سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔ 

 جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا گیا

سٹی42: گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا۔ گی بی اسمبلی کا  42واں سیشن  موجودہ اسمبلی کا آخری سیشن ہو گا۔ طلب کردیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس نوٹیفیکیشن کے مطابق  21 نومبر 2025 کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔ 

گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔

چوبیس نومبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سال کی مدت مکمل ہورہی ہے۔

آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم

اب گلگت بلتستان مین نیا الیکشن ہو گا اور طریقہ کار کے مطابق  گی بی اسمبلی کے نئے ارکان منتخب کئے جائیں گے جو پارلیمانی حکومت کے انتخاب کے لئے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نیا وزیراعلیٰ منتخب کریں گے۔

24 نومبر کو گی بی اسمبلی کی مدت پوری ہوتے ہی الیکشن کمیشن نئی اسمبلی کی تشکیل کے لئے کام کا آغاز کر دے گا جس کے لئے نگراں حکومت بھی تشکیل دی جائے گی۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پرالیکشن 9 دسمبر کو ہوگا
  • ہری پور، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب
  • سیاست میں اگر انتہا پسندی آئے گی تو نہ ملک چلے گا اور نہ نظام، اعظم نذیر تارڑ
  • عرفان صدیقی اصول پسند اور زندہ دل سیاستدان تھے، سینیٹر پرویز رشید
  • سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، عمر ایوب کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کےلیے پاک فوج طلب
  • وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
  • گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا گیا
  •  بلدیاتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج سے شروع  
  • این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا حقیقی نمائندے ہیں، الیکشن کمیشن کا جاری شیڈول منسوخ کیا جائے، سنی اتحاد کونسل