یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
یو اے ای بُلز پہلی بار ابوظہبی ٹی10 لیگ کی چیمپئن بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
ابوظہبی :ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں یو اے بُلز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسپن اسٹالینز کو 80 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ابوظہبی ٹی10 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس تاریخی کامیابی میں سب سے نمایاں کردار آسٹریلوی اسٹار ٹم ڈیوڈ کا تھا جنہوں نے محض 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 98 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کا نقشہ بدل دیا۔
ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔ٹم ڈیوڈ نے 326.
اینڈرے فلیچر صرف دو رنز بنانے کے بعد ریٹائر ہرٹ ہوگئے جبکہ شرفین ردرفورڈ بغیر کوئی رن بنائے فضل الحق فاروقی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کپتان رحمان اللہ گرباز 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بُلز کے بولرز نے شاندار لائن اینڈ لینتھ کے ساتھ مخالف ٹیم کو صرف 70 رنز تک محدود رکھا۔یو اے ای بُلز کی جانب سے فضل الحق فاروقی، جنید صدیق، افتخار احمد اور قیس احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹیم کے آل راؤنڈ کنٹرول اور ڈسپلن نے فائنل کو یکطرفہ مقابلے میں بدل دیا۔ٹم ڈیوڈ کو ان کی شاندار پرفارمنس پرٹورنامنٹ کا بہترین بیٹراورٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین بائولر کا اعزاز اینڈریو ٹائی (ویسٹا رائیڈرز) کے نام رہا جبکہ یو اے ای پلیئر آف ٹورنامنٹ جنید صدیق قرار پائے، جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم پیٹرول سستا ہونے کے بعد عوام کے لیے ایک اور خوشخبری باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ، حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے کے پی حکومت کا وزیراعلی اور عمران خان کی ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنے کا اعلان ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یو اے ای ب لز
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔