونے سے بچے اندھے اور دماغی مفلوج ہوسکتے ہیں، والدین اپنے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) جاپان نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان کر دیاہے ، اسلام آباد میں جاپان اور یونیسیف کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ، اس خطیر رقم سے اینٹی پولیو ویکسین کی 24 لاکھ سے زائد خوراکیں خریدی جائیں گی ۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیوخاتمےکیلئےجاپان کےتعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا یہ شراکت داری مالی امداد سے بڑھ کر یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے، عائشہ رضا فاروق کے مطابق ویکسین کی ہر خوراک پاکستان کو پولیو سے پاک منزل کےمزید قریب لے آتی ہے۔ تقریب کے دوران پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر نے پاکستان کی صحت عامہ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جاپان نے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 3.5 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی تعاون ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران جاپان اور یونیسف کے درمیان باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جہاں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے حکام نے اس امداد کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس گرانٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسینز خریدی جائیں گی، جو ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر طریقے سے استعمال ہوں گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای...
اسلام آباد میں جان لیوا دھماکے پر اپنے رد عمل میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک اب ’حالتِ جنگ‘ میں ہے اور اسلام آباد کی ضلع کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ہنگامی ’ویک اپ کال‘ ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں وزیر دفاع کا کہنا ہے حالیہ دھماکے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ لڑائی صرف سرحدی یا دور دراز علاقوں تک محدود نہیں بلکہ پورے پاکستان کا معاملہ ہے۔ ھم حالت جنگ میں ھیں کوئ یہ سنجھے کہ پاک فوج یہ جنگ افغان پاکستان سرحدی علاقے میں اور بلوچستان کے دور دراز علاقے میں لڑرہی ھے تو آج اسلام آباد ضلع کچہری میں خود کش حملہ wake up...
احمد منصور :وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون کچہری کے باہر منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے سخت ردعمل میں کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اب بھی حالتِ جنگ میں ہے۔ وزیر دفاع نے سماجی رابطے کی سائٹ ”ایکس“ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ پاک فوج صرف سرحدی علاقوں یا بلوچستان کے دور دراز حصوں میں لڑ رہی ہے، وہ جاگ جائیں، آج اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں ہونے والا خودکش حملہ ایک ”ویک اپ کال“ ہے، جو یاد دلاتا ہے کہ یہ جنگ پورے...
وزارت صحت کی جانب سے سیفٹی میڈیسن تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے تقریب سے اہم خطاب کیا۔ خطاب میں وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا پاکستان میں ادویات کا سسٹم آئیڈیل نہیں اسکو بہتر بنانا ہے۔ ہم آپکے فلاح و بہبود کا خیال رکھنا چاہتے ہیں۔ دنیا میں لوگ لائف اسٹائل میڈیسن پر جارہے ہیں۔ بغیر دوا دیئے علاج کیا جارہا ہے۔ اب ہسپتالوں کے مشکلات بتانے کا وقت گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہسپتالوں میں مریضوں کا علاج ہورہا ہے ہیلتھ کیئر کا نہیں، سرکار اداروں کو برا کہنے سے مریضوں کی جان نہیں بچ سکتی۔ ہمیں ہیلتھ کیئر میں جانا ہے بیمار سسٹم سے دور رہنا ہے۔ ہمارے پاس...
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ ویکسین کو یہودی سازش کہتے ہیں، پوری دنیا میں بیماریوں سے بچاوُں کیلئے ویکسین لگوائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں بننے والے وینٹیلیٹر کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وینٹیلیٹر پہلے بیرونِ ملک سے آتے تھے۔ مشکل وقت میں قوم متحد ہو کر کارکردگی دکھاتی ہے، مشینری کی لائسنسنگ اب آن لائن ہے بدعنوانی کے مواقع کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کاغذی نظام میں رشوت و تاخیر عام تھی، اب سہولت فراہم کی گئی، جو طاقت ملی ہے اسے مثبت طور پر...
یلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چی میں مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا میں دو ممالک افغانستان اور پاکستان میں پولیو موجود ہے، ہم پولیو والے ملک کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے تو صحت مند معاشرہ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد دشمن ملک نے ادویات دینا بند کر دی تھیں، جس کو چیلنج سمجھا، ہم بھارت سے جو ویکیسن منگواتے تھے وہ ویکسین اب یہیں بنے گی، پاکستان میں لوگ بیماری کی وجہ سے سطح غربت سے نیچے جا رہے ہیں، احتیاط علاج سے بہتر ہے لوگوں کو بیماریوں سے بچانا ہے،...
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب جوش و خروش سے جاری ہے جس میں پچاس ملکوں کی سیکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔نمائش کے فتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہےانہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو...
خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں پولیو وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جو رواں برس اسی ضلع سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ قومی پولیو پروگرام کے مطابق وائرس یونین کونسل گھڑی کے ایک 12 ماہ کے بچے میں پایا گیا۔ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے منگل کے روز اس کیس کی تصدیق کی، اس نئے کیس کے بعد رواں برس اب تک میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان ان میں 19 خیبر پختونخوا، 9 سندھ اور ایک ایک کیس پنجاب و گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے۔ ماحولیاتی نگرانی کے تحت...
ادویات اور ویکسین کا دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کے لئے محققین کو کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ عمران نذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرپنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش صحت عامہ کے مسائل سے نکالنے کیلئے، ادویات اور ویکسین کے لئے دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کیلئے محققین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے دو روزہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اپلائیڈ زوالوجی 2025ء کی الرازی ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹررؤفِ...
سروائیکل کینسر دنیا بھر میں خواتین کی صحت کے لیے ایک نمایاں خطرہ ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں جہاں اس کی شرح اموات تشویش ناک حد تک زیادہ ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق، ہر سال تقریباً 6 لاکھ نئی خواتین اس مرض میں مبتلا ہوتی ہیں اور 3 لاکھ سے زائد اس کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتی ہیں۔ ان اموات میں سے 90% سے زیادہ کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں ہوتی ہیں، جو صحت کے شعبے میں عالمی عدم مساوات کی عکاس ہیں۔ پاکستان میں، سروائیکل کینسر خواتین میں کینسر کی دوسری سب سے عام قسم ہے، جہاں ہر سال تقریباً 5,000 نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں اور 2,000 سے 2,500 خواتین...
پاکستان نے سروائیکل کینسر کا باعث بننے والے وائرس ایچ پی وی (HPV) کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اب تک تقریباً 90 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگا دی ہے۔ اس مہم کو ابتدائی مرحلے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والے شکوک و شبہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حکام کے مطابق اب والدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ Today, Pakistan launched the HPV vaccine to protect girls aged 9–14 from cervical cancer, joining 150+ countries. Phase 1 will reach 13M girls in Punjab, Sindh, Isbd & Kashmir. @UNICEF, with @Gavi & @WHO, is proud to support @GovtofPakistan so girls can grow up safe & healthy. pic.twitter.com/f7tOy1IJzy — UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) September 15, 2025 وفاقی...
منڈی بہاؤالدین میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکر پر مقامی خواتین نے حملہ کر دیا، یہ واقعہ چک نمبر 38 میں پیش آیا جہاں ویکسینیشن ٹیم اسکول میں طالبات کو حفاظتی ٹیکے لگا رہی تھی۔ کوتھیالہ شیخاں پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او صابر حسین سندھو نے بتایا کہ لیڈی ہیلتھ ورکر غلام صغریٰ کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ زمین پر بھی گرا دیا گیا۔ بعدازاں ورکر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ایف آئی آر کے مطابق ملزمہ پروین اور اس...
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے، جہاں سروائیکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین شروع کی گئی ہے، ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر جب ہم نے یہ ویکسین لانچ کی تو کئی نام نہاد افلاطون باہر آگئے۔ وفاقی وزیر صحت نے منگل کو پمز اسپتال اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں آلودہ پانی سے پیدا ہو رہی ہیں، ہمارا ماحول لوگوں کو بیمار کر رہا ہے اور اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھاتا جا رہا ہے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پرہیز علاج سے بہتر...
پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ، احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینی ہوگی،وفاقی وزیرِ سید مصطفٰی کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ،پرہیز علاج سے بہتر ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیماری کا آغاز تو بچے کی ہیدائش سے شروع ہوتا ہے ،ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود ضرورتین پوری نہیں ہوتیں، احتیاط اور بچائو کی تدابیر ہی ہماری حکمت عملی ہونی چاہیے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ...
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سسٹم صرف علاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے بچاؤ پر مبنی ہونا چاہیے۔ وزیر صحت کے مطابق ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کر دیا جائے تو اسپتالوں پر بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محلہ دوسرے کے گندے پانی سے متاثر ہو رہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا فقدان عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسپتال علاج تو کر سکتے ہیں مگر بیماری کی جڑ ختم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نام نہاد ’’سرویکل ویکسین‘‘، جسے HPV (ہیومن پاپیلوما وائرس) ویکسین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، انسانیت کی مستقبل پر ایک ہتھیار بند حملے سے کم نہیں ہے۔ جب پاکستان میں نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنانے والی HPV ویکسین مہم کی خبر ملی جو 15 سے 27 ستمبر 2025 تک چل رہی ہے، تو میرے اندرونی الارم کی گھنٹیاں پہلے سے زیادہ شدت سے بجنے لگیں۔ میں نے برسوں سے بگ فارما کی دھوکا دہی اور انسان مخالف سازشوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ان کی شیطانی کتاب کا ایک اور باب ہے۔ بگ فارما، فورڈ فاؤنڈیشن اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن جیسی نام نہاد ’’خیراتی‘‘ تنظیموں کے ساتھ مل...
پاکستان میں بڑھتے ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) یا سروائیکل کینسر اور اس کے ویکسین سے متعلق آگاہی کے لیے معروف گلوکار اور سماجی شخصیت شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک تازہ ویڈیو انہیں سروائیکل کینسر کے ویکسین سے متعلق اسکول کی بچی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو میں بچی پولیو اور ایچ پی وی ویکیسن سے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی سازشی نظریات پر طنز کر رہی ہوتی ہے۔ جب شہزاد رائے بچی کا تلفظ درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بچی کہتی ہے، ‘آپ بھی...
انسانی تاریخ میں کچھ بیماریاں ایسی بھی رہی ہیں جو نسلِ انسانی کے وجود پر سوالیہ نشان بن کر ابھریں۔ کینسر ان میں آج بھی سب سے بھیانک ہے۔ مگر سائنس نے انسان کو یہ پیغام دیا کہ اندھیروں میں بھی چراغ جلائے جاسکتے ہیں۔ انہی چراغوں میں سے ایک ہے ایچ پی وی ویکسین (Human Papillomavirus Vaccine)، جسے اردو میں ’’انسانی پیپلیلوما وائرس حفاظتی دوا‘‘ کہا جا سکتا ہے۔ یہ ویکسین بالخصوص خواتین کی زندگی اور صحت کی حفاظت کے لیے آج کی سائنسی دنیا میں بڑی عظیم کامیابی ہے۔ عالمی تحقیق اور ابتدا ایچ پی وی ویکسین کی بنیاد 1990 کی دہائی میں رکھی گئی جب آسٹریلیا کے سائنس دان پروفیسر یان فریزر (Ian Frazer) اور ان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 ستمبر 2025ء) پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) اور ویکسین الائنس (گاوی) کے اشتراک سے لڑکیوں کو رحم کے سرطان سے بچانے کے لیے 'ایچ پی وی' ویکسین مہم شروع کی گئی ہے جس کے ذریعے ایک کروڑ 14 لاکھ لڑکیوں کی زندگی کو اس بیماری سے تحفظ ملے گا۔یہ مہم صوبہ پنجاب، سندھ، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج سے شروع کی گئی ہے جس میں 9 تا 14 سال عمر کی 90 فیصد لڑکیاں ویکسین لیں گی جو انہیں متاخر عمر میں سرطان سے بچاؤ میں مددگار ہو گی۔ Tweet URL یہ ویکسین مخصوص مراکز پر،...
مہم 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور صوبے کی 9 سے 14 سال کی 41 لاکھ بچیوں کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اس ویکسینیشن مہم کا مقصد خواتین میں جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔ "صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ" کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی، جہاں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ...
پاکستان بھر میں سروائیکل کینسر کے خلاف پہلی قومی ایچ پی وی (ہیومن پیپیلوما وائرس) ویکسین مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مہم 15 سے 27 ستمبر تک پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں چلائی جائے گی، جس کا مقصد 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو اس موذی مرض سے بچانا ہے۔ اس مہم کے تحت قریباً 13 ملین لڑکیوں کو مفت ویکسین دی جائے گی، جو سروائیکل کینسر کے 90 فیصد کیسز کو روکنے میں مؤثر ہے۔ واضح رہے کہ سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کو ہونے والا تیسرا بڑا کینسر ہے جبکہ 15 سے 44 برس کی خواتین میں تیزی سے ہونے والا یہ سرطان دوسرے نمبر پر ہے۔ یہ...
ایچ پی وی ویکسی نیشن کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل school WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاو کی قومی مہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی، مہم کیلئے سرکاری، نجی گرلز اسکولز اور مدارس کی لسٹ فائنل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز پیر سے ہو گا، انسداد سرویکل کینسر مہم پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں چلے گی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر، وفاق، صوبوں کو ایچ پی وی ویکسین، سرنجز فراہم کر دی گئیں، انسداد سروایکل کینسر ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر تک چلے گی۔پنجاب 88 لاکھ ایچ پی وی ویکسین، سندھ میں...
پاکستان میں سروائیکل کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے جس کے پیش نظرحکومت پاکستان نے سروائیکل کینسر سے بچاو کی HPV ویکیسن مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاو مہم کا اغاز پندرہ ستمبر کو ہوگا۔ سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا دوسرا بڑا خطرناک کینسر ہے جو رحم کے نچلے حصے میں پیدا ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق یہ کینسر زیادہ تر ہیومن پاپیلوما وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اگر اس کی بروقت تشخیص نہ ہو تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق سروائیکل کینسر کی علامات ابتدا میں واضح نہیں ہوتیں، جس کی وجہ سے مریضہ اکثر دیر سے ڈاکٹر سے رجوع...
محکمہ صحت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کے خلاف ویکسینیشن مہم 15 ستمبر سے شروع کی جائے گی۔ یہ مہم 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے ویکسین فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین میں بڑھتے سروائیکل کینسر کی وجوہات کیا ہیں؟ ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر گجرات نورالاین قریشی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر غمخار حسین شاہ اور ڈی ایچ او پریوینٹو سروسز ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کی نگرانی میں یہ مہم ضلع بھر میں شروع ہوگی۔ حکام نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کی بروقت ویکسینیشن...
ڈبلیو ایچ او نے حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت800 میں سے 748 موٹر سائیکل تقسیم کر دیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گاوی، ویکسین الائنس کے تعاون سے ملک بھر میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت 65 اعلی ترجیحی اضلاع میں 800 سے زائد موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں سے 748 موٹر سائیکل ویکسینیٹرز میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ویکسینیٹرز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک سندھ کے 21 اضلاع کو 300، پنجاب کے10 اضلاع کو 200 اور بلوچستان کے 24 اضلاع کو 108 ،آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اور اسلام آباد کو 80 اور گلگت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی مدد سے پاکستان میں بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور ہنگامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات سے گزشتہ سال لاکھوں بچوں کی صحت و زندگی کو تحفظ دیا گیا ہے۔2024 میں یونیسف نے پاکستان کی حکومت، عطیہ دہندگان اور اپنے شراکت داروں کے تعاون سے ملک بھر میں 565,000 بچوں کو سنگین درجے کی شدید غذائی قلت کا علاج فراہم کیا۔ ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ نومولود اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کو بعد از پیدائش لاحق ہونے والی بیماریوں سے تحفظ بھی دیا گیا۔یونیسف کے اشتراک سے گزشتہ سال طبی مراکز...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 15سال تک کے بچوں کو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ 5 سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈریپ کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں جس کا ایک ہفتے بعد وزیرِ اعظم باقاعدہ افتتاح کریں گے، شہباز شریف جلد نئی ہیلتھ پالیسی کی منظوری دیں گے۔ پاکستان میں ایک اور بچہ پولیو سے متاثر، تعداد 14 ہوگئی، ذرائع ادارہ قومی صحتپاکستان میں ایک اور بچہ...
پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان...
پاکستان اور انڈونیشیا نے ویکسین سازی میں تعاون پر اتفاق کرلیا۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کے وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی انڈونیشیا میں وہاں کے وزیر صحت سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے پاکستان کے صحت کے نظام اور معیشت پر موسمیاتی تبدیلی کے گہرے اثرات پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی مبنی ملیریا کے خاتمے کی حکمت عملی قابل ستائش ہے۔ پاکستان، انڈونیشیا کے ملیریا کنٹرول ماڈل سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ انڈونیشیا کی تکنیکی مہارت سے استفادہ چاہتے ہیں، انہوں نے پاکستان میں ویکسین سازی کی ایک...
فوٹو — جیو نیوز پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے لندن میں خصوصی تشہیری مہم کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی حمایت سے پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے لندن میں ٹیکسیوں پر ’تھنک ٹیک، تھنک پاکستان‘ کے لیبل لگائے گئے ہیں۔لندن میں اس تشہیری مہم کا آغاز اولمپیا لندن میں منعقد کیے گئے لندن ٹیک ویک 2025ء میں پاکستان کی شرکت کے بعد کیا گیا۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے اشتراک سے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) کی قیادت میں پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تقریباً 14 نمائندوں نے لندن ٹیک ویک 2025ء میں شرکت کی۔پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)...
کراچی(نیوز ڈیسک)دنیا ہائیپر سونِک میزائلوں سے بھی زیادہ رفتار سے ترقی کر رہی ہے لیکن پاکستان کے لوگ اسی رفتار سے جہالت کی دلدل میں غرق ہوتے جا رہے ہیں۔ اس جہالت کا ایک اذیت ناک مظہر پاکستان کے ترقی یافتہ ترین علاقہ میں بار بار سامنے آ رہا ہے۔ ہر ہاتھ میں موبائل فون ہے جس میں انفارمیشن کا سمندر ٹھاٹھیں مارتا ہے لیکن بیشتر پاکستانی اس موبائل فون سے بھی صرف خالص جہالت کشید کر کے صبح شام، دن رات پی رہے ہیں؛ اس جہالت کا اظہار کراچی میں ہو رہا ہے جہاں لوگ اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین نہیں پلا رہے، ہزاروں بچوں کے باپ اور مائیں پولیو سے بچانے والی ویکسین پلانے سے انکار کر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شاندار شرکت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں اور افراد کو مبارکباد دی جنہوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:“راستہ “پاکستان کی گلیوں سے لندن فیشن ویک تک وزیراعظم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک ترقی کی طرف بڑھتا ہوا ملک ہے جو ٹیکنالوجی، جدت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمارا ملک ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ترقی کے اہداف کا حصہ بن...
DOHA: وفاقی وزیر صحت اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال نے قطر کے وزیرصحت کو پاکستان میں میڈیسن، ویکسین اور میڈیکل آلات کی پیدوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور پاکستانی سرجنز کی کیٹگری میں ترقی کی درخواست کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے قطر کے وزیر صحت منصور بن ابراہیم المحمود سے دوحہ میں ملاقات، پاکستانی وفد میں سرجن جنرل ڈاکٹر ارشد نسیم اور قطر میں پاکستانی سفارت کار محمد عامر شامل تھے۔ انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ کمال نے قطر میں پاکستانی سرجنز کو کیٹیگری 3 سے نکال کر کیٹیگری 1 میں ڈالنے کی درخواست...
اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 50 اضلاع پولیو سے متاثر ہیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خداکا واسطہ ہے بچوں کو ویکسین پلائیں۔ ملک بھر میں تیسری قومی پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے والدین سے جذباتی انداز میں اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ وفاقی وزیر صحت...
وفاقی دارالحکومت میں واقع ترک سفارتخانے نے ہفتہ کی شام ’ترکش کوزین ویک‘ کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں ترکی کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان سے اس کی گہری برادرانہ وابستگی کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ترکیے کے سفیر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کیوں کی؟ یہ پروقار تقریب ترکی کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیراوغلو کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں سفارتکاروں، سرکاری عہدیداروں، میڈیا نمائندگان اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع روایتی ترک کھانوں سے کی گئی، جو ذائقے اور تہذیبی ہم آہنگی کا حسین امتزاج تھے۔ تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ترک سفیر نے کہا کہ ہر سال 21 سے 27 مئی تک...
وفاقی وزیر مصطفی کمال کا ویکسینز اور ادویات کی مقامی تیاری سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ویکسینز اور ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو وسعت دینے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد درآمدات پر انحصار کم کرنا اور پاکستان کے صحت کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں "یونیسیف-ڈبلیو ایچ او انڈسٹری کنسلٹیشن برائے ویکسینز اور فارماسیوٹیکلز کی مقامی پیداوار" کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کیا۔سید مصطفی کمال نے یونیسیف کے نمائندے عبداللہ فاضل اور ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لیے ان...
کراچی: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر پاکستان کی فارما انڈسٹری بھارت سے ادویات میں استعمال ہونے والا خام اور دیگر حفاظتی ویکسین نہیں منگوائیں گے اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے متبادل ممالک سے خام مال اور دیگر ویکسین باآسانی درآمد کرلی جائے گی جبکہ گزشتہ برس بھارت سے 305 ملین ڈالر کا خام مال درآمد کیا گیا۔ پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارت سے کسی بھی قسم کی تجارت ختم کرنے کا صرف اعلان کیا ہے تاہم ابھی تک وفاقی حکومت نے اس حوالے سے کوئی نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا۔ پاکستان آج تک پولیو سمیت کسی بھی قسم کی حفاظتی ویکسین بنانے سے...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کینال کا معاملہ اعلیٰ قیادت کے علم کے بغیر شروع ہوا ہو، کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی بھی کم ہو، جب سے میں وفاقی کابینہ کا حصہ بنا ہوں کابینہ میں نہروں کے معاملے کا کوئی ایجنڈا نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ پی پی حکومت کا حصہ ہے، ان کے پاس تمام فورمز ہیں، اپنے ایشوز پر بات کر سکتے ہیں، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی کو کم نہیں کیا...
حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے دارالحجاج لاہور میں اکیس اپریل سے پولیو، گرن توڑ، انفلوئزہ اور کرونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائیگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے عازمین حج کیلئے گردن توڑ...
ایک بیان میں وفاقی وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا رہی ہے، اس سال پاکستان میں پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے ہیں، کینسر اور ایچ آئی وی کا علاج موجود ہے پولیو کا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔ ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے، فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو اب صرف پاکستان اور افغانستان...
وزیر صحت مصطفی کمال کا آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر صحت مصطفی کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا اور کہا ہے کہ اس بار افغانستان اور پاکستان میں ایک ہی روز مہم شروع ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر صحت مصطفی کمال نے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ رواں سال دسمبر 2025 میں پاکستان کو پولیو فری کردیں گے، اب تک چھ نئے پولیو کیس سامنے آئے ہیں، 21 اپریل سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔انہوں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا اور کہا ہے کہ اس بار افغانستان اور پاکستان میں ایک ہی روز مہم شروع ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ رواں سال دسمبر 2025ء میں پاکستان کو پولیو فری کردیں گے، اب تک چھ نئے پولیو کیس سامنے آئے ہیں، 21 اپریل سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو ہی ممالک ہیں جہاں پولیو موجود ہے لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں...
وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے آٹھ ماہ میں پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا دعوی کردیا اور کہا ہے کہ اس بار افغانستان اور پاکستان میں ایک ہی روز مہم شروع ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی اور کہا کہ رواں سال دسمبر 2025ء میں پاکستان کو پولیو فری کردیں گے، اب تک چھ نئے پولیو کیس سامنے آئے ہیں، 21 اپریل سے ملک بھر میں انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دو ہی ممالک ہیں جہاں پولیو موجود ہے لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلاتے، افغانستان میں...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسینیشن یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنے بچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے نہیں پلاتے، فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو اب صرف پاکستان اور افغانستان میں باقی رہ گیا ہے، ہم اس سال دسمبر تک ملک سے پولیو کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا چاہتے ہیں، اس بار پاکستان اور افغانستان میں انسداد پولیو مہم اکٹھے شروع اور ختم ہو گی۔ ملک کے 20 اضلاع سے حاصل ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کی جانب سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین، عمرہ آپریٹرز اور ایئرلائن دفاتر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عمرہ زائرین سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کریں اور اس کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا عمل 6 ماہ سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے، بصورت دیگر زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سعودی حکومت نے خبردار کیا...
سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری! سعودی عرب نے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا سعودی ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کے مراسلے کے مطابق پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہونے والے عمرہ زائرین کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔ اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسینیشن کر کے سرٹیفکیٹ لازمی اپنے ہمراہ رکھیں، نیز روانگی کے وقت ویکسینیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، سعودی ایئر لائنز کے کرایوں میں بڑی کمی...
لاہور : پاکستانی عمرہ زائرین کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا، سعودی عرب نے مسافروں کیلئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہونا لازم قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے مسافروں کو پولیو ویکسین کے معاملے پر عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے متعدد زائرین کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ لاہورایئرپورٹ پرسعودی عرب جانیوالے متعدد مسافروں کو بورڈنگ کارڈ جاری نہیں ہوئے اور پولیوویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 100سے زائد عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا. جس پر زائرین نے احتجاج کیا۔24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے ایئر پورٹ سے سیکڑوں مسافر آف...
ریاض : سعودی ایوی ایشن نے گردن توڑ بخارکی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی ۔ سعودی ایوی ایشن (گاکا) نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےوالے مسافروں کے لیے اہم فیصلہ کرلیا ، جاری اعلامیے کے مطابق سعودی مملکت کے ہوائی اڈوں پر گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے، اس سلسلے میں سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ایئرلائنز کوآگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی سول ایوی ایشن نےعمرہ ادائیگی کے لیے آنے والے مسافروں پرگردن توڑ بخارکی ویسکین لازمی قرار دی تھی۔ قبل ازیں وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی...
عمرہ زائرین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کےمطابق گردن توڑ بخار (میننجائٹس) ویکسین کی 37,500 خوراکوں کی نئی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے۔ اس پیشرفت سے ملک میں ویکسین کی قلت کے باعث پیدا ہونے والے مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیاہ ے کہ یہ ویکسین فائزر پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی ہے اور جلد ہی صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔ فارما کمپنی ویکسین کی تقسیم کا عمل صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مکمل کرے گی۔ اس سلسلے میں پنجاب کو 16,000 ڈوز فراہم کی جا رہی ہیں، جو 7 فروری تک متعلقہ مراکز تک پہنچا دی جائیں گی جب...
لاہور: سعودی حکومت نے گردن توڑبخار کی ویکسین کی شرط کو معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور اپنے ملک میں آنے والے مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے گردن توڑبخار کی ویکسین لگوانے کی شرط کو فی الحال معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں گیگا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے سعودی حکومت کے اس فیصلے سے متعلق مزید بتایا کہ اب صرف پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل سعودی عرب جانے والے مسافروں کےلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی تھی جس کے بعد لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی تھی۔...
اسلام آباد:وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500 خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی. پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی...
کراچی: پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کےلیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ سعودی عرب کی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مساروں کے لیے پولیو اور گردن توڑ بخار کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قراردیا گیا ہے۔ سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل حاصل کیا جانے والا پولیواور گردن توڑ بخار کا سرٹیفکیٹ کارآمد ہوگا۔ پی آئی اے سمیت دیگر نجی ائیر لائنز نےنئی ہدایت پرعملے کوسختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
عمرہ کے لئے سعودیہ کے کسی ایئر پورٹ پر داخل ہونے والوں کے گردن توڑ بخار کے انجکشن کا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہے۔سعودی وزارتِ صحت نے پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کردی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔سعودی وزارتِ صحت کا کہنا ہے زائرین کو مملکت آنے سے دس دن پہلے ویکسینیشن لازمی کرانا ہوگی، ائیرپورٹ پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔سعودی وزارتِ صحت کے مطابق اس ہدایت کا اطلاق 10 فروری سے ہوگا جبکہ ایک سال اور اس سے کم عمر بچوں کو استثنا حاصل ہوگا۔اس سے قبل جاری کردہ ہدایت میں پاکستان سمیت نائجیریا، افغانستان اور دیگر پولیو متاثرہ ممالک...
پاکستان سمیت دیگر ممالک کے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایت جاری کر دی گئی۔ مملکت میں 10 فروری سے عمر ے کے لئے آنے والے مسافروں کے لئے گردن توڑ بخار سمیت دیگر ویکسین لازمی قرار دی گئی ۔ سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے ائیر لائنز کو نئی ہدایت جاری کردی ۔ سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ ائیر لائنز سعودی عرب آنے والے مسافروں کو ویکسین لازمی لگوائیں، آنے والے مسافروں کو کم ازکم 10 دن پہلے کا جاری کردہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ ایک سال اوراس سے کم عمر بچوں کو ویکسین سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، سفر کے وقت بھی ائیر لائنز کو ضروری احتیاطی تدابیر...
لاہور (کامرس ڈیسک) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی ) کے زیراہتمام تین روزہ ویکس نیٹ نمائش 2025 کا افتتاح جمعہ کے روز یہاں ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون میں ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال خواجہ نے کہا کہ ویکس نیٹ نمائش کا مقصد پاکستان میں خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں کواجاگر کرنا اورانہیں معیشت کے دھارے میں شامل کرکے تجارت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ہنرمند خواتین تاجروں کے ہنر اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ویکس نیٹ نمائش میں خواتین تاجروں کی مختلف تنظیموں اور اداروں کے علاوہ خواتین کے کئی برانڈز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ نمائش میں 200 سے زائد خواتین تاجر...
لاہور (کامرس ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ،نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجازنے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی،تمام ویمن چیمبرز،ویمن ایسوسی ایشز اورویمن انٹر پرینیورزٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے منعقد کردہ ویکس نیٹ نمائش میں بھر پور شرکت کریں گی، سہ روزہ نمائش لاہور ایکسپو سنٹر میں آج10 جنوری سے 12جنوری تک جاری رہے گی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ویکس نیٹ نمائش کے حوالے ایف پی سی سی آئی قائمہ کمیٹی برائے ہنڈی کرافٹ اورہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویکس نیٹ نمائش ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو خواتین تاجروں کے ہنر اور صلاحیتوں...