2025-06-29@06:19:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1308
«کے گھروں»:
کراچی میں ہونے والی بارش میں 2 دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ منظور کالونی گلی نمبر 1 میں گھر کی چھت گرنے سے 1 بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11 جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں کرنٹ سے 22 سالہ میر جان جاں بحق ہوا۔ سائٹ ایریا لیبر اسکوائر کمپنی میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ کامران...
ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ، امداد کے منتظر بچوں و خواتین پر بزدلانہ کارروائیاں دیر البلح ، المواسی ،خان یونس اور غزا سٹی کے دیگر رہائشی علاقوں میں حملے،مزید شہادتیں متوقع اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری، گزشتہ36گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم129فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہدا میں خواتین، بچے اور امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے شہری شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق27جون کو ابتدائی طور پر11افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی تھی، تاہم بعدازاں مختلف علاقوں سے مزید51لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد اس دن کی مجموعی شہادتیں62ہو گئیں۔ادھر28جون کو دن کے آغاز سے لے کر دوپہر تک جاری بمباری اور ڈرون حملوں میں مزید59سے زائد فلسطینی شہید...
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے پیش آیا جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے کے 3 پمپ ہاؤس کے 2 پمپ بند ہوگئے۔ پمپنگ بند ہونے کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ اب قلت کا خدشہ بھی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بریک ڈاؤن کو 48 گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹ تاحال درست نہیں...
لاہور میں یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ یوٹیوبر رجب بٹ کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بچے کی موت پر وی لاگ، صارفین کا یوٹیوبر رجب بٹ پر پابندی کا مطالبہ ایف آئی آر میں رجب بٹ نے موقف اپنایا ہے کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی، گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ سے گھر کے باہر گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی مر گیا۔ قدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
امریکی ریاست کولوراڈو کی ایک عدالت نے ایک ‘جنازہ گھر’ کے مالک کو 191 لاشیں چھپا کر مرنے والوں کے لواحقین کو جعلی راکھ بھیجنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پروسیکیوٹرز نے ملزم کے لیے 15 سال کی سزا کی درخواست کی تھی مگر جج نے حالات اور جرم کی شدت کو دیکھتے ہوئے زیادہ سزا سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معمولی فراڈ کا کیس نہیں ہے بلکہ اس میں مرنے والوں کے خاندان کے افراد کے جذبات کو بھی شدید ٹھیس پپہنچا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق 2019 سے 2023 کے دوران آخری رسومات کی خدمات فراہم کرنے والے جون ہالفورڈ اور ان کی بیوی،کری ہالفورڈ نے لاشیں دفن...
صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے گلی میں موجود ایک کتا بھی ہلاک...
متنازع بیانات سے مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے گھر کے باہر ایک کتا مارا گیا۔ چوہنگ پولیس نے رجب بٹ کی مدعیت میں مقدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی سوسائٹی میں رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی، گولیاں دیواروں میں لگیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا کتا مارا گیا۔ رجب بٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، کراچی نمبر پلیٹس والی سفید کار میں چار افراد نے گھر کے باہر پہنچ کر گولیاں چلائیں تو انہوں نے واقعے کی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف یوٹیوبر ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ رجب بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیاہے جس میں یوٹیوبر کا کہناتھا کہ میرے گھر پر فائرنگ کی گئی اور گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں، فائرنگ کے باعث کتا بھی گولی لگنے سے مر گیا۔ مقدمے میں 440 اور 429 دفعات درج کی گئیں ہیں ۔ایف آئی آر کے متن میں رجب بٹ نے کہاہے کہ میں رات کو دوستوں کے ساتھ باہر تھا کہ 9 بج کر 45 منٹ پر گھر سے فون کال آئی اور بتایا گیا کہ کلٹس گاڑی...
کراچی: شہر قائد میں کارشوروم کے مالک کے گھر سے ڈاکو 13 کروڑ روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈکیت گروہ میں تین خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کارشوروم مالک کے گھر ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم مسلح ملزمان 13 کروڑ روپے، 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ، 25 قیمتی پرفیوم ، 2 لیپ ٹاپ اوردیگرسامان لوٹ کرفرارہوگئے ۔ واردات میں 3 برقعہ پوش خواتین بھی شامل تھیں جب کہ ملزمان ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہنے ہوئے تھے اورشرٹ پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی چسپاں تھا۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرنے...
لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔ رجب بٹ نے بتایا کہ...
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے مختلف حملوں کے نتیجے میں میں کم از کم 72 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یورپی یونین کے رہنماؤں نے غزہ پر اسرائیل کی جاری جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ہونے والے اجلاس کے دوران رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ’فوری جنگ بندی ناگزیر ہے‘ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ’ہم اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری اور دیرپا جنگ بندی کے حامی ہیں۔ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے جنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل اور امریکا کے درمیان 2 ہفتوں...
غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں شہداء کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ محصور غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہاں عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار بار خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور لائنوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے باعث سرحدی آمدورفت عوام کے لیے بند ہے تاہم قدرتی حیات ان انسانی حد بندیوں کی پابند نہیں اور حالیہ دنوں میں ایک بھارتی لنگور بغیر کسی ویزے یا اجازت کے سرحد عبور کرکے پاکستان آگیا جہاں اسے بہاولنگر چڑیا گھر میں محفوظ پناہ فراہم کی گئی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کے مطابق مذکورہ انڈین سرمئی لنگور کو چند روز قبل منڈی صادق گنج کے علاقے موضع مویتیان سے اس وقت ریسکیو کیا گیا جب وہ سرحد عبور کر کے ایک مقامی گھر میں داخل ہوگیا تھا، متعدد مقامی افراد نے لنگور کو پتھر مارنے اور قابو کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اس حوالے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں پولیس گردی کی ایک سنگین اور شرمناک مثال سامنے آگئی۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں رات تین بجے مختلف گھروں پر دھاوا بولا، دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور خواتین، بچوں و بزرگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر سونے کی چین، انگوٹھیاں اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ دورانِ تلاشی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بزرگ خاتون پر تشدد اور نوجوانوں کو لہولہان کرنا اس واقعے کا حصہ رہا۔ ایک بزرگ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور گردے شدید متاثر ہوئے جنہیں شاہ...
شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق SCO اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا بھی اشارہ موجود تھا، جو نئی دہلی کے لیے خاصی پریشانی کا باعث بنا۔ اجلاس میں چین، روس، پاکستان، ازبکستان، تاجکستان، قازقستان، کرغزستان اور دیگر...

’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات
’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔سامعہ خان نے نجی...
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے خطرے سے دوچار برازیلی بندروں کی کراچی سے لاہور چڑیا گھر منتقلی کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ان نایاب جانوروں کو فی الحال کسی ممکنہ خطرے سے بچا لیا ہے۔ یہ بندر اس وقت کراچی میں قائم ایک فلاحی تنظیم اے سی ایف فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی ہیں، جنہیں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی 6 مئی 2025 کی رپورٹ کے مطابق لاہور چڑیا گھر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ تاہم اس فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی، جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں، ماحولیاتی ماہرین اور باشعور شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ درخواست گزار التمش سعید اور احمد شعیب عطا، جو کہ انوائرمنٹل اینڈ اینمل رائٹس کی...
—فائل فوٹو سرگودھا کے قصبہ کلیارمیں غیرت کے نام پربھائی نے بہن کو گلا دباکرقتل کردیا۔ قتل کےبعد ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کےمطابق تحصیل چھوٹا ساہیوال کے قصبہ کلیار کی رہائشی لڑکی کچھ عرصہ قبل ایک شخص کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے کوٹری میں خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرکے دفنانے کا انکشاف علاقہ کے معززین کے کہنے پر لڑکی چند روز قبل واپس گھر آگئی تھی۔ گھر واپسی پر ملزم نے اپنی بہن پر تشدد کیا اور بعد میں گلہ دباکر قتل کردیا۔تھانہ چھوٹا ساہیوال پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
—فائل فوٹو پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں بائی پاس پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریلر کے نیچے گھس گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کار سوار جاں بحق، جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے لودھراں میں وین ٹریلر میں جاگھسی ،3جاں بحق ،14زخمی ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
صرف 48 گھنٹے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتہائی جذباتی مراحل سے گزرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی معاہدے کو تشکیل دینے، خطرے سے دوچار ہونے اور بالآخر یقینی بنانے میں کامیاب رہے۔ ابتدائی دباؤ اور جذبات کی کشمکش معاہدے کے دوران ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران دونوں کو کھلے الفاظ میں تنبیہ کی، قطر کے تعاون اور عراقی بلکہ قطری مددگاروں کی شرکت نے بھی دباؤ کو فائدہ مند موقع میں بدلا ۔ نیتن یاہو سے رابطہ اتوار کی صبح، امریکی فضائی حملوں کے فوری بعد، ٹرمپ نے اپنی ٹیم سے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے فوری رابطہ کریں۔ نیتن یاہو کو واضح طور پر بتایا گیا کہ امریکا مزید فوجی کارروائی کا ارادہ...
ممبئی(نیوز ڈیسک)سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ ثنا خان نے 2005 میں ایک مختصر بجٹ کی ہندی فلم ‘یہی ہے ہائی سوسائٹی’ سے فلمی نگری میں قدم رکھا اور 50 سے زائد کمرشلز میں کام کیا,وہ ‘جرنی بومبے تو گووا’، ‘ہلہ بول’، ‘جے ہو’ اور ‘وجہ تم ہو’ جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں تاہم اصل شہرت انہیں بگ باس، جھلک دکھلاجا اور خطروں کے کھلاڑی جیسے ریئلٹی شوز میں شرکت کر کے ملی تاہم سال 2020 سے ان کی انسٹاگرام پوسٹس میں مداحوں نے بڑی تبدیلی کا مشاہدہ کرنا شروع کردیا جب وہ زیادہ تر پوسٹس میں حجاب لیتی اور مذہبی پوسٹس کرتی نظر آئیں جس کے بعد اسی سال...
پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن بحال ہوگیا، پروازیں تاخیر کے ساتھ اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہوئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کا فضائی آپریشن بحال ہوگیا جو کہ گزشتہ روز کی جنگی صورتحال کے باعث متاثر ہوا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے دمام کی پرواز پی کے 245 پندرہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ دوپہر ساڑھے 12 بجے روانہ ہوئی۔ گزشتہ روز فضائی حدود بند ہونے کے باعث ڈائیورٹ ہونے والی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ ساڑھے چودہ گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے روانہ ہوئی۔ لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 بھی سات گھنٹے تاخیر کے ساتھ سہ پہر ایک بجے...
معروف اداکار یاسر نواز کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ۔ یاسر نواز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے یہ خبردیتے ہوئے بتایاکہ ان کے بھائی وقار نواز انتقال کر گئے ہیں ۔ معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھائی کی مغفرت کی دعا کی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کرنے کی اپیل کی۔ اداکار نے اپنے چھوٹے بھائی دانش نواز اور ڈاکٹر فراز نواز کو بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر ٹیگ کیا، تاہم ان کی جانب سے بھائی کے انتقال کی وجہ بتانے سے گریز کیا گیا ہے۔ مداح یاسر نواز کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے...
کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات شہری ذوالفقار علی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں تین ملزمان زبردستی داخل ہوئے۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے دو کے پاس اسلحہ موجود تھا۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹے اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے خلیجی ممالک اور سعودی عرب کے لیے اپنا فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تمام پروازیں اب شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی، اور مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے انکوائری دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ جنگی کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے گزشتہ دنوں بحرین، قطر، دبئی، ابو ظہبی، مدینہ اور جدہ سمیت متعدد خلیجی شہروں کے لیے فضائی آپریشن عارضی طور پر موخر کر دیا تھا۔ اب خطے میں صورتحال معمول پر آنے کے بعد فضائی سرگرمیوں کی تدریجی بحالی...
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ ???? The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao — Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025 کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔ آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح...
پشاور کے علاقے ارباب لنڈی میں 8 سالہ بچی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بچی کی لاش 3 روز بعد ایک قریبی گھر کے صندوق سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ بچی معمول کے مطابق مدرسے کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم واپس نہ لوٹی، جس کے بعد والدین نے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ 3 روز تک علاقے میں تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ ملا۔ بچی کے چچا کے مطابق، محلے میں موجود ایک اکیلا شخص جو تلاش میں بھی پیش پیش تھا، اس پر شک اس وقت گہرا ہوا جب اس کے گھر سے بدبو آنے...
غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24گھنٹوں میں مزید 51فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز) اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 51 فلسطینی شہید اور 104زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے پناہ گزین کیمپوں اور گھروں کو نشانہ بنایا۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 55 ہزار 969 ہوگئی ہے۔جبکہ ایک لاکھ اکتیس ہزار دو سو بیالیس فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ورلڈ سینٹرل کچن نے چھ ہفتوں سے زائد کی معطلی کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے 20 سالہ قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کا رہائشی مکان ، 10 کروڑ کے پلاٹ اور 70 لاکھ تک کی گاڑی پر نئے قانون کا طلاق نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے پہلے خریدی جائیداد پر ساڑھے 4 سے 6 فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے تاہم 15 سال یا اس سے زائد مدت تک استعمال ہونیوالی جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس کا...
بھارت سے سرحد عبور کرکے پاکستان آنے والا لنگور محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا اور چڑیا گھر بہاول نگر منتقل کردیا۔ بھارتی سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے والے لنگور کی اطلاع ملتے ہی محکمہ وائلڈ لائف حرکت میں آ گیا۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف نذر عباس اور انچارج وائلڈ لائف غلام محمد کی قیادت میں ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لنگور کو محفوظ طریقے سے قابو میں لے لیا۔ محکمہ وائلڈ لائف کی گاڑی کے ذریعے لنگور کو بہاول نگر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا جہاں اس کا طبی معائنہ کیا جائے گا تاکہ اس کی صحت اور حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے شہریوں سے...
شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایک گرجا گھر میں ہونے والے خوفناک خودکش دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی وزارت داخلہ کے مطابق حملہ آور نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب گرجا گھر میں عبادت جاری تھی، جس کے باعث جانی نقصان زیادہ ہوا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ شامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ خودکش حملہ آور دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھتا تھا، جس نے ماضی میں بھی شام میں کئی مذہبی و شہری مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل ہوگئے۔ پاکستانی پیسر محمد عباس اور بھارت کے ایشان کشان کو ناٹنگھم شائر الیون میں جگہ مل گئی، ماضی قریب میں پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بھارتی بیٹر چتیشور پجارا سسیکس میں ایک ساتھ کھیل چکے ہیں۔ ایشان کشان کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈیبیو کررہے ہیں، ان کا ناٹنگھم شائر سے معاہدہ 2 میچز کے لیے طے ہوا ہے، سیزن کے اختتامی مرحلے میں مزید پاکستانی اور بھارتی پلیئرز یکجا ہوسکتے ہیں۔ رتراج گائیکواڈ نے جولائی میں یارکشائر کو جوائن کرنا ہے جبکہ عبداللہ شفیق ویزا مسائل کے سبب تاخیر سے پہنچیں گے۔ ناٹنگھم الیون میں کپتان حسیب حمید کے...
لاہور: گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔ ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر...
چمن ڈی سی آفس—فائل فوٹو جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق رکنِ قومی اسمبلی کو مشکوک شہریت پر نوٹس دینے والے ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی ایک دعوت میں ان ہی سابق ایم این اے کے گھر پہنچ گئے۔جے یو آئی چمن کے اعلامیے کے مطابق اس موقع پر ڈی سی حبیب بنگلزئی نے سابق ایم این اے کی افغان شہریت کے نوٹس پر معذرت کی۔ترجمان جے یو آئی کے مطابق ڈی سی نے سابق ایم این اے کے گھر کے ایڈریس پر ملنے والا نوٹس غلط فہمی قرار دیا۔ترجمان جے یو آئی چمن کے مطابق ڈی سی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے کمشنر کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر حبیب بنگلزئی نے کہا...
کراچی: شہر قائد میں اسلحے کا بے دریغ استعمال ایک اور معصوم زندگی نگل گیا، ملیر سعود آباد میں گزشتہ روز گھر کے اندر کھیلتی 11 سالہ بچی کرسٹینا راشد عمر کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی نے نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق معصوم کرسٹینا اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی آ کر اسے جا لگی اور انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی جناح اسپتال میں تقریباً 20 گھنٹے تک زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ایس ایچ او...
اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور: شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ اسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔ شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ اسرائیل نے نطنز میں ایران کی جوہری تنصیب میں بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں رافیل گروسی نے کہا کہ اس سے کیمیائی اور تابکاری آلودگی کے امکانات ہیں، اصفہان کی جوہری تنصیبات میں تابکاری کی سطح بڑھنے کی اطلاع نہیں ملی۔ رافیل گروسی نے کہا سفارت کاری کے ذریعے ایران اسرائیل کشیدگی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت ملنی چاہیے، ایران کے پاس یورنیم کا ذخیرہ حفاظتی اقدامات کے تحت ہے، آئی اے ای اے کو جوہری تنصیبات کے معائنے کے لیے رسائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث اسرائیل میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 8 ہزار 190 اسرائیلی شہری اپنے گھروں سے بےدخل ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ میزائل حملوں کے نتیجے میں عمارتوں، گاڑیوں، ذاتی اشیاء اور دیگر سامان کو پہنچنے والے نقصان پر اب تک 30 ہزار سے زائد کلیمز جمع کروائے جا چکے ہیں۔13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد یہ کشیدگی شروع ہوئی، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے...
اسرائیلی اخبار یدیوت آحرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8,000 سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق، اب تک 30,000 سے زائد افراد نے عمارتوں یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ یہ درخواستیں ایران کی جانب سے کیے گئے مسلسل میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں، جنہوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں کئی شہروں کو متاثر کیا، جن میں بیرشیبہ، تل ابیب، اور حیفہ جیسے علاقے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل میں اندرونی طور پر نقل...
لاہور: بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے بہانے گھر میں داخل ہونے والی خواتین قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق واردات لاہور کے علاقے ستوکتلہ پی آئی اے سوسائٹی میں نوید گل نامی شہری کے گھر پر خواتین بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا کہہ کر اندر داخل ہوئیں اور اہل خانہ کو بے ہوش کردیا۔ بعد ازاں ملزمہ خواتین گھر سے 30 ہزار روپے نقدی اور 7 تولے طلائی زیورات چرا کر فرار ہوگئیں، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں خواتین کی حرکات دیکھی جا سکتی ہیں۔ متاثرہ شہری نے مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے...
بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ نے تصدیق کی ہے کہ پہلگام واقعہ کے بھارت کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ لندن میں جیو نیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو میں امرجیت سنگھ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ظہرانہ آپ سب کو مبارک ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سلسلہ نہیں رکنا چاہیے، پاکستانی قیادت کو اب نئی دلی جانا چاہیے۔ امرجیت سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی تعلقات بہتر بنانے میں پیشرفت کرتا ہے، اسی وجہ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا میں ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں۔ بھارتی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نےخبردار کیا ہے کہ غزہ میں ضروری خدمات چند گھنٹوں میں بند ہونے کو ہیں اور اگر ایندھن کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو لوگ پینے کے پانی سے محروم ہو جائیں گے۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی ترجمان اولگا چیریکوو نے بتایا ہے کہ ایندھن کی عدم موجودگی میں ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کی 80 فیصد سہولیات دستیاب نہیں رہیں گی۔ شمالی غزہ میں پناہ گزینوں کو پانی فراہم کرنے کا پلانٹ ایندھن کی عدم موجودگی کے باعث کام چھوڑ گیا ہے۔ Tweet URL غزہ میں شدید بھوک سے متاثرہ لوگوں کے لیے خوراک کا حصول بہت مشکل...
فائل فوٹو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکی روڈ پر لے پالک شخص نے جائیداد کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 6 ماہ قبل قتل کرکے دونوں بھائیوں کو گھر میں دفنا دیا تھا، دونوں بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم عدنان کو مقتول بھائیوں نے لے پالک کے طور پر پالا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی کے علاقے تھانہ دھمیال کی حدود گرجا روڈ پر افسوسناک واقعہ، ماں اور کم سن بیٹی نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑوں اور شوہر کے مسلسل تشدد سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے متوفیہ طاہرہ بی بی کے بھائی کی مدعیت میں شوہر شبیر اختر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد فیصل ولد محمد شفیع نے بیان دیا کہ اس کی بہن طاہرہ بی بی زوجہ شبیر اختر، جو 5 بچوں کی ماں تھی، کئی ماہ سے شوہر کے ہاتھوں لڑائی جھگڑے اور تشدد کا شکار تھی۔ مقدمے کی ایف آئی آر کا عکس فیصل کے مطابق 2 دن قبل 17 جون کو رات...
جرائم سے کون ہی شخص اس دنیا میں بچ سکتا ہے اور جب بات ہو کسی امیر انسان کی تو اس کو چوری اور ڈکیتی جیسے جرائم کا اکثر سامنا کرنا ہی پڑتا ہے کیونکہ صرف چور اور ڈکیتوں کی کیا بلکہ اس کے ارد گرد موجود لوگوں کی بھی اس کی مال و دولت پر نظر ہوتی ہے۔ بھارت میں بھی ایک فلم سٹار ایسی ہی ایک واردات کا شکار ہوئے ہیں جن کو لوٹنے والا کوئی اور نہیں بلکہ ان کے ساتھ ساتھ رہنے والا ہی شخص تھا۔ چور کے ہاتھوں اپنی دولت کھونے والے کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی فلم سٹار تنوج وروانی ہیں جنہوں نے اس واقعے کے بارے میں لب کشائی بھی کی ہے۔...
قصبہ کٹی پہاڑی کے قریب بلندی سے گر کر محنت کش ہلاک ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ ارشد مسیح کے نام سے کی گئی۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ گرنے والا شخص محنت کش ہے جو کہ گھر کی پہلی منزل سے کام کے دوران گرا تھا۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے موقع پر موجود دیگر افراد سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ Post Views: 4
شہرِ قائد کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کبھی کبھار تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے، سمندری ہوائیں جنوب مغرب سے 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Post Views: 2
پاکستان سے حالیہ شکست اور اندرونی دباؤ کا شکار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں عالمی رہنماؤں کے سامنے سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب سکھوں اور کشمیریوں نے اُن کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے اور انہیں رسوا کن مناظر کا سامنا کرنا پڑا۔ 15 سے 17 جون تک کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہونے والے G7 اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین کی معیشتوں کے قائدین شریک ہوئے۔ بھارت تنظیم کا باقاعدہ رکن نہیں، مگر مودی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، جنوبی افریقا، برازیل، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف...
لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء)برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سوم کی بیماری اور عمر کے پیش نظر بکنگھم پیلس نے ان کی ممکنہ موت کے بعد کے انتظامات کی باضابطہ ریہرسل شروع کر دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے باوثوق ذرائع کے مطابق آپریشن مینائی برج کے نام سے جاری یہ منصوبہ شاہی خاندان، حکومت، فوج، پولیس اور میڈیا سمیت تمام اہم اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پر مبنی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ ملکہ الزبتھ دوم کیلیے تیار کیے گئے آپریشن لندن برج کی طرز پر بنایا گیا ہے، جس میں ہر چھوٹے بڑے مرحلے کو منظم انداز میں ترتیب دیا گیا ہے چاہے وہ کس کو سب سے پہلے اطلاع دینی...
خالصتان نواز تنظیم ’سکھ فار جسٹس‘ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واضح طور پر بتائیں کہ آیا انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے کینیڈین شہری اور خالصتان ریفرنڈم کے کوآرڈینیٹر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا یا نہیں۔ یہ مطالبہ اس موقع پر سامنے آیا ہے جب 18 جون کو ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کو 2 سال مکمل ہو گئے۔ واضح رہے کہ نجر کو سری، برٹش کولمبیا میں دن دیہاڑے قتل کیا گیا تھا۔ مقتول ہردیپ سنگھ نجر قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور کینیڈین پولیس نے نجر کے قتل کا الزام بھارتی خفیہ ایجنسیوں...

منگنی کیوں ٹوڑی؟ 18 سالہ لڑکی کو گن پوائنٹ پر گھر سے زبردستی لیجانے والا نوجوان عوام کے ہتھے چڑھ گیا
سرائے مغل کے نواحی علاقے سندھو کلاں میں اغواء کی ایک کوشش اس وقت ناکام بنا دی گئی جب مقامی شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو مسلح نوجوانوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک نوجوان، جس کی منگنی چند روز قبل ختم ہوگئی تھی، لاہور سے پسٹل لے کر اپنے ایک دوست کے ہمراہ متاثرہ لڑکی کو اغواء کرنے کے ارادے سے سرائے مغل پہنچا۔ دونوں ملزمان گن پوائنٹ پر لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے اور 18 سالہ لڑکی کو سر پر پسٹل تان کر موٹر سائیکل پر بٹھا لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے گھر والوں اور پاس آنے والوں کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزموں کے خلاف مقدمے پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔ ذکر الٰہی سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کے وکیل مختار احمد رانجھا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ملزمان میں غلام محی الدین، ملک عاشق حسین، محمد صابر، نور خان، محمد بشیر احمد، سمیع اللہ خان، عبد المجید، عابد محمود، ثاقب حسین، منیر احمد، محمود احمد، مسعود...
ننکانہ صاحب میں سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج سکھ میرج ایکٹ کے تحت کردیا گیا۔ ننکانہ صاحب میں بلوندر سنگھ اور دل جیت کور سنگھ کی شادی انند کارج رجسٹرار میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں غیر مسلم اقلیتوں کی شادی اور طلاق کی رجسٹریشن کیسے ہوتی ہے؟ محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ضلع ننکانہ صاحب میں پہلی بار انند کارج رجسٹرار کی تقرری کی گئی ہے۔ پلوندر سنگھ اور دل جیت کور سنگھ کا اندراج ضلعی سطح پر پہلی رجسٹریشن ہے۔ سکھ میرج ایکٹ کے تحت نکاح رجسٹرڈ ہونے پر سکھ کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اور سرکاری سطح پر پہچان کو سراہا گیا ہے۔ سکھ میرج...
مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی ، مودی سرکار نے بھارتی سکھ یاتریوں کے پاکستان آنے پر پابندی عائد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی حکومت کا مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کیلئے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان ،مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں،شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے اعلان کے مطابق سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کیلئے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کیلئے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں،کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، ایس پرتاپ سنگھ، سیکرٹری ایس...
بھارتی حکومت نے مہا راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے لیے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی 29 جون کو منائی جاتی ہے جس میں بھارتی سکھ بھی شرکت کرتے ہیں۔ شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کے اعلان کے مطابق ’’سکھ یاتریوں کو مہاراجہ رنجیت کی برسی کے لیے پاکستان نہیں بھیجا جائے گا۔‘‘ سکھ عقیدت مندوں نے پاکستان میں برسی میں شرکت کے لیے اپنی سفری دستاویزات جمع کروا دی تھیں۔ سیکریٹری ایس جی پی سی، ایس پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ کمیٹی نے اس سال یاترا کے انعقاد سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت گھر گھر میں پولیو کے قطرے پلارہے ہیں، یہ بات انھوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔
---فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے متعلق کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کو سیشن کورٹ منتقل کر دیا۔پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار 15 ملزموں کے خلاف مقدمے پر سماعت ہوئی۔ کرپشن ریفرنس: پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے مقدمے پر فیصلہ سنایا۔ذکر الہیٰ سمیت دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کے وکیل مختار...
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ میں منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔ کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اُسے ڈیلیٹ کردیا۔ مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں...
سکھ تنظیموں نے جی 7 اجلاس سے قبل مودی کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا۔ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں مودی کو سفارتی مجبوری کی وجہ سے دعوت ملی تاہم مودی کے کینیڈا پہنچنے پر سکھ فار جسٹس اور خالصتان تحریک کے ہزاروں سکھوں نے شدید احتجاج کیا۔ سکھ کمیونٹی کینیڈا میں قتل کئے گئے ہردیب سنگھ نجر کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی۔ مودی کی خام خیالی تھی کہ وہ جی 7 اجلاس کے دوران دنیا اور سکھوں کی نظروں سے بچ نکلیں گے۔ سکھ برادری نے البرٹا کی کناناسکی ہائی وے پر احتجاجی استقبالیہ دے کر مودی کے خواب چکنا چور کر دیے۔ سکھ رہنماؤں نے کہا کہ کینیڈا جی 7 کے رہنماؤں کی میزبانی کر رہا...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں تھانہ وارث خان پولیس اہلکاروں کی پولیسں گردی، پولیس وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر و دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں چار نوجوانوں کو گھر کی ریمپ پر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی دوران ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے باوردی و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار پانچ سے چھ موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیسں اہلکار نوجوانوں کو کچھ کہہ کر اٹھاتا ہے اور کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیتا ہے، دیگر موٹر سائیکلوں پر باوردی...
کراچی: نیو کراچی فاطمہ سوسائٹی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر 11/E فاطمہ سوسائٹی مکان نمبر B-490 نیو کراچی میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد مقیم ولد محمد ادریس کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان نے خودکشی کی ہے، ورثا نے وجہ خودکشی بتانے سے گریز کیا اور پولیس کارروائی کروانے سے انکار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے دارالحکومت تہران سے فوری انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک دھماکا خیز بیان جاری کیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ میں بار بار کہہ چکا ہوں! ہر کسی کو فوراً تہران سے نکل جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ کینیڈا میں جی 7 اجلاس کےموقع برطانوی وزیر اعظم کے سا تھ گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدے پر دستخط کرنے چاہیے، یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے 60 دن کا وقت دیا لیکن ایران...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے گن شوٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں۔ شوٹنگ پریکٹس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شادی ایک سفر ہے، اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے۔ شاہد آفریدی کی اہلیہ نے فائرنگ رینج میں مہارت دکھائی، فائرنگ کے بعد لالا کا کہنا تھا کہ یہ ہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے@SAfridiOfficial pic.twitter.com/YXFJoSCT18 — Ali Tanoli (@alitanoli889) June 15, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ صارفین اس پر مختلف تبصرے...
مردان: تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ Tagsپاکستان

اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر حملے جاری،14 صہیونی ہلاک300 سے زائد زخمی،حزب اللہ کا نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-01-18 تہران /تل ابیب /واشنگٹن /برسلز /جدہ / دمشق /بغداد/ بیروت/اسلام آباد (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر گزشتہ روز بھی حملے جاری رہے، ایران نے تل ابیب، حیفہ ، تامرا بستی اور کئی شہروں کو 100سے زاید بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے نشانہ بنایا، ایران نے ڈرون بھی استعمال کیے جس سے 14 اسرائیلی ہلاک اور 300 سے زاید زخمی ہو گئے‘ایران نے اسرائیل پر ہائپر سانک میزائل داغ دیے ‘تل ابیب میں دھماکوں کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے، اسرائیلی جوہری تنصیبات ڈیمونا کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی حکام نے بتایا کہ میزائلوں اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، شمالی اسرائیل اور ساحلی شہر حیفہ...

ڈومیسٹک ورکرز کا عالمی دن ؛ گھریلو ملازمین آپ کے نوکر نہیں ورکر ...موجودہ ایکٹ کے رولز جلد بنانا ہونگے!!
16 جون کو دنیا بھر میں ڈومیسٹک ورکرز کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد ورکرز کے حقوق کا تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔ پاکستان میں ڈومیسٹک ورکرز کی کیا صورتحال ہے، اس کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، سول سوسائٹی اور ڈومیسٹک ورکرز کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ندیم اختر (ڈائریکٹر محکمہ لیبر پنجاب) حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کا وقار بلند کیا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ 2019ء منظور کر کے انہیں ’’ورکر‘‘ تسلیم کیا گیا۔ اس ایکٹ کے ڈرافٹ رولز بنا کر محکمہ قانون کو بھیج دیے گئے ہیں،...
پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی...
تہران(نیوز ڈیسک)اسرائیل کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران نے بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن میں بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کو نشانہ بنایا جس پر سائرن بجنے لگے۔ ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ قیصریہ میں نیتن یاہو کے خاندانی گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران نے میزائل حملوں میں حدیرہ پاور اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے جبکہ حیفا ریفائنری پر کامیاب حملہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے ردعمل کی شدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اسرائیلی چینل 12 ٹی وی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف کے معاونِ خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب کی باجوڑ میں واقع رہائش گاہ کو ایک بار پھر سے شرپسندوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔گزشتہ ماہ بھی مبارک زیب کے گھر کو دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی کے گھر کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق مبارک زیب کے گھر پر راکٹ کے ذریعے حملہ کیا گیا لیکن خوش قسمتی سے راکٹ پڑوسی کے گھر کی دیوار میں جا لگا جس سے گھر کی دیواروں اور مرکزی دروازے کو نقصان پہنچا تاہم افسوسناک واقعے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع...
کیلیفورنیا کے سانتا کلارا کاؤنٹی میں ایک غیر ملکی اور بڑی جسامت والی چھپکلی، جسے ’ارجنٹائن بلیک اینڈ وائٹ ٹیگو‘ کہا جاتا ہے، کی موجودگی نے مقامی حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں؟ یہ چھپکلی عام طور پر جنوبی امریکا میں پائی جاتی ہے، لیکن اگر یہ مقامی ماحول میں پھیل گئی تو پرندوں، انڈوں، چھوٹے جانوروں اور پودوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ٹیگو لیزرڈ نہ صرف تیزی سے بڑھتی ہے بلکہ اس کی خوراک میں ہر چیز شامل ہوتی ہے، اس لیے اسے ’تباہ کن شکاری‘ سمجھا جاتا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ اس...
تہران‘ تل ابیب‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) اسرائیل نے مختلف ایرانی شہروں پر کروز میزائلوں سے حملہ کر دیا۔ 91 افراد شہید ہو گئے۔ جواب میں ایران نے پھر اسرائیلی شہروں پر 100 سے زائد میزائل داغ دئیے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے فضائی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے اصفہان اور جنوبی شہر بندر عباس پر بھی حملہ کیا۔ ائیر ڈیفنس سسٹم نے تہران‘ ہرمزگان‘ کرمانشاہ‘ مغربی آذربائیجان میں حملے ناکام بنائے ہیں۔ اسرائیل نے مغربی ایران میں میزائل فیکٹری پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خرم آباد میں زیر زمین میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ فیکٹری زمین سے زمین تک مار...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک ماہ میں دوسری بار حملہ کیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جو دھماکے سے پھٹا۔ حملے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 1 بجے یہ واقعہ پیش آیا...
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر ایک مرتبہ پھر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جو دھماکے سے پھٹا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 1 بجے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری بار ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی کے گھر پر راکٹ حملے کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، حملے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق راکٹ حملے کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا، حملے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد...
اسلام آباد:باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے باجوڑ میں گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، حملے کی وجوہات جاننے کیلئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ واضح رہے...
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان پر حملوں کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔ پولیس اور حساس ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں...
(ویب ڈیسک) باجوڑ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا ،تاہم گھر کے مین گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا ہے،پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال فروری میں این اے 8 باجوڑ سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کو وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے