اپنا آخری اے ٹی پی ٹورنامنٹ کھیلنے والے پاکستان کے معروف ٹینس اسٹار اعصام الحق نے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی ٹینس اسٹار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

اسلام آباد اے ٹی پی چیلنجر میں اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کی جوڑی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

یہ کارنامہ انہیں کسی بھی اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل کھیلنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بنا دیتا ہے۔ اس سے قبل اعصام الحق نے تمام اے ٹی پی فائنلز غیر ملکی پارٹنرز کے ساتھ کھیلے ہیں۔

مزید پڑھیے: ثانیہ مرزا کا پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کے لیے خصوصی پیغام، ویڈیو میں کیا کہا؟

سیمی فائنل میں اعصام اور مزمل نے ترکی کی جوڑی کو شکست دی جبکہ وائلڈ کارڈ انٹری حاصل کرنے والی پاکستانی جوڑی نے تھرڈ سیڈز ایلپ ہوروز اور مارٹ الکایا کو بھی ہرایا۔

فائنل میں اعصام الحق اور مزمل کا مقابلہ سیڈ نمبر 4 کے جمہوریہ چیک کے ڈومینک پالان اور قازقستان کے ڈینس یاویساؤ کے ساتھ ہوگا۔

نمزید پڑھیں: ٹینس اسٹاراعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب، کیا مفادات کا ٹکراؤ پیدا ہوسکتا ہے؟

اعصام الحق کا یہ آخری میچ ہوگا اور وہ فتح کے ساتھ اپنے اے ٹی پی کیریئر کے اختتام کے لیے پر عزم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اعصام الحق اعصام الحق کا آخری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعصام الحق اعصام الحق کا ا خری ٹورنامنٹ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ ٹینس اسٹار اعصام الحق اے ٹی پی

پڑھیں:

عمران خان کو جیل میں وہ آسائشیں میسر ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی نہیں ہوتیں،خواجہ آصف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات پر شدید تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل کے اندر وہ آسائشیں فراہم کی جارہی ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی میسر نہیں ہوتیں۔

خواجہ آصف  کے مطابق عمران خان کے لیے باہر سے خاص مینیو کے تحت کھانا آتا ہے، انہیں ڈبل بیڈ اور مخملی بستر دیا گیا ہے، جبکہ ٹی وی پر وہ اپنی پسند کے چینلز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیل میں ان کے لیے ورزش کی مشینیں بھی موجود ہیں۔

وزیر دفاع نے اپنے دورِ اسیری کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ٹھنڈے فرش پر سوتے تھے، جیل کا سادہ کھانا کھاتے تھے اور جنوری کی سخت سردی میں انہیں گرم پانی تک میسر نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے خود آکر گیزر اتروا دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر اپنی واشنگٹن ارینا والی تقریر سنیں اور اس حقیقت کا ادراک کریں کہ وقت کسی کے پاس مستقل نہیں رہتا، لہٰذا اللہ سے ڈرنا چاہیے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • ’تیرےعشق میں‘: دھنش اور کریتی کی جوڑی بھی بے ترتیب لو اسٹوری نہ سنبھال سکی
  • پرتگال نے آسٹریا کو شکست دے کر فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا
  • پرتگال نے آسٹریا کو شکست دے کر پہلی بار فیفا اندر17ورلڈ کپ جیت لیا
  • سیکولر شخص کی سوانح حیات (آخری حصہ)
  • عمران خان کو جو کھانا دستیاب ہے وہ فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں ملتا، وزیردفاع
  • عمران خان کو جیل میں وہ آسائشیں میسر ہیں جو فائیو اسٹار ہوٹلز میں بھی نہیں ہوتیں،خواجہ آصف
  • عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
  • عالمی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ: پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز نے امتحانی فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی