گوگل میپس میں سال کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنے معروف نیوی گیشن پلیٹ فارم گوگل میپس میں مصنوعی ذہانت پر مبنی جیمنائی سسٹم کو باضابطہ طور پر شامل کرتے ہوئے دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک بڑا اپ گریڈ جاری کر دیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس نئی خصوصیت کے ذریعے صارفین اب میپس کو فون چھوئے بغیر محض آواز کے ذریعے کنٹرول کر سکیں گے، جس سے ڈرائیونگ سمیت ہر طرح کی نیوی گیشن زیادہ محفوظ، ہموار اور انٹرایکٹو بن جائے گی۔
گزشتہ ماہ گوگل نے اس فیچر کے ابتدائی اشارے دیے تھے، تاہم اب 9to5Google کے مطابق جیمنائی کی سپورٹ تمام نیوی گیشن موڈز—ڈرائیونگ، پیدل سفر، سائیکلنگ اور پبلک ٹرانزٹ—میں وسعت کے ساتھ فعال کر دی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد گوگل میپس کا روایتی چار رنگوں والا مائیکروفون آئیکون بھی جیمنائی اسپارک آئیکون سے تبدیل ہو رہا ہے، جو نئے وائس انٹرفیس کی مکمل موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔
جیمنائی انٹیگریشن کے بعد صارفین نہ صرف اپنی منزل کے بارے میں سوالات کر سکیں گے بلکہ بات چیت کے انداز میں مزید سوالات پوچھ کر تفصیلی رہنمائی بھی حاصل کر سکیں گے۔
یہ ڈیوائس کی اسکرین کو چھوئے بغیر نیویگیشن کی تمام ضروری معلومات فراہم کرے گا اور راستے یا منزل کے حوالے سے اضافی مشورے بھی دے سکے گا۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ اپ گریڈ ڈرائیورز کے لیے ہینڈز فری نیویگیشن کو مزید مؤثر بناتا ہے، جس سے سفر کے دوران فون کو ہاتھ لگانے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔ گوگل نے اپنے آفیشل سپورٹ پیج پر بھی جیمنائی فیچرز کی عالمی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے، جسے مستقبل میں مزید بہتر بنانے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
گوگل میپس میں یہ تبدیلی کمپنی کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت روزمرہ کے ڈیجیٹل ٹولز کو زیادہ ذہین، انسان دوست اور گفتگو پر مبنی انداز میں استوار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گوگل میپس
پڑھیں:
جعلی فون کالز سے ہوشیار رہیں؛نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا پیغام
اشرف خان :نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے عوام کوجعلی فون کالز سے ہوشیار رہنے کی تاکیدکردی۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیغام میں کہاگیاہے کہ نامعلوم کالز پر اپنی ذاتی معلومات اور پیسے کا تحفظ کریں،جعلی فون کالز کی فوری رپورٹ کریں۔
این سی سی آئی اے کے مطابق کسی بھی نامعلوم کالز کو معلومات نہ دیں اور بھروسہ نہ کریں،مدد کے لئے این سی سی آئی اے ہیلپ لائن 1799 پر شکایت درج کرائیں۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ