آنند ایل رائے کی نئی فلم ’تیرے عشق میں‘ ریلیز کے بعد ناقدین کے سخت نشانے پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

بالی ووڈ فلم پر ای ڈی ٹی وی کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ فلمی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ 3 گھنٹے طویل محبت کی کہانی ضرورت سے زیادہ پھیلی ہوئی، بوجھل اور غیر مربوط ہے۔

یہاں تک کہ دھنش اور کریتی سینن جیسی مضبوط اداکار جوڑی بھی اسے سہارا نہیں دے سکی۔

فلم محبت اور تشدد کے رشتے پر سوال اٹھاتی ہے مگر اس کا بیانیہ کہیں بھی مضبوط بنیاد نہیں پکڑ پاتا۔

مزید پڑھیے: بالی ووڈ اداکارہ سلینا جیٹلی کا شوہر پر تشدد کا الزام، بڑے ہرجانے کا دعویٰ کردیا

فلم میں بنارس کا مختصر حصہ بھی شامل ہے جہاں اداکار محمد ذیشان ایوب ایک فلسفی پجاری کے کردار میں محبت، موت اور نجات پر گفتگو کرتے نظر آتے ہیں۔

دھنش (شَنکر) اور کریتی سینن (مکتی) اپنے کرداروں میں شدت لانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں مگر فلم کی بکھری ہوئی کہانی اور ضرورت سے زیادہ طوالت تمام کوششوں پر پانی پھیر دیتی ہے۔

تنقید نگاروں کے مطابق فلم کی سب سے بڑی کمزوری اس کی تحریر ہے جو مکمل طور پر مرد لکھاریوں ہمانشو شرما اور نیرج یادَو کے نقطۂ نظر سے تشکیل دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’پاکستان میری موسی ماں ہے‘، بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر کا پاکستان کے لیے محبت بھرا پیغام وائرل

فلم میں بار بار یہ تاثر ابھرتا ہے کہ سخت مزاج اور تشدد پسند مرد عورت کی محبت کے ذریعے سنور سکتے ہیں مگر بیانیہ اس خیال کو غیر حقیقی انداز میں پیش کرتا ہے۔

کہانی دہلی یونیورسٹی کے ایک غصیلے طالب علم لیڈر اور ایک اعلیٰ افسر کی باصلاحیت بیٹی کے گرد گھومتی ہے جو اپنی پی ایچ ڈی کے لیے یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ تشدد پسند ’الفا میلز‘ کو بدلا جا سکتا ہے۔

وہ شنکر کو اپنے تجربے کا حصہ بننے پر آمادہ کرتی ہے اور وہ محض اس لیے مان جاتا ہے کہ ویلنٹائن ڈے قریب ہے۔

فلم کی ابتدا فضاؤں میں اڑتے فائٹر پائلٹ شنکر سے ہوتی ہے جس کے غصے اور انضباطی مسائل کے باعث اسے گراونڈ کر دیا جاتا ہے۔ اس کی کونسلنگ کے لیے مختار بن کر سامنے آتی ہے مکتی جو خود حاملہ، نشے میں اور ذہنی طور پر اس کام کے لیے تیار نہیں مگر 7 سال پہلے کے ایک ناکام تعلق کے باعث اسے یہ ذمہ داری دی جاتی ہے۔ کہانی ماضی اور حال کے درمیان سفر کرتے ہوئے ان کے پیچیدہ رشتے کو کھولتی ہے۔

تقریباً 3 گھنٹے کے دورانیے میں شنکر کا مکتی پر ذہنی دباؤ، اس کا غیر متوازن رویہ اور مکتی کے بااثر باپ کی مخالفت جیسے عناصر کہانی میں بار بار سامنے آتے ہیں لیکن ان کی نفسیاتی ساخت غیر واضح رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فرح خان کی یو ٹیوب آمدن زیادہ ہے یا فلم سے کمائی، بالی ووڈ ہدایت کار کا انکشاف

بعض مواقع پر فلم شنکر کو ’مظلوم‘ دکھانے کی کوشش کرتی ہے جب کہ اصل میں وہ خود مکتی کو مسلسل گمراہ اور کمزور کرتا دکھائی دیتا ہے۔

فلم کے مکالمے الٹی میٹمز اور دھمکیوں پر مبنی دکھائی دیتے ہیں جبکہ کرداروں کے درمیان تعلقات غیر فطری انداز میں پیش کیے گئے ہیں، جس سے پلاٹ کی گتھیاں مزید الجھ جاتی ہیں۔

واحد قابلِ تعریف پہلو اے آر رحمان کی موسیقی ہے جو فلم کے بوجھل مزاج کے باوجود کچھ سہارا دیتی ہے مگر مجموعی طور پر فلم محبت کی وہ کہانی بننے میں ناکام رہتی ہے جو اپنا اثر چھوڑ سکے۔

مزید پڑھیں:

’تیرے عشق میں‘ ناقدین کے مطابق ایسی فلم ہے جو دکھاتی تو محبت کی طاقت ہے مگر انجام یہ ثابت کرتا ہے کہ محبت کی کہانی کبھی محض شدت، تشدد اور بے ربط تحریر کے سہارے نہیں چلتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ فلم تیرے عشق میں تیرے عشق پر تنقید تیرے عشق میں دھنش کریتی سینن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ فلم تیرے عشق میں تیرے عشق پر تنقید تیرے عشق میں کریتی سینن تیرے عشق میں بالی ووڈ محبت کی کے لیے

پڑھیں:

’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف

بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں کی معروف اداکارہ گریجا اوک نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں اچانک ملی شہرت کے بعد نامناسب اور پریشان کن پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ایک وائرل انٹرویو کلپ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’نیشنل کرش‘ اور ’انڈیا کی سڈنی سوینی‘ کے لقب سے نوازا تھا۔

گریجا اوک جو دو دہائیوں سے مراٹھی اور ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مقبولیت میں اضافے کے باوجود انہیں کسی قسم کی اضافی پیشہ ورانہ آفرز نہیں مل رہیں تاہم اس اچانک توجہ کے منفی اثرات ضرور سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں جنسی ہراسانی کا الزام

اداکارہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر انہیں متعدد نامناسب پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ کسی نے کہا کہ وہ میرے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ ایک شخص نے تو براہِ راست پوچھ لیا کہ ’ایک گھنٹہ گزارنے کی قیمت کیا ہے؟‘ گریجا اوک کے مطابق یہ پیغامات ورچوئل دنیا کے منفی رویوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی زندگی میں یہی لوگ شائستگی سے پیش آتے ہیں، مگر سوشل میڈیا پر نامعلوم شناخت کے پیچھے چھپ کر کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔

گریجا اوک نے کم عمری میں مراٹھی فلم ’ماننی‘ سے فنی سفر کا آغاز کیا۔ وہ ہندی فلموں ’تارے زمین پر‘ اور ’شور اِن دا سِٹی‘ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ٹی وی شوز لیڈیز اسپیشل اور موڈرن لو: ممبئی کے ذریعے بھی ناظرین میں مقبول ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف

گریجا اوک کو حال ہی میں نیٹ فلکس کی فلم انسپکٹر زینڈے میں منوج باجپئی کے ساتھ دیکھا گیا تھا، جبکہ وہ جلد ہی گلشن دیویاہ کے ہمراہ نئے شو پرفیکٹ فیملی میں نظر آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ بالی ووڈ ہراسانی گریجا اوک مراٹھی اداکارہ

متعلقہ مضامین

  • مشعال یوسف زئی کی علامہ ناصر عباس پر سخت تنقید، اپوزیشن اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
  • سابقہ شوہر مجھ سے کم کماتے تھے، محبت کی خاطر شادی کی، مریحہ صفدر
  • کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا
  • عمران خان کے کس بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ تعلقات کے چرچے رہے؟
  • گنی بساؤ: فوج نے صدر ایمبالو کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا
  • الیکشن نتائج سے پہلے بڑا ہنگامہ، فوج نے صدر کو ہٹا کر اقتدار سنبھال لیا
  • ’نیشنل کرش‘ بننے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا، نازیبا پیغامات کا انکشاف
  • انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی
  • وِکی کوشل اپنی عمر سے زیادہ سمجھ دار ہیں، کترینہ کیف