محرابپور، پی پی رہنما کے گھر ڈکیتی کا ملزم پنجاب سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)پی پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار بہن کے گھر ڈاکے میں ملوث ایک ملزم عثمان سیال کو جھنگ پنجاب سے گرفتارکرلیا ، پولیس، دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ذرائع، ایس ایس پی نوشہرو فیروز میر روحل کھوسو نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ نوشہرو فیروز، نواب شاہ اور حیدر آباد اضلاع کی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ذولفقار بہن کے گھر ڈاکہ زنی میں ملوث بین الصوبائی جیسل بلوچ گروہ کے عثمان سیال کوپونے دو کلو سونا، 53 لاکھ کی نقدی، 2 کلاشنکوف، گولیاں اور ایک پستول سمیت گرفتار کرلیا ہے مذکورہ گروہ پنجاب سندھ اورخیبر پختونخواہ کے علاقوں میں ڈاکہ زنی کی وارداتیں کرتا تھا، پی پی پی رکن اسمبلی ذولفقار بہن نے ڈاکہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی پر آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس کیلئے 25 لاکھ کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔پی پی پی رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی کے گھر ڈاکے میں ملوث سیجل بلوچ گروہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اس بین الصوبائی گروہ کے 7 اراکین نے ڈاکے سے دو روز قبل مورو کے قریب ٹرالر سڑک سے گرجانے اور کرین کی تلاش کا بہانہ کرکے کرائم سین کا معائنہ کیا تھا، ڈاکے میں 7 افراد ملوث تھے جن کی قیادت لاہور کا ایک ریٹائرڈ پولیس افسر جیسل بلوچ کر رہا تھا جو پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا ہے، تاہم پولیس نے اسکے بھائی ریحان بلوچ اور عرفان حیدر سیال کی گرفتاری اورڈیڑھ کلو سونا، 50 لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد گی کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار ریحان بلوچ اور عرفان حیدر سیال پر پنجاب میں ڈاکہ زنی کے 60 سے 70 مقدمات درج ہیں لیکن پنجاب پولیس انہیں آج تک گرفتار نہیں کرسکی ہے تاہم سندھ پولیس حید رآباد رینج کے انسپکٹرز نیک محمد کھوسو، وحید شیخ، اسد اللہ پٹھان، سی آئی پولیس نوشہرو فیروز کے انچارج امداد جاگیرانی، ایس ایچ او درس امتیاز خاور نے ایس ایس پی نوشہروفیروز روحل کھوسو کی قیادت میں ان کو تلاش کرکے گرفتار کرلیاہے،مذکورہ گروہ نے گوگل میپس اور گوگل ارتھ جیسی ایپلی کیشنز واردات کیلئے استعمال کرتا تھا، یہ گروہ موبائل نیٹ ورک استعمال نہیں کرتاتھا بلکہ انٹرنیٹ ،وائی فائی کے ذریعے غیر ملکی ناموں اور کوڈز کیساتھ جعلی نمبر استعمال کرتا تھاجس کی وجہ سے پنجاب پولیس کیلئے انہیں پکڑنا ممکن نہیں تھا تاہم سندھ نے اپنے ذرائع نے اسے ممکن کر دکھایا،جسے عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
سعودی عرب میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے فروغ کے ساتھ عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے تیار کی گئی مقامی موبائل ایپ ’ہُدہُد‘ (Hudhud) مکہ مکرمہ کے مذہبی، تاریخی اور سیاحتی مقامات تک آسان رسائی کا مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سال بھر دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عمرہ زائرین مکہ کی سڑکوں، گلیوں اور ٹریفک سے ناواقف ہونے کے باعث دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔ اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ’ہُدہُد‘ ایپ متعدد زبانوں میں دستیاب ہے اور جدید ڈیجیٹل نقشوں اور نیویگیشن سسٹم کی مدد سے زائرین کو مطلوبہ مقام تک مختصر اور آسان راستہ فراہم کرتی ہے۔
حج و عمرہ امور کے ماہر سعد الجودی نے کہا کہ مقامی سطح پر تیار کی گئی نقشہ سازی اور نیویگیشن ایپس اب زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ان کے مطابق ’ہُدہُد‘ صرف راستہ دکھانے تک محدود نہیں بلکہ زائرین کو ایسے مذہبی، تاریخی اور ثقافتی مقامات سے بھی متعارف کراتی ہے جن کے بارے میں بہت سے لوگ پہلے سے آگاہ نہیں ہوتے۔
Digital innovation is rapidly reshaping Saudi Arabia’s Hajj and Umrah services sector, and Saudi application Hudhud is another front-runner https://t.co/VPqPcDtolP pic.twitter.com/AAvP5Im9wJ
— Arab News (@arabnews) July 23, 2026
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی اب حجاج اور عمرہ زائرین کی روزمرہ سرگرمیوں میں واضح طور پر نظر آتی ہے، کیونکہ زیادہ تر مسافر اب اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے سفر کی منصوبہ بندی اور رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے بقول اس طرح کی ایپس وژن 2030 کے اس مقصد کو بھی تقویت دیتی ہیں جس کا ہدف زائرین کے تجربے کو بہتر بنانا اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا ہے۔
پہلی بار مکہ آنے والے زائر سمیر المغربی نے بتایا کہ ’ہُدہُد‘ ایپ کی مدد سے وہ بغیر کسی مشکل کے متعدد تاریخی اور مذہبی مقامات تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہیں مختلف مقامات تلاش کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر بار بار سرچ کرنا پڑتی یا لوگوں سے راستہ پوچھنا پڑتا تھا، لیکن اس ایپ نے نہ صرف ان کا وقت بچایا بلکہ انہیں زیادہ اطمینان کے ساتھ عبادت اور تاریخی مقامات کی زیارت کا موقع بھی فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب اور امریکا کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر معاہدہ
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ڈیجیٹل سہولیات، اسمارٹ ایپس اور جدید نیویگیشن سسٹمز کے ذریعے حجاج اور عمرہ زائرین کو بہتر، محفوظ اور سہل سفری تجربہ فراہم کرنا مملکت کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو مکہ مکرمہ میں عبادات اور مقدس مقامات کی زیارت کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب مکہ ہدہد ایپ