پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔
جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔