data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و ناظم اجتماع عام لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارااجتماع عام ظلم و جبر کے مسلط نظام کی تبدیلی کے لیے ہے۔ آئین کو بازیچہ اطفال بنا دیا گیا ہے اور مفاد پرست ٹولہ اپنی مرضی سے اس میں تبدیلیاں کررہا ہے۔ ہم ملک میں جاگیرداری اور سرمایہ داری کے آئین سے متصاد م نظام کو بدلنے کی بات کررہے ہیں۔ملک میں فساد پھیل گیا اورانتشار بڑھتا جارہا ہے۔ بگڑتی صورتحال قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔عوام کے اندر بے چینی اور مایوسی ہے۔عوام کو حوصلہ دینا اور مایوسی سے نکالنا ضروری ہوگیا ہے۔مفاد پرست قوتوں نے پورے نظام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینار پاکستان اجتماع عام کے مقام پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مرکزی نائب امیرڈاکٹر اسامہ رضی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن،سید وقاص انجم جعفری،شیخ عثمان فاروق، سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی،پنجاب وسطی کے امیر جاوید قصوری،حلقہ لاہور کے امیرضیا الدین انصاری،نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی،ذکراللہ مجاہد اور حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق،سمیحہ راحیل قاضی اوردیگر ذمے داران بھی موجود تھیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 21تا 23نومبر کو مینار پاکستان کی تاریخی اجتماع گاہ میں منعقد ہونے والا اجتماع عام ایک نئی تاریخ رقم کرے گا اور آئندہ آنے والے مراحل کے لیے مضبوط جدوجہد کا استعارہ بنے گا۔پورے ملک میں اجتماع عام کی تیاریاں جاری ہے۔بلوچستان ، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر سے نوجوان، طلبہ، اساتذہ،وکلا،کسان مزدوراور خواتین لاکھوں کی تعداد میں اس اجتماع میں شریک ہوںگے۔یہ اجتماع عام دعوت دین اور موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ 21نومبر کونماز جمعہ کے بعد3 روزہ اجتماع عام کا آغاز ہو گا۔جمعہ تاریخی بادشاہی مسجد میں ہوگا اور اتحاد العلما العالمی المسلمین کے سربرہ الشیخ الدکتورعلی محی الدین قرہ داغی خطبہ جمعہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2014کے بعدیہ اجتماع عام منعقد ہورہا ہے اس میں جماعت اسلامی کی 11 سالہ کارکردگی بھی سامنے آئے گی، مختلف عنوانات پر پروگرام ہوں گے جس میں ماہرین پوری قوم کی رہنمائی کریں گے اور ظلم و جبر کے اس نظام کو بدلنے کے لیے عملی اقدامات تجویز کریں گے۔ معیشت،معاشرت،تعلیم،عدل و انصاف اور زندگی کے تمام شعبوں میں حقیقی تبدیلی اور آئین و قانون کی سربلندی کے تحریک کے خدوخال طے کیے جائیں گے۔ اجتماع عام میں مشاعرے کا اہتمام اور علم و ادب کے حوالے سے بھی پروگرام ہوں گے۔خواتین کی عالمی کانفرنس میں بین الاقوامی شخصیات شرکت کریں گی۔یوتھ اور طلبہ سیشن نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ 40 ممالک سے 200 کے قریب شخصیات اجتماع میں شرکت کریں گی۔ ایک سوال کے جواب میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مارشل لا شرابی ہو یا نمازی اس کے نتائج ایک ہوتے ہیں۔استعفے اورگرفتاریاں ہماری تاریخ کا حصہ ہیں ہم نے ہمیشہ قومی مفاد اور ملکی سلامتی کو مقدم رکھا ہے۔جماعت اسلامی اجتماع عام بدل دو نظام کے سلوگن پرمنعقد کررہی ہے۔اس لیے اس اجتماع عام کا مرکزی نقطہ ہی نظام کی تبدیلی ہوگا۔ اجتماع عام پر عزم پیغام کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔حالات و واقعات سے مایوس عوام کو رہنمائی دینے کے لیے یہ اجتماع ہے۔ملکی منظر نامے کے حوالے سے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کی قیادت وہاں کے مسائل کے حوالے سے اجتماع کو آگاہ کرے گی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے، مختلف سیشنزمیں امیر جماعت کے خطاب ہوں گے۔اس اجتماع کے 17 نائب ناظمین اور50 مختلف شعبوں کے ناظمین متعین کیے ہیں۔ اجتماع عام کی سیکورٹی سمیت 5ہزار کارکن مختلف ڈیوٹیاں دیں گے ۔

 

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کے لیے

پڑھیں:

ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب

ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد ( سب نیوز ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ”بدل دو نظام“ کے سلوگن کے ساتھ منعقد ہو نے والا تاریخ ساز اجتماع عام قومی وحدت اور اتحاد امت کا مظہر ہوگا،21تا 23نومبر کو ہونے والا اجتماع عام عوامی شرکت کے حوالے سے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، اجتماع عام نظام کی تبدیلی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، انھوں نے کہا شمالی پنجاب سے ہزاروں افراد اجتماع عام میں شر یک ہو کر امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی پر امن عوامی حقوق اور نظام کو بدلنے کی جدوجہد میں شمولیت کا اعلان کر یں گے،محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان کی جدو جہد میں شامل ہو نے کے لیے ہر فرد کو کو حا فظ نعیم الرحمن کی بدل دو نظام کی تحریک میں شامل ہو نا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، سیکرٹری جنرل عثمان آکاش، رضوان خان، راجہ جواد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا 27ویں ترمیم غیر آئینی اور غیر شرعی ہے جسے ہم کلیتاًمسترد کرتے ہیں، فیلڈ مارشل اور صدر کا استشنیٰ کسی طرح بھی درست نہیں، اللہ کے رسول ؐ، خلفائے راشدین اور صحابہ کرامؓ خود کو احتساب کے لیے عوام اورعدالت کے سامنے یپش کرتے تھے۔ آئین کا حلیہ بگاڑ نے والی پارٹیاں، خاندان وراثت اور وصیت کی بنیاد پر چلنے والی پارٹیاں ہیں، ہمارا دین اور آئین صدر مملکت سمیت ریاست کے ہر فرد کو قانون کی پابندی کا حکم دیتا ہے۔ سید عارف شیرازی نے کہا جماعت اسلامی کے کارکنان بڑے پیمانے پر شہریوں کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیں اور فرسودہ، کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کی جدو جہد میں شامل ہو نے پر آمادہ کر ے، مینار پاکستا ن پر ہونے والا اجتماع عام ایک فیصلہ کن جدو جہد کا نقطہ آغاز ہو گا، بدل دو نظام کے عزم کے ساتھ ہو نے والا یہ اجتماع عام عوام کو اُن کے بنیادی حقوق کی فراہمی، اسلامی نظام کے نفاذاور باوقار زندگی کی اُمید دلائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چہرے نہیں ‘نظام بدلنے سے قوم کی تقدیر بدلے گی‘ منعم ظفر خان
  • ہمارا اجتماع عام نظام بدلو کے عنوان سے ہوگا،لیاقت بلوچ
  • مینار پاکستان کے سبزہ زار میں خیموں کا شہر آباد ہونے لگا‘لاکھوں شرکا کی3 روز تک رہائش کے انتظامات مکمل
  • عمران خان کی طرح موجودہ حکمرانوں کو دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی، لیاقت بلوچ
  • 27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی، لیاقت بلوچ
  • 27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی: لیاقت بلوچ
  • اجتماع عام ،کمشنرلاہور و دیگر افسران کامینار پاکستان کا دورہ
  • ظلم کا نظام اور ترقی ساتھ ممکن نہیں ‘فضل احد
  • ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب