آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا آغاز؛ شائقین عالمی کرکٹ کے ایک اور شاندار سیزن کے منتظر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز


دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ایک نئی توانائی اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ کل سے آغاز کر رہا ہے، دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان دبنگ اوپننگ میچ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ ٹکٹس ورجن میگا اسٹور کے ٹکٹنگ پلیٹ فارم سے دستیاب ہیں۔

اس بار لیگ میں پہلی بار سیزن 4 پلیئر آکشن ہوا ہے اور سعودی عرب و کویت کے کھلاڑیوں کی شمولیت نے مقابلوں کو مزید رنگین بنا دیا ہے۔ ٹورنامنٹ سے قبل چھوں فرنچائزز کے کپتانوں اور نمایاں کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس میں اپنے عزائم اور سیزن کے لیے توقعات کا اظہار کیا۔دبئی کیپیٹلز کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے کہا کہ یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

پچھلے سال ہم نے ٹائٹل جیتا، اس بار بھی اسی عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان لوکی فرگوسن نے ٹیم کے ماحول اور متوازن اسکواڈ پر اعتماد ظاہر کیا اورکہا کہ یہ ٹیم ایک خاندان جیسی ہے۔ پچھلے سیزن میں ہم فائنل تک پہنچے اور اس بار اس سے بہتر کارکردگی کا عزم رکھتے ہیں۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ہمارا ہدف سادہ ہے جیتنا۔

۔گلف جاینٹس کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے کہا کہ ٹیم نئے کمبی نیشن کے ساتھ بہتر واپسی کے لیے پرعزم ہے،معیار پہلے سے بڑھ گیا ہے۔ ایم آئی ایمریٹس کے نئے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا کہ یو اے ای ہمیشہ ایک شاندار کرکٹ مقام رہا ہے۔ ہم نے پلاننگ کے مطابق وہی ٹیم بنائی ہے جو ہمیں چاہیے تھی۔ مقابلہ سخت ہے کیونکہ یہاں دنیا کے بہترین کھلاڑی آتے ہیں۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 عالمی معیار کی کرکٹ، بڑے مقابلے اور سخت ٹائٹل ریس کے ساتھ ایک مرتبہ پھر شائقین کو زبردست کرکٹ کا تحفہ دینے کے لیے تیار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجیل کی ملاقات مشاورت کیلئے ہوتی ہے، اداروں کیخلاف سازشوں کیلئے نہیں، عطا تارڑ یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان نے گوام کیخلاف تاریخی فتح حاصل کرلی روومن پاول کی طوفانی بیٹنگ، یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو ایلیمینیٹر میں باہر کردیا ابوظہبی ٹی 10 لیگ: اسپن اسٹالینز نے کوئٹہ کیولری کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی کیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز، بُلز نے ٹائٹنز کو تین وکٹ سے شکست دی ابوظہبی ٹی 10:رائل چیمپس نے کوئٹہ کیولری کی ناقابلِ شکست مہم کا سلسلہ توڑ دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی 20 سیزن 4

پڑھیں:

بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے

ڈھاکا:

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے رواں سیزن میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔

گزشتہ روز ہونے والی بی پی ایل 2025–26 کی نیلامی کے لیے 42 پاکستانی انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے زیادہ تر کو کسی فرنچائز نے نہیں چُنا، نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شامل تھے۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کی صفوں میں کھیلیں گے۔

احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں۔ عثمان خان کو ڈھاکا کیپٹلز نے چن لیا جبکہ ابرار احمد چٹاگانگ رائلز سے وابستہ ہوں گے۔ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔

بی پی ایل کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے
  • آئندہ سیزن گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے من مقرر کیئے جانے کا امکان
  • ٹیلر سوئفٹ کی دنیا بھر میں شاندار بیچلوریٹ پارٹیوں کی تیاری
  • یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی
  • خیبر پی کے کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر ہسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں، مریم اورنگزیب  
  • پی ٹی آئی کو پشاور اور کے پی جانے کا اعلان کرنا چاہیے، مریم اورنگزیب
  • خیبر پختونخوا کی ٹوٹی سڑکیں اور کھنڈر اسپتال وزیراعلیٰ کے منتظر ہیں، مریم اورنگزیب
  • فاف ڈو پلیسی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل میں حصہ لینے کا فیصلہ
  • برفباری کے پیش نظر بابوسر ناران روڈ اگلے سیزن تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند