Jasarat News:
2025-11-17@02:04:21 GMT

مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا‘ کاشف سعیدشیخ

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-30
کراچی‘ مٹیاری (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ مفاد پرست قیادت نے آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضے لے کر ملک و قوم کو مزید مقروض ، مہنگائی کا طوفان، بے روزگاری میں اضافہ اور ملکی آزادی و خود مختاری کو دائو پر لگا دیا ہے، دنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی آئی ایم ایف سے قرضہ لیا وہ ترقی نہیں تنزلی کی طرف گیا، ملک کا آدھا سالانہ بجٹ سود اور قرضوں کی واپسی میں چلا جاتا ہے، وفاقی وزیر خزانہ کا قومی اسمبلی میں2025ء کے دوارن سر کاری قرضے میں9.

3 ٹر یلین روپے کا اضافہ کا بیان معاشی ترقی کے حکومتی دعووں کی نفی ہے، بیرونی و اندرونی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے مزید قرضے نہیں بلکہ شاہی اخراجات میں کمی وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت ہے، بدل دو نظام کے سلوگن کے تحت مینار پاکستان کا اجتماع تاریخ رقم کرے گا، جس میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن انجمن غلامان امریکا قیادت سے نجات سمیت ملکی ترقی عوامی خوشحالی کا ایجنڈا پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مٹیاری کے ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی نائب امیر محمد افضال، نائب قیم سہیل احمد شارق، فقیر محمد لاکھو و دیگر ذمے داران بھی اس موقع پرموجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے سب کو آزمالیا مگر سب نے عوام کو دھوکہ دیا کیونکہ جھنڈے پارٹیاں بدلنے سے نہیں بلکہ نظام بدلنے سے ہی ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی ملک کے مکمل نظام کو تبدیل کرنے کی جد و جہد کر رہی ہے۔

سیف اللہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

زراعت کی ترقی کیلیے کسان کا ہاتھ تھامنا ہوگا ‘ مسرت جمشید چیمہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-9
لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی کے لئے کسان کا ہاتھ تھامنا ہوگا ،زراعت میں بھی ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کی جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیداوار ی لاگت بڑھنے سے لاگت بھی پوری نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے کسان متنفر ہو رہا ہے ، جس قدر ممکن ہو سکے کسان کو سبسڈی دی جائے ،اگر خوراک کا بحران پید اہو گیا تو پاکستان خوراک کی مد میں اربوں ڈالر کے درآمد ی بل کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کسان کو جدت کی جانب لایا جائے اور اس کے لئے حکومت مالی معاونت کرے ، ویلیو ایڈیشن کی طرف توجہ دے کر برآمدات بڑھائی جائیں جس سے قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل زراعت سے دور ہو رہی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ زراعت سے آمدن کو پر کشش بنایا جائے بصورت دیگر آنے والے سالوں میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خبر ایجنسی سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • زراعت کی ترقی کیلیے کسان کا ہاتھ تھامنا ہوگا ‘ مسرت جمشید چیمہ
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوںکے سلسلے میں ضلع مٹیاری کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر آباد ہونے لگا‘لاکھوں شرکا کی3 روز تک رہائش کے انتظامات مکمل
  • ای کامرس کے فروغ کیلیے ورک فورس روڈ میپ کی ضرورت ہے،ماہرین
  • بدل دو نظام: ایک قومی نظریاتی سمت
  • اجتماع عام ٗتیاریاں و عوامی رابطہ مہم تیز ٗ شہربھر میں کیمپ قائم ، موٹر سائیکل سوار قافلہ آج لاہور روانہ ہوگا
  • ظلم کا نظام اور ترقی ساتھ ممکن نہیں ‘فضل احد
  • ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب
  • مینار پاکستان اجتماع میں سعودی عرب، فلسطین، ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے وفود شریک ہونگے، عبدالواسع