ریاست سے کوئی بھی فرد یا گروہ طاقتور نہیں ہوسکتا، کاشف سعید شیخ
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ 27 کے بعد 28ویں ترمیم بھی دراصل ڈکٹیٹر شپ کی طرف پیش قدمی اور صوبوں کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے، حقیقیت میں خوشحال صوبے ہی مضبوط و مستحکم ملک کی ضمانت ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ریاست سے کوئی بھی فرد یا گروہ طاقتور نہیں ہوسکتا، مسنگ پرسن اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ کہنا کہ صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ اور خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دینے کا بیان وفاقی حکومت اور اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، چھوٹے صوبوں کئے ساتھ ناروا سلوک اور ان کے قدرتی وسائل پر قبضے کی کوششوں سے دوریوں میں مزید اضافہ ہوگا، 27 کے بعد 28ویں ترمیم بھی دراصل ڈکٹیٹر شپ کی طرف پیش قدمی اور صوبوں کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے، حقیقیت میں خوشحال صوبے ہی مضبوط و مستحکم ملک کی ضمانت ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک کی نظریاتی و جغرفائی سرحدوں کو مزید مضبوط اور ظالمانہ و جاگیرادرانہ نظام کے خاتمہ کے لیے بدل دو نظام کی تحریک شروع کرنے جارہی ہے، 21 اکتوبر کو مینار پاکستان کا اجتماع عام اس سلسلے کی کڑی ہے، ذمے داران اجتماع عام کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آڈیٹوریم میں اجتماع عامی کی تیاریوں کے سلسلے میں امرائے اضلاع و قیمین سندھ کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد مسلم، عبدالقدوس احمدانی، نواب مجاہد بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کے دوران کراچی تا کشمور اجتماع کی تیاریوں، شرکاء کی روانگی، اجتماع فنڈ، اجتماع گاہ میں رہائش و دیگر ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔