پنجاب میں معرکہ حق میوزیم، پارک اور یادگار کی نقاب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ایکسپو سینٹر لاہور میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی باضابطہ نقاب کشائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا منفرد اور اختراعی اقدام، پنجاب میں معرکہ حق کی پہلی یاد گار، پارک اور میوزیم بنے گا۔ ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کے بارے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معرکہ حق میوزیم، یادگار اور پارک پراجیکٹ کی باضابطہ نقاب کشائی کی۔
ویٹرن میوزیشن کے آرکسٹرا نے پُراثر دھنوں پر ملی نغمے پیش کئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ویٹرن میوزیشنز کے درمیان بیٹھ کر ملی نغمے سنے اور تالیاں بجا کر داد دی۔ تقریب میں یوم آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے ملی نغمے پیش کئے گئے، شالا وسدا رہ وے پنجاب.
اس موقع پر معرکہ حق کے بارے میں خصوصی نغماتی فلم پیش کی گئی، یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک کے بارے معلوماتی دستاویز پیش کی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وزراء اور دیگر شرکا سے نشستوں پر جا کر ملاقات کی، تقریب میں دوست ممالک کے سفارتکار، صوبائی وزرا، عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: معرکہ حق میوزیم مریم نواز شریف میں معرکہ حق کے بارے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ مریم نواز کا دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم
لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دسمبر تک پنجاب میں 1115 الیکٹرو بسیں فعال کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت 4 گھنٹے طویل جائزہ اجلاس میں پنجاب کے مختلف اہم محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی گئی اور متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 11.5 لاکھ افراد کی طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران سانپ کے کاٹنے کے 174 واقعات سامنے آئے لیکن فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود ویکسین کی فراہمی کی بدولت تمام جانیں بچ گئیں، وزیراعلیٰ نے صحت کے شعبے کی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے بروقت علاج کے باعث قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت پر حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
وزیراعلیٰ نے صوبہ بھر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، دور دراز علاقوں میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے گھر گھر بوتل بند پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ پنجاب بھر میں 5000 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ٹائم لائن طلب کی گئی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ محکمے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لے کر ان کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔
مریم نواز شریف نے صوبے میں سروائیکل کینسر ویکسی نیشن کی مہم میں کامیابی پر اظہار اطمینان کیا اور بتایا کہ 65 لاکھ بچیوں کو ویکسی نیشن فراہم کی جا چکی ہے جس سے پنجاب نے دوسرے صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سپیشل افراد کے لئے خصوصی سکیمیں بنائی جائیں اور ان کے گھروں تک سہولتیں پہنچائی جائیں۔
پنجاب میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے وزیراعلیٰ نے دسمبر تک 1115 الیکٹرو بسوں کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنرز کو چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی ہدایت کی گئی جبکہ الیکٹرو بسوں کے لئے نئے سٹاپ ڈیزائن بھی منظور کئے گئے.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے نے قلیل مدت میں عوامی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔
انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 4624 گلیوں کی تعمیر اور بحالی کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نو تعمیر شدہ گلیوں کی حفاظت کرنا ضروری ہے اور اس سلسلے میں سخت اقدامات کئے جائیں گے۔
اجلاس میں پلیسر گولڈ پروجیکٹ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے پنجاب کے عوام کو فائدہ پہنچے گا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والا منافع عوامی فلاح کیلئے استعمال کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ چنیوٹ میں آئرن اور میانوالی میں پلیسر گولڈ کی کانوں کی ابتدائی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے اور اس منصوبے کے آغاز میں صرف 4 ماہ کی مدت باقی ہے۔
وزیراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے 148 دیہات کو مثالی گاؤں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملتان کے 62، بہاولپور کے 48 اور ڈی جی خان کے 38 دیہات شامل ہوں گے، ان گاؤں میں جدید سہولتوں جیسے پارکس، پکی گلیاں اور جوہڑوں کی صفائی کی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے حکومتی محکموں کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں کی تکمیل میں اپنی پوری کوشش کریں تاکہ عوام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔