پشاور:

قومی مالیاتی کمیشن کے تحت خیبرپختونخوا کا حصہ بڑھانے اور بقایاجات کے حصول کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں، چار دسمبر کو ہونے والے این ایف سی کے اجلاس میں صوبہ کا موقف پیش کرنے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، حکومت کا موقف ہے کہ وہ این ایف سی اجلاس میں صوبے کا حصہ 14.

6 سے بڑھا کر 19.4 کرنے کا مطالبہ کریں گے ہم کوئی خیرات، بھیگ نہیں مانگ رہے ہم آئین و قانون کے تحت اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے احمد کنڈی نے تجویز پیش کی کہ چار دسمبر قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہونے جارہا ہے، معمول کی کارروائی روک پر اس پر بحث کی اجازت دی جائے جس پر اجلاس میں معمول کی کارروائی روک کر این ایف سی بحث کرائی گئی۔

حکومتی ارکان عبدالکریم خان، منیر حسین لغمانی، داؤد شاہ، معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایف سی کے تحت خیبرپختونخوا حکومت کا جو حق بنتا ہے وفاق وہ حق نہیں دے رہا، قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد خیبرپختونخوا کی شرح بڑھ چکی ہے، پہلے یہ شرح 14.4 فیصد تھی اب یہ شرح بڑھ کر 19 فیصد تک بڑھ چکی ہے، بجلی کے خالص منافع پانی کے استعمال پر بھی ہمارا حق نہیں دیا جارہا، یہ صرف تحریک انصاف کا نہیں خیبرپختونخوا کا ایشو ہے اس پر تمام سیاسی جماعتوں کو بھی آواز اٹھانی چاہیے۔

حکومتی ارکان نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر پانچ سال بعد این ایف سی تشکیل دینا ہوتا ہے لیکن نئے این ایف سی کی تشکیل میں تاخیر کی جاتی رہتی ہے، قبائلی علاقوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے جب قبائلی علاقے شامل ہوئے تو ایک فیصد دہشت گردی کے خلاف شیئر دینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن وہ بھی نہیں دیا جارہا، این ایف سی کے مسئلے کو سیاسی بنادیا گیا ہے یہ آئینی مسئلہ ہے اور سیاست سے بالاتر ہوکر ہم نے صوبے کے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔

اپوزیشن ارکان ارباب عثمان، نثار باز خان، سردار شاہجہاں، احمد کنڈی، اشبر خان جدون، آمنہ سردار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے تمام اپوزیشن حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں، تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں تیسری حکومت ہے لیکن صوبے کے کیس کو وفاق کے سامنے پیش نہیں کیا گیا، جب صوبے کے حقوق کی بات آتی ہے تو صوبائی کابینہ ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے، صوبائی حکومت این ایف سی کے تحت صوبے کے حق تو بات کرتی ہے لیکن پی ایف سی کے تحت اضلاع کو حق نہیں دے رہی، بلدیاتی نمائندے بے اختیار ہیں، مقامی حکومتیں صرف نام کی ہیں، نعرے لگانے سے حق نہیں ملے گا بیٹھ کر بات کرنا ہوگی وفاق کے خلاف محاز آرائی سے حقوق نہیں ملنے والے وزیراعلی اپوزیشن کو لیکر جائیں اور این ایف سی اپنا مقدمہ لڑیں۔

صوبائی وزیر مینا خان نے حکومتی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے این ایف سی کے اوپر خیبرپختونخوا کے مقدمے کو مؤثر طریقے سے پیش کیا، ہمارا این ایف سی میں حصہ 14 اعشاریہ 62 فیصد بنتا ہے، آرٹیکل 107 کے اندر واضح لکھا ہے کہ یہ 4 صوبوں میں تقسیم ہوگا، 1 فیصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مختص کیا گیا تھا، آج فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ ہے، 90 فیصد شہادتیں خیبرپختونخوا کی عوام کے ساتھ فورسز نے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 ارب روپے ضم اضلاع کے لئے سالانہ وعدہ کیا گیا تھا،  22 سے 25 سو ارب روپے قاضی فارمولے کے تحت بقایا ہے، ضم اضلاع کے اخراجات 130 ارب روپے ہے 80 ارب روپے خیبر پختونخوا حکومت ادا کر رہی ہے، این ایف سی میں حصہ اور دیگر بقایاجات آفر صوبہ کو مل جائے تو صوبہ ترقی کریگا، صوبہ کی عوام کو اس حوالے سے خوشحالی ملے گی اور صوبہ ترقی کرے گا، ہم کسی سے خیرات یا بھیک یا چوری نہیں کر رہے ہیں، یہ سب وسائل ہمارے ہیں اور یہ ہمارا حق ہے، تمام تجاویز کو شامل کر کے تمام سابق وزراء کو بھی بلائیں گے اور تجاویز لیں گے۔

این ایف سی کے معاملے پر اسپیکر کی زیر صدارت اہم اجلاس

خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں این ایف سی ایوارڈ اور صوبے کے مالی حقوق کے حوالے سے مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مختلف جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز، اراکینِ اسمبلی اور محکمہ خزانہ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو این ایف سی ایوارڈ سے متعلق موجودہ پیش رفت، صوبے کو درپیش مالی مشکلات اور وفاقی سطح پر وسائل کی تقسیم سے متعلق اٹھنے والے اعتراضات پر بریفنگ دی گئی۔

شرکاء نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ صوبے کے مالی حقوق، خصوصاً ضم شدہ اضلاع کے ترقیاتی و انتظامی اخراجات سے متعلق اہم معاملات مسلسل نظرانداز کیے جا رہے ہیں، جس کا براہ راست اثر صوبے کی گورننس، امن و امان اور ترقیاتی عمل پر پڑ رہا ہے۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور صوبائی اسمبلی صوبے کے عوام کے مالی و آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر یکسو ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے صوبے کے جائز مؤقف کو مضبوطی سے ہر فورم پر پیش کیا جائے گا اور کسی بھی صورت صوبے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر اسپیکر نے کہا کہ خیبر پختونخوا اپنی مشکلات اور ضروریات کے تناظر میں ایک مضبوط کیس رکھتا ہے اور صوبائی حکومت اس معاملے میں نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ تمام وسائل بروئے کار لا کر اپنے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑے گی۔
 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کا ایف سی کے صوبے کے حقوق صوبے کے حق اجلاس میں حوالے سے ارب روپے کیا گیا حق نہیں حقوق کے کے تحت کے لیے کا حصہ کہا کہ

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف