گوگل جلد اینڈرائیڈ پر مبنی ڈیسک ٹاپ OS متعارف کرانے والا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ اور کروم او ایس کو یکجا کرکے ایک نیا اور جدید ڈیسک ٹاپ آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، گوگل نے لنکڈن پر سنیئر پراڈکٹ منیجر اینڈرائیڈ، لیپ ٹاپ اینڈ ٹیبلیٹس کے لیے ملازمت کا اشتہار دیا تھا، جو بعد میں ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
اشتہار میں بتایا گیا کہ یہ عہدہ اینڈرائیڈ پر مبنی نئے ایلومینیم نامی آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے کے لیے ہے۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل اینڈرائیڈ کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں بھی استعمال کے قابل بنانے پر کام کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلومینیم اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی ہوگا اور اسے مختلف ڈیوائسز جیسے لیپ ٹاپس، ٹیبلیٹس اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں استعمال کیا جائے گا۔ نئے سسٹم میں اینڈرائیڈ ایپس کی مکمل سپورٹ بھی ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ صارفین کے لیے دستیاب ہوگی، جس سے اینڈرائیڈ ٹیبلیٹس کا تجربہ بھی بہتر ہوگا۔
یہ نیا پلیٹ فارم بتدریج کروم او ایس کی جگہ لے گا اور ممکن ہے کہ گوگل اسے کروم او ایس کے نام سے جاری رکھے تاکہ کروم بک برانڈ برقرار رہے۔ ایلومینیم کی سپورٹ انٹری لیول سے لے کر پریمیئم ڈیوائسز تک فراہم کی جائے گی۔
متوقع ہے کہ ایلومینیم کی پہلی جھلک 2026 میں سامنے آئے گی، جبکہ مکمل طور پر متعارف کرانے میں ایک سے دو سال مزید لگ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین نے خلائی جہاز شین زو 22 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شین زو 22 خلائی جہاز کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ترجمان چین مینڈ سپیس ایجنسی نے بتایاکہ خلائی جہاز راکٹ سے الگ ہو کر اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا ہے، جس کے بعد ایجنسی نے اس مشن کو مکمل کامیاب قرار دیا۔مشن کو منگل کی دوپہر 12 بج کر 11 منٹ پر شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ چینی خلا ئی پروگرام کے سلسلے میں یہ ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے، جو ملک کے جاری خلائی اسٹیشن منصوبے کی تعمیر اور توسیع میں مدد دے گا۔