پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور وی لاگر ڈکی بھائی جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے تو اُن کی حالت دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

ڈکی بھائی تقریباً چار ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔ وہ مبینہ جوئے کی ایپس کیس میں گرفتار تھے اور ان کی ضمانت کئی بار مسترد ہو چکی تھی۔

رہائی کے بعد ڈکی بھائی اپنی اہلیہ اروب جتوئی اور وکلا کے ہمراہ مجسٹریٹ کورٹ پہنچے جہاں بڑی تعداد میں میڈیا موجود تھا۔

رپورٹرز بار بار سوالات کرتے رہے لیکن ڈکی بھائی نے کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی سے آگے بڑھتے رہے۔ میڈیا کے کیمروں، موبائل فونز اور مائکس کی دھکم پیل کے دوران وہ واضح طور پر پریشان اور ذہنی دباؤ میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیوز سامنے آتے ہی مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی ذہنی طور پر کمزور دکھائی دے رہے ہیں اور میڈیا کا رویہ ہراسانی کے مترادف تھا۔ کئی صارفین نے صحافیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مشکل وقت میں اُنہیں تنہا چھوڑ دیں۔

ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ اروب کی ایک ساتھ پہلی جھلک بھی سامنے آئی، جس پر مداحوں نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی کے بعد

پڑھیں:

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی اہلیہ ہراسانی کا شکار، مقدمہ درج

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گانگولی کی اہلیہ ڈونا گنگولی نے آن لائن ہراسانی کا شکار ہونے پر مقدمہ درج کروا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف رقاصہ ڈونا گنگولی نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز تبصروں اور باڈی شیمنگ کا نشانہ بننے کے بعد جمعہ کو کولکتہ پولیس سے رابطہ کیا۔

انہوں نے مقامی تھانے میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ کولکتہ فلم فیسٹیول میں ان کی حالیہ پرفارمنس کے بعد انہیں آن لائن بدسلوکی اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنی شکایت میں ڈونا گانگولی نے بتایا کہ وہ تقریباً ساڑھے چار دہائیوں سے رقص کے شعبے سے وابستہ ہیں اور عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرتی آئی ہیں۔

تاہم، چند سوشل میڈیا صارفین کے نازیبا تبصروں نے نہ صرف ان کی عزتِ نفس کو مجروح کیا بلکہ بطور فنکار ان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے ایک مخصوص فیس بک پیج کا بھی حوالہ دیا جس پر ان کی پرفارمنس کی تصاویر شیئر کرکے گالی گلوچ اور بدنما الفاظ استعمال کیے گئے۔

شکایت کے مطابق، اس پیج نے ان کے وزن سے متعلق توہین آمیز ریمارکس بھی کیے۔ ڈونا نے اپنے دعوے کے ثبوت کے طور پر اس پیج کے اسکرین شاٹس اور ایک موبائل نمبر پولیس کے حوالے کیا۔

پولیس نے ان کی درخواست پر نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

حکام فراہم کردہ معلومات کی مدد سے مشتبہ فرد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ اس معاملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کی بھی جانچ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’بس بہت ہوا‘، کیپٹن صفدر نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کا مطالبہ کردیا
  • سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں،مراد علی شاہ
  • گیمبلنگ ایپ اسکینڈل: ڈکی بھائی رہائی کے بعد سوشل میڈیا پر واپس آئیں گے؟ اہلیہ نے بتا دیا
  • سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
  • ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا بیان، اہم اعلان
  • ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا ردعمل، اہم اعلان کردیا
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی رہائی کے بعد اب کیا کریں گے؟ اہلیہ عروب جتوئی کا سوشل میڈیا پر اہم بیان
  • ڈکی بھائی اور عروب جتوئی عدالت میں پیش، کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی
  • سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی اہلیہ ہراسانی کا شکار، مقدمہ درج