فیضان حیدر آئی ایس او بھکر کے ضلعی آرگنائزر منتخب، مرکزی صدر نے سید امین شیرازی نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
نشست میں ضلع بھکر کے مختلف یونٹس اور علاقوں سے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر فیضان حیدر کو ضلعی آرگنائزر برائے سال 2025-26 منتخب کیا گیا، مرکزی صدر سید امین شیرازی نومنتخب ضلعی آرگنائزر سے عہدے کا حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بھکر کی جانب سے ضلع بھر کے جوانوں کے لیے نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور برادران سے گفتگو کی۔ نشست میں ضلع بھکر کے مختلف یونٹس اور علاقوں سے نمائندگان نے شرکت کی، اس موقع پر فیضان حیدر کو ضلعی آرگنائزر برائے سال 2025-26 منتخب کیا گیا۔ مرکزی صدر سید امین شیرازی نومنتخب ضلعی آرگنائزر سے عہدے کا حلف لیا، نشست میں سینئر برادران و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ؛ احتجاج، جلسے جلوس پر پابندی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ یکم سے 3 دسمبرتک ہوگا اورراولپنڈی میں ہرقسم کے اجتماع،ریلی،جلسے جلوس پرپابندی عائد رہے گی۔ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پرقانون فی الفورحرکت میں آئے گا۔
میڈیاذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کوہائی الرٹ کردیا گیا اورپولیس سمیت تمام ادارے باہمی تعاون سے امن وامان یقینی بنائیں گے، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔