2025-09-17@22:58:48 GMT
تلاش کی گنتی: 789
«بڑھ کر»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک)تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کے کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق اسلام کوٹ میں مریضوں کے روزانہ ڈینگی کے مثبت ٹیسٹ کی شرح 54 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے چار محلوں میں 100مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر رورل ہیلتھ سینٹر نے بتایا کہ رورل ہیلتھ سینٹر اسلام کوٹ میں صرف 10بستر ہیں، باقی مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں۔ڈی ایچ او ہیلتھ تھرپارکر کے مطابق بیڈز بڑھانے کے لیے متبادل جگہ کا انتظام کر رہے ہیں جبکہ آج سے شہر میں مچھر مار اسپرے اور مچھردانیاں بھی تقسیم کی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔ ...
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی اور دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے مالیاتی وزارت کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کسی حد تک تنہائی کی حالت میں ہے۔ ممکن ہے ہمیں ایسی معیشت اپنانی پڑے جس میں خود کفالت (Autarky) کی خصوصیات ہوں۔ اگرچہ یہ وہ لفظ ہے جسے میں سب سے زیادہ ناپسند کرتا ہوں، لیکن ہمیں اسی حقیقت سے نمٹنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کی طرف سے اسرائیل کے خلاف اسلحہ پر پابندی اور اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں بڑھ رہی ہیں۔ ایسی صورت میں اسرائیل کو اپنی دفاعی صنعت میں محض تحقیق اور ترقی نہیں...
ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تووہ دو تین بار آرمی چیف عاصم منیر سے بغلگیر ہوئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ ایرانی صدر اور ان کے وفد سے ملاقات ہوئی ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑھ گئے، جس کی نشاندہی پر ان کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ ملاقات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایران کے صدر پاکستانی وفد کا استقبال کر رہے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف سے مصافحہ کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کو پہچانے بغیر آگے بڑھ گئے، جس پر ایرانی وزیرخارجہ نے اپنے صدر کے قریب ہوتے ہوئے نشاندہی کی تو انہوں...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ موجودہ دور میں دو قومی نظریئے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ پاکستان نے بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے بھرپور جواب پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مودی حکومت اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 700سے زایدپوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ 1لاکھ56ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 1لاکھ56ہزار100کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 106ارب روپے سیز اید کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا اور 57.97فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 1083پوائنٹس کے اضافے سے 156,467پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا بعد ازاں مارکیٹ میں فروخت کے دباو سے انڈیکس میں کمی دیکھنے میں ا?ئی اور انڈیکس155,781پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں...
دوحہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2025ء ) ایرانی صدر دوحہ ملاقات میں فیلڈ مارشل کو پہچانے بنا آگے بڑھ گئے، جس کی نشاندہی پر ان کی جانب سے دلچسپ ردعمل سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات ہوئی جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب ایران کے صدر پاکستانی وفد کا استقبال کر رہے تھے اور وزیراعظم شہبازشریف سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ملکوں کو بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔وزیراعظم، وزرا اور عسکری قیادت کی دوحا آمد کے پس منظر میں نائبِ وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح اور مؤقف سے بھرپور پیغام دیا ہے کہ مسلم اُمّت کے سامنے اب محض اظہارِ غم و غصّہ کافی نہیں رہا۔ انہوں نے زور دیا کہ قطر پر یہ حملہ محض ایک ملک کی حدود کی خلاف ورزی نہیں، بلکہ ایک بین الاقوامی اصول، خودمختاری اور امن ثالثی کے عمل پر کھلا وار ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے انٹرویو میں واضح کیا کہ جب بڑے ممالک...
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا بھر میں اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن آج 16 ستمبر کو منایا جا رہاہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 دسمبر 1994 کو اعلان کیا کہ ہر سال 16 ستمبر کو اوزون کی تہہ کے تحفظ کا عالمی دن منایا جائے گا۔ 1974میں امریکی کیمیا دانوں نے اوزون کی تہہ کے تحفظ سے متعلق آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر مناسب اقدامات نہ کئے گئے تو 75 برسوں میں اوزون کی تہہ کا وجود ختم ہو سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا اوزون کی تہہ کے خاتمے کی صورت میں نہ صرف دنیا بھر کا...
کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مارکیٹ توقعات کے عین مطابق پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیسی ریٹ کو برقرار رکھے گی، کیونکہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔ ماہرین اقتصادیات کو توقع ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود برقرار رکھے گی کیونکہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔ مرکزی بنک کی جانب سے اجری اعلامیہ کے مطابق زری پالیسی کمیٹی نے محسوس کیا کہ جولائی اور اگست دونوں مہینوں میں مہنگائی نسبتاً معتدل رہی، جبکہ قوزی مہنگائی نسبتاً سست رفتار سے کم ہوتی رہی۔ بلند تعدد کے اقتصادی اظہاریوں بشمول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-15 کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ آ ج مرحوم ڈاکٹر احمد شریف کے گھر گئے اور ان کے داماد عمیراور ڈاکٹر صاحب کے قریبی دوست ڈاکٹر عبد العلیم صدیقی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت کی۔امیر ضلع کے ہمراہ قیم ضلع نویداختر اور عبد الوحید خان بھی تھے۔مرزا فرحان بیگ نے ڈآکٹر احمد شریف کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر احمد شریف اپنے پیشے سے انتہائی مخلص تھے وہ ایک درد مند دل رکھنے والے فرد تھے انہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا بعد ازاں وہ یوسی 10 لانڈھی ٹاؤن گیے اور انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع...
اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنتہ الخوارج کو حالیہ مہینوں میں لگاتار ناکامیوں اور بھاری جانی نقصان کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے اور ان کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق پچھلے تین ماہ میں فتنتہ الخوارج کی کئی بڑی تشکیلیں بارڈر کراسنگ کے دوران ہی مار دی گئیں جس کے باعث خارجی سرغنہ سخت تذبذب اور اندرونی ناچاکی کا شکار ہیں۔ خارجی سرغنہ نور والی اپنے پیادہ دہشت گردوں کو موبائل فون اور دیگر کمیونیکیشن ذرائع کے استعمال سے گریز کرنے کی سخت ہدایات دے چکا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کا سراغ لگانا مشکل ہو سکے۔ سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا کہ خارجی سرغنہ نے اپنے دہشت...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
13 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ پر میزائل حملہ کیا، جس میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کو قطر کی خودمختاری پر ایک براہِ راست حملہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس اقدام نے نہ صرف عرب دنیا کو متحد کردیا ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن اور تعلقات کی بحالی کے امکانات پر بھی گہرے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اب خطے میں مستقبل کے حالات، عالمی معیشت پر اثرات اور ممکنہ بڑے تنازعے کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ اس صورتحال میں اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کا مستقل کیا ہوگا؟ کیا امریکا اور اسرائیل کی برتری برقرار رہے گی؟ یا پھر تمام مسلم ممالک متحد ہو کر کوئی...
پاکستان میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی فروخت میں اگست 2025 کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، صرف اگست کے مہینے میں 1 لاکھ 48 ہزار یونٹس فروخت ہوئے — جو پچھلے سال کے مقابلے میں 42 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ ہے۔ مزید برآں، مالی سال 2026 کے ابتدائی دو مہینوں (جولائی-اگست) کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ 73 ہزار یونٹس فروخت ہوئے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44 فیصد زیادہ ہے۔ فروخت میں اضافے کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟ تجزیہ کاروں کے مطابق، اس نمایاں اضافے کے پیچھے کئی...
لاہور: مون سون کی بارشوں کے بعد لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جبکہ دفاترز اور گھروں میں اے سی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کے امکان ہے۔
پاکستان میں اگست 2025 کے دوران پاک سوزوکی موٹرز کی گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مختلف ماڈلز میں سے سب سے زیادہ فروخت سوزوکی آلٹو کی رہی، جس کی فروخت جولائی کے مقابلے میں 80 فیصد بڑگئی، یہ فروخت 2 ہزار 327 یونٹس سے بڑھ کر 4 ہزار 139 یونٹس تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ہر دل عزیز سوزوکی آلٹو کی فروخت میں اچانک بڑی کمی کیوں؟ سوزوکی کلٹس نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، اگست میں اس کی فروخت 239 یونٹس سے بڑھ کر 497 یونٹس رہی، جو 108 فیصد کا اضافہ ہے۔ اسی طرح سوزوکی سوِفٹ کی مانگ میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی، جس کی فروخت جولائی کے 522 یونٹس سے بڑھ...
اسرائیل کے صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل مکمل معاہدے، جنگ کے خاتمے، مغویوں کی واپسی اور آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اسرائیلی صدر اسحٰق ہرزوگ نے کہا کہ ’اسرائیل یہی کچھ کرنے کو تیار ہے، اور وہ انتظار پر انتظار کر رہا ہے، اور ہم ہر وقت دیکھتے ہیں کہ وہ (حماس) تجاویز کے ساتھ کس طرح جوڑ توڑ کرتے ہیں‘۔ اسحٰق ہرزوگ کے یہ ریمارکس ایسے ایک روز بعد سامنے آئے جب اسرائیل نے دوحہ میں حماس کے وفد پر حملہ کیا، جو مبینہ طور پر امریکا کی جانب سے پیش کی گئی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 9 بج کر 35 منٹ پر 100 انڈیکس 157,603.90 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 583.11 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری دلچسپی آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، انڈیکس ایک مرتبہ پھر 157,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا بڑے اور انڈیکس پر اثرانداز شیئرز جیسے اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی،...
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معاشی اشاروں کی سمت درست ہے، حکومت اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے آگے بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سی ای او جاوید قریشی اور چیئرپرسن ڈاکٹر ذیلاف منیر نے کی۔ ملاقات کے دوران ملکی معیشت کے موجودہ اشاروں اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے کلیدی اشارے بتدریج درست سمت اختیار کر رہے ہیں اور حکومت اصلاحاتی اقدامات پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے وفد کو آگاہ کیا کہ سرکاری اداروں کی اصلاحات اور نجکاری پروگرام پر...
کراچی: شوگر ملوں کی جانب سے کراچی میں چینی کی سپلائی بند کردی گئی، منگل سے شوگر ملز مالکان نے شہر کی تھوک مارکیٹوں میں چینی کی ترسیل معطل کردی ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رئوف ابراہیم کے مطابق پیر 8 ستمبر تک ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو ایکس مل چینی کی قیمت 175روپے تھی جبکہ فی کلو چینی کی تھوک قیمت 179روپے تھی۔ انھوں نے بتایا کہ بیرون ملک سے چینی کی درآمدی کنسائمنٹ پاکستان پہنچنے میں کم از کم تین ہفتے کا وقت درکار ہے۔ لیکن شوگر ملز مالکان نے مصنوعی بحران پیدا کرنے اور اپنے چینی کے ذخائر مہنگے داموں فروخت کرنے کی غرض سے تھوک مارکیٹ میں چینی کی سپلائی...
کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ گھٹ کر 283روپے سے بھی نیچے آگئے۔ امریکی چائنیز سعودی عرب کی کمپنیوں کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری دلچسپی سے انفلوز بڑھنے کی توقعات، تین امریکی کمپنیوں کی معدنی شعبے میں 500ملین ڈالر کے معاہدوں، سی پیک کے 4سالہ پلان کے تحت ایم ایل ون ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان چین ایشیائی ترقیاتی بینک اور اے آئی آئی بی کے ساتھ 7ارب ڈالر کا حتمی معاہدہ طے پانے سے منگل کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ گھٹ کر 283روپے سے بھی نیچے...
پنجاب میں سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دینگے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں گندم کی کوئی قلت نہیں، سیلاب کے نام پر آٹے کی قیمت نہیں بڑھنے دیں گے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف گندم اور آٹے کی قیمتوں پر مسلسل فکرمند رہتی ہیں، صوبے میں گندم کی کوئی کمی نہیں، مگر کچھ عناصر سیلاب جیسی آفت کو منافع کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام فلور ملز مالکان، آڑھتیوں اور متعلقہ افراد کو تین دن کا وقت دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے...
جنگلی جانور عموماً انسانوں کو دانستہ نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ایک بھورے ریچھ کا محض ایک پنجہ بھی گہری چوٹ دے سکتا ہے خواہ اس کا ارادہ نقصان پہنچانا نہ بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی، اسپتال منتقل روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف وائلڈ لائف ماہر وقار ذکریا نے دیوسائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ (کیو بی) پر ریچھ کے حالیہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پاکستانی براؤن ریچھ امریکی الاسکن ریچھ جتنا بڑا نہیں ہوتا لیکن اس کے تقریباً 2 انچ لمبے ناخن نہایت تیز دھار اور گوشت چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ممکن ہے ریچھ کو لگا...
پاکستان میں حالیہ سیلاب نے صرف گھروں، سڑکوں اور انسانی جانوں کا نقصان نہیں کیا بلکہ ملک کی زرعی ریڑھ کی ہڈی کو بھی شدید جھٹکا دیا ۔ پنجاب کے 28 اضلاع میں 18 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جس کے نتیجے میں مستقبل قریب میں کئی ضروری اشیائے خوردونوش کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تباہی مچانے کے بعد اب سیلاب پنجاب اور وہاں سے سندھ کی طرف بڑھ رہا ہے اور ہر قدم پر بربادی کی نئی داستان چھوڑتا جا رہا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والی فصلوں میں کپاس، چاول، گنا اور تقریباً تمام سبزیاں شامل ہیں، جبکہ...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں ان کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں روہت شرما کو اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر تیزی سے اندر چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم مداحوں کی بے چینی اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال سنگین ہونے لگی ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق بھارت نے پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے، تاہم یہ عمل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔ ہریکے اور فیروزپور کے مقامات پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا الرٹ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے عوام کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سول انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر متعلقہ ادارے ہائی الرٹ پر ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں...
(سابق رکن پی سی بی گورننگ بورڈ) ایشیا کپ کا آغاز منگل کو یو اے ای میں ہو رہا ہے، ہر بار کی طرح اب بھی ٹورنامنٹ کے لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے، خاص طور پر سب کو پاکستان اور بھارت کے میچ کا انتظار ہے، بدقسمتی سے گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں چل رہی تھی۔ اس وجہ سے ماہرین کے ذہنوں میں یہ خدشات تھے کہ کھلاڑی ایشیا کپ میں نجانے کیسا کھیل پیش کریں گے، البتہ ٹرائنگولر سیریز کی ٹرافی جیت کر ٹیم نے یہ ثابت کر دکھایا کہ حریفوں کو اسے آسان سمجھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے،5 میں سے 4میچز جیت کر کھلاڑیوں نے اپنی...
لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچائی، جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیا کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریائے ستلج اور چناب اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث...
جاپان کے وزیراعظم شیجرو ایشیبا نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت کی بڑی ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ Japanese Prime Minister Shigeru Ishiba has announced a decision to resign from his post, Japan’s public broadcaster NHKreported on Sunday:https://t.co/QldihhpzFr pic.twitter.com/LmBiNvjGeg — TASS (@tassagency_en) September 7, 2025 پارٹی کے اندرونی دباؤ اور قیادت کے بحران کے باعث انہوں نے اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا۔ شیجرو ایشیبا آئندہ پریس کانفرنس میں اپنے استعفے کی وجوہات پر باضابطہ بیان دیں گے۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد حکمران جماعت کے نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے دوڑ شروع ہوگی، جس میں شینجرو کوئزوومی اور سانائے تاکائیچی جیسے رہنماؤں کے نام نمایاں...
ٹوکیو: سمندری طوفان پیپاہ نے جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں تباہی مچا دی، طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں اُلٹ گئیں جبکہ 24 افراد زخمی اور 220 عمارتیں متاثر ہوئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق طوفان سب سے پہلے کوچی سے ٹکرایا، جس کے بعد شہر شیزوکا میں موسلا دھار بارشیں شروع ہوگئیں۔ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں حادثات پیش آئے جن میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی سڑکیں جزوی طور پر بلاک ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق پیپاہ اب تیزی سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی سمت بڑھ رہا ہے، جبکہ شیزوکا اور واکایاما میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ واکایاما کے کئی...
بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل زہری کے فصلوں کی ڈیمانڈ کراچی سبزی منڈی میں ہے، مگر یہاں کی پیاز کراچی کے ایکسپو سے سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔ منفرد رنگ اور اعلیٰ کوالٹی کی یہ پیاز سعودی عرب میں مقبول ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پیاز خضدار سبزی سعودی عرب
ماہرین کے مطابق 1990 کی دہائی میں پیش کیے گئے ماحولیاتی ماڈلز نے سمندری سطح کے بڑھنے کی جو پیش گوئیاں کی تھیں وہ حیرت انگیز طور پر درست ثابت ہوئی ہیں۔ 1996 کی آئی پی سی سی رپورٹ نے 30 سال میں سمندر کی سطح کے تقریباً 8 سینٹی میٹر بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی جو حقیقی 9 سینٹی میٹر کے قریب ہے۔ تاہم رپورٹ نے برفانی چادروں کے پگھلنے کا اندازہ ایک انچ کم لگایا تھا۔ آج یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انٹارکٹیکا میں برفانی چادریں اچانک ٹوٹ گئیں تو امریکا سمیت ساحلی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک ذمہ دار ریاستوں سے ہرجانے...
تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
جاپان میں سمندری طوفان پیپاہ جنوب مغربی علاقے کوچی پریفیکچر سے ٹکرا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان پیپاہ ٹوکیو کے قریب بڑھ رہا ہے جس کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب جاپان کے شہر شیزوکا میں بھی طوفان پیپاہ کے باعث بارش اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان پیپاہ کے سبب تاحال 24 افراد زخمی ہو چکے ہیں اور 220 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، تیز ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اور گاڑیاں اُلٹ گئیں، طوفان پیپاہ واکایاما پریفیکچر سے بھی ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طاقتور ہوائیں اور شدید بارشیں ہوئیں۔ طوفان پیپاہ کے سبب ٹوکیو میں سیلاب اور لینڈ...
حالیہ دنوں میں 9 مئی کے مقدمات میں انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے محروم ہو گئے۔ اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ عمران خان کا فیصلہ اور اختلافات کی خبریں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا تاہم میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں...
راولپنڈی اور مری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ضلع بھر سے کیسز کی مجموعی تعداد 188 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں 46 ڈینگی مریضوں کی تصدیق، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے جرمانہ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ 70 مریض اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 12 لاکھ 13 ہزار 1 مقامات کو چیک کیا گیا، جن میں سے 1 لاکھ 18 ہزار 577 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے مزید کیسز رپورٹ، تعداد 99 ہوگئی حکام کا کہنا ہے کہ ایس او...
دبئی کی آبادی نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور شہر میں بسنے والے افراد کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 1975 میں دبئی کی کل آبادی صرف ایک لاکھ 87 ہزار تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعداد تیزی سے بڑھی اور 2011 میں 20 لاکھ تک جا پہنچی، جب کہ 2025 میں یہ بڑھ کر 40 لاکھ ہو گئی۔ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہی رفتار برقرار رہی تو 2032 تک دبئی کی آبادی 50 لاکھ اور 2039 تک 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ ماہرینِ معیشت کے مطابق دبئی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، کروڑ پتی...
پاکستان اس وقت مون سون کے شدید ترین سیلابی بحران سے گزر رہا ہے۔ دریائے سندھ، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح بلند ترین ریکارڈز کے قریب پہنچ چکی ہے۔ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہوچکی ہے اور متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ 5 ستمبر صبح 6 بجے ڈیمز لیول اور دریاؤں کے اہم مقامات پر پانی کے بہاؤ اور سیلابی سطح کی موجودہ صورتحال۔ pic.twitter.com/eojVMhF9aX — FFDLahore (@ffdlhr) September 5, 2025 حکومت، فوج اور ریسکیو ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض اور خوراک کی قلت کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پنجاب میں لاکھوں ایکڑ زیرِ آب، بیماریوں کا خدشہ پنجاب میں اب تک 10 لاکھ ایکڑ سے زائد...
جنوبی پنجاب میں دریاؤں کی طغیانی خطرناک صورت اختیار کر گئی ہے۔ دریائے چناب شیر شاہ کے مقام پر انتہائی خطرے کے لیول سے اوپر جا چکا ہے جبکہ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سملی ڈیم الرٹ: سملی ڈیم کا پانی اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش کی سطح 2315.45 فٹ تک پہنچ گیا۔آج دوپہر 1 بجے اس کے مرکزی اسپل وے کا ایک گیٹ 2 فٹ کھولنے کا فیصلہ۔پانی کا اخراج تقریباً 1700 کیوسک ہوگا۔ عوام محتاط رہیں، مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ pic.twitter.com/j1lXZ7XSbM — NDMA PAKISTAN (@ndmapk) September 4, 2025 مقامی حکام کا کہنا ہے کہ پانی کے شدید دباؤ سے نہروں میں شگاف پڑ رہے ہیں...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک ہزار 4 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 975 پر بند ہوا تھا جب کہ آج کے کاروبار میں یہ انڈیکس مزید 728 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 703 کی سطح پر جا پہنچا۔ اسی دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1261 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 52 ہزار 237 کی نئی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے...
کابل: افغانستان میں 6 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1411 تک پہنچ گئی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ افغان ہلال احمر نے بتایا کہ زلزلے میں اب تک 3251 افراد زخمی جبکہ 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ...
اگست 2025 میں پاکستان کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارے میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، اگست میں برآمدات کا مجموعی حجم 10 فیصد کمی کے ساتھ 2 ارب 41 کروڑ ڈالر تک محدود رہا، جب کہ جولائی میں یہ حجم 2 ارب 68 کروڑ ڈالر تھا۔ گزشتہ سال اگست 2024 کے مقابلے میں بھی برآمدات میں 12.49 فیصد کمی دیکھی گئی، جب اس وقت برآمدات کا حجم 2 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اگست میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ کر 2 ارب 86 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جو تشویشناک معاشی رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ مالی...
لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے جس کے باعث ہریکے اور فیروز پور پر اونچے درجے کا سیلاب آ سکتا ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے وزارت آبی وسائل کو آگاہ کیا، بھارت نے سیلابی ریلے سے آج صبح 8 بجے آگاہ کیا۔ گزشتہ روز بھی بھارت نے دریائے ستلج میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑا تھا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب ترجمان پی ڈی ایم...
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کے باوجود ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ کپتان کی تشویش بڑھانے لگی۔ یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ابتدائی 15 اوورز میں بولنگ بھی اچھی رہی لیکن آخری پانچ اوورز میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اس پر قابو پالیا جائے تو ٹیم اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج دے سکتی ہے۔
لاہور: ڈی پی ڈی ای ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی کا مقام پیک پکڑ رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹے میں مزید خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لاہور میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ یکم کو سات لاکھ کیوسک ہیڈ تریموں پر پہنچے گا، راوی اور چناب کا پانی ہیڈ شیر شاہ اور ہیڈ سلیمانی میں داخل ہوگا، 4 ستمبر کو یہ سارا پانی ہیڈ پنجند میں داخل ہوگا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت تاریخی سیلاب گزر رہا ہے اور اب تک صوبے میں 2200 دیہات متاثر ہوئے ہیں جبکہ 33 لوگوں کی سیلاب کی...
آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تک جا پہنچا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، حالیہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر یہ اضافہ نمایاں رہا۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 3,172 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 36 ڈالر بڑھ کر 3,447 ڈالر ہوگیا ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی تولہ...
ملتان کی حدود میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Flood fury hits India too, visuals from Ravi River in Chamba, Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y7zMdx5CSX — Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) August 29, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد اپنی بستیوں اور گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کے انتظامات نہ ہونے پر انتظامیہ سے شکایات بھی کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی: پنجاب...
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور اب تازہ ترین اقدام میں مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کنٹرول لائن کے قریب چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہو چکا ہے۔ نتیجتاً، مظفرآباد میں دریائے جہلم کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا اور متعلقہ ادارے مسلسل صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے اور دریا کے کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔ یہ امر بھی قابل ذکر...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے 3 دریاؤں میں سیلابی صورتحال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان اور افسران مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی ہداہت پر پاک فوج تمام متاثرہ علاقوں میں ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپور میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے، قراقرم ہائی وے کو کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کومل میر نے اعتراف کیا ہے کہ وزن میں اضافے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید اور قریبی لوگوں کے تکلیف دہ تبصروں نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے مشکل وقت تھا اور وہ کئی مرتبہ دوستوں کے سامنے روتے ہوئے اپنا دکھ بیان کرتی رہیں۔ انہوں نے وضاحت دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی کیونکہ ان کے مطابق لوگ پہلے ہی اپنی رائے قائم کر چکے ہوتے ہیں۔ Post Views: 5
لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں گندم کی قیمت فی من 3200 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہو گیا۔ لاہور میں اگست کے آغاز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے کا دستیاب تھا، جو اب 1700 روپے تک جا پہنچا ہے۔ چکی کا آٹا 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 135 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں 100 کلو آٹے کی بوری 2 ہزار روپے اضافے کے بعد 9 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ پنجاب میں ملز آٹے کی 100 کلو بوری 6 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 900 روپے میں مل رہی ہے۔ پشاور میں بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ...
تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب ایسے حالات پیدا ہوچکے ہیں کہ حماس کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا میں ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ "اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ فریم ورک پر مبنی ایک مجوزہ معاہدہ موجود ہے، اب یہ حکومت اور وزیر اعظم نیتن یاہو پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں۔" ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ثالثوں کے مجوزہ معاہدے کو قبول کرلینا چاہیے کیونکہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال...
ڈھاکا ( نیوزڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 کا معاملہ ماضی میں حل ہوچکا ہے اور اب دونوں ممالک کو دل صاف کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ اہم نکات: اسحاق ڈار کے مطابق یہ مسئلہ پہلی مرتبہ 1974 میں طے پایا تھا اور اس کی دستاویز دونوں ممالک کے پاس موجود ہے۔ جنرل پرویز مشرف کے دورہ بنگلادیش کے موقع پر بھی اس معاملے پر کھل کر بات ہوئی تھی۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بنگلادیشی طلبہ کو 5 سال میں 500 اسکالرشپس دی جائیں گی۔ ڈار نے کہا کہ اسلام بھی یہ سکھاتا ہے کہ بھائیوں کے درمیان معاملہ حل ہوجائے تو دل صاف کرلینا چاہیے۔ دونوں ممالک کو عوام...
دودِن قبل(23اگست 2025ء کو) ہمارے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، جناب اسحاق ڈار، بنگلہ دیش کے دارالحکومت،ڈھاکا، میں تھے ۔ جس روز ڈار صاحب ڈھاکا پہنچے، اُسی روز پاکستان کے وفاقی وزیر تجارت، جناب جام کمال ، بھی بنگلہ دیش میں تھے۔ اسحاق ڈار کا یہ دَورہ تاریخی کہنا چاہیے کہ پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ پورے 13برسوں کے طویل وقفے کے بعد بنگلہ دیش کے سرکاری دَورے پر پہنچا ہے۔ حنا ربانی کھر پاکستان کی آخری وزیر خارجہ تھیں جو آخری بار ڈھاکا گئی تھیں تاکہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم، شیخ حسینہ واجد، کو پاکستان میں ہونے والی ’’سارک‘‘ کانفرنس میں باقاعدہ مدعو کیا جا سکے ۔ حسینہ صاحبہ پھر بھی پاکستان نہ آئیں۔ موصوفہ بھارتی دباؤ اور...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 سے متعلق تنازع ایک طے شدہ باب ہے اور اب دونوں ممالک کو مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ پہلی مرتبہ 1974 میں ہی طے پایا تھا اور اس کی دستاویزات آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پرویز مشرف کے دورہ ڈھاکا کے موقع پر بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی...
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے دریاﺅں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے صوبائی سطح پر قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے دریاﺅں میںپانی کے بہاﺅ میں اضافہ ہو رہا ہے.(جاری ہے) ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 3 لاکھ 9 ہزار کیوسک ہے کالا باغ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اور پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 40 ہزار کیوسک ہے‘چشمہ کے مقام پر پانی کا بہاﺅ 4 لاکھ 92 ہزار کیوسک اور درمیانے درجے...
اسلام آباد: وزارت اطلاعات کے حکام نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ دورانِ اجلاس پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے گزشتہ اجلاس کے احتجاجاً ختم ہونے کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ گزشتہ اجلاس اس لیے ختم ہوا تھا کہ وزارت کی جانب سے پی ٹی وی کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس موقع پر مہتاب اکبر راشدی...

پاکستان ‘ امریکہ تجارت 16فیصد بڑھ گئی ‘ بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی دینا خطرناک تجارتی مشیر وائٹ ہائوس
اسلام آباد‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات جاری۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25ء میں پاکستان -امریکہ تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ اس دورانیے میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں، دیگر تیار شدہ ملبوسات کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت اطلاعات کے حکام کا قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہنا ہے بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ دورانِ اجلاس پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے گزشتہ اجلاس کے احتجاجاً ختم ہونے کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ گزشتہ اجلاس اس لیے ختم ہوا تھا کہ وزارت کی جانب سے پی ٹی وی کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس موقع پر مہتاب اکبر راشدی اور...
بارشوں میں مزید شدت متوقع ہے،3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، این ڈی ایم اے حکام کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( آئی پی ایس) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دی، اس موقع پر ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا جس میں مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب...
---فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حکام نے حالیہ بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی اور مزید مون سون بارشوں سے سیلاب کے خطرات سے خبردار کردیا۔ٹیکنیکل ایکسپرٹ این ڈی ایم اے ڈاکٹر طیب شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہے گا، مزید شدت متوقع ہے، 22 اگست کے بعد مون سون کا ایک اور سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کے 3 مزید سلسلے پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال کی جانب سے ایک نیا بارشوں کا سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے، افغانستان کے ننگرہار اور قندھارریجن سے ایک سلسلہ پاکستان کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کے پی میں...
فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ذہن میں کئی خدشات ابھرتے ہیں لیکن طیارے سے پرندوں کے ٹکرا جانے کا خطرہ اکثر نظرانداز رہتا ہے، تاہم یہ پرندے جب رن وے کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہوں تو سنگین حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 198 جبکہ ملک بھر میں 622 واقعات پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے۔ صرف 2022 میں پی آئی اے کی 57 پروازیں اس مسئلے سے متاثر ہوئیں جن میں سب سے زیادہ لاہور سے رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ جہازوں کو نقصان پہنچا۔ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا کے مطابق کیو این اے کی رپورٹ کے تحت عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن...
سٹی42: خیبرپختونخوا میں خوفناک بارشوں، سیلابی ریلوں اور برفانی گلیشئیرز کی جھیل پھٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی۔ کشمیر اور جی بی میں ہونے والی بارش اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان کو ملا کر مجموعی اموات ڈیڑھ سو سے زیادہ ہو چکی ہیںصرف بونیر میں 78 جاں بحق ہو چکے ہیں جہاں کئی علاقوں مین تباہ کن بارش کے ساتھ نالوں میں سیلابی ریلے آئے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہوئے۔ دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں پھنسے 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہ آزاد جموں و کشمیر میں سات، گلگت بلتستان اور پنجاب میں دو دو: افراد جاں بحق ہوئے دریائے سندھ چلاس میں اپنے...
دروپدی مرمو نے کہا کہ آپریشن سندور نے دکھایا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں جب بات آتی ہے تو وہ دہشتگردی کے مرکز اور تکنیکی صلاحیت کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر دروپدی مرمو نے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر بھارتی قوم سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے ہم وطنوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے کہ ہر ہندوستانی یوم آزادی اور یوم جمہوریہ بڑے جوش و خروش سے مناتا ہے۔ صدر دروپدی مرمو نے کہا "میں یوم آزادی کے موقع پر آپ سب کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ ہم سب کے لئے فخر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 ) پاکستان اور امریکا کے درمیان غیر معمولی قربت نے بھارت کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے برطانوی جریدے” فنانشل ٹائمز“ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے موسم گرما میں دو بار امریکا کے اعلی سطحی دورے کیے سب سے حالیہ دورہ فلوریڈا کا تھا جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی .(جاری ہے) جنرل عاصم منیر نے اس سے قبل جون میں صدر ٹرمپ کے ساتھ دو گھنٹے کا نجی دوپہر کا کھانا کھایا، جو...
لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے گزشتہ روز 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی پرچون قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے ہو گئی ہے۔ فلور مل مالکان نے بتایا اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر 2450 روپے ہو گئی ہے۔
کراچی (کامرس رپورٹر) کاروباری ہفتے کے پہلی ہی دن پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ کے سرمائے میں 186ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 50.52 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1547پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 145,382 پوائنٹس سے بڑھ کر 146,929پوائنٹس کی تاریخ ساز سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح 489پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 45ہزار 104پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 89ہزار 824 پوائنٹس سے بڑھ کر 90ہزار 792پوائنٹس پرجا پہنچا۔ دوسری طرف ایک تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت کم...
اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں غیر متوقع بہتری آئی ہے، جس نے بھارت کو سخت پریشان کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت اور پاکستان کے درمیان حالیہ سفارتی رابطوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اس سال موسم گرما میں دو بار امریکا کے اعلیٰ سطحی دورے کیے۔ سب سے حالیہ دورہ فلوریڈا کا تھا، جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی۔ اس سے قبل جون میں جنرل عاصم منیر نے صدر ٹرمپ کے ساتھ دو گھنٹے کا نجی دوپہر کا کھانا کھایا، جو...
تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4 کھرب 35 ارب 60 کروڑ 44 لاکھ 53 ہزار 471 روپے بڑھ گئی، جس سے مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 173 کھرب 42 ارب 56 کروڑ 32 لاکھ 71 ہزار 547 روپے ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000، 143000، 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔ 3 مرحلوں میں 24 اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی...
سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000, 143000, 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔ 3مرحلوں میں 24اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی منظر نامہ بہتری کی جانب گامزن ہونے سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد بڑھا۔ 5روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4سیشنز میں ریکارڈ تیزی، 1سیشن میں مندی رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4کھرب 35ارب...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں یکم ستمبر تک توسیع کردی، وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے چھٹیوں میں توسیع کی وجہ بتا دی ہے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے جمعرات کو اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، یہ اعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں تمام اسکول اب یکم ستمبر کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک رکھی گئی تھیں۔ غزہ پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن...
اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے قوم بھرپور جوش و خروش سے منائے ہر شہری جشن آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا معرکہ حق بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا عالمی دنیا میں بہترین تشخص ابھرا،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ۔ مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔چویدری شجاعت حسین نے مزید کہا پوری...
اویس کیانی: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم بھرپور جوش و خروش سے یوم آزادی منائے، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا عالمی دنیا میں بہترین تشخص ابھرا ،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ۔مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی ان کاکہناتھا کہ پوری قوم یوم آزادی کی تقریبات میں...
کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے، جمعہ کو بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندر مقیم پاکستانیوں کی جولائی میں ترسیلات زر کی آمد 7.4فیصد بڑھنے، سستے خام تیل کے درآمدی معاہدے اور مختلف ممالک کی پاکستان میں شعبہ جاتی بنیادوں پر متوقع سرمایہ کاری جیسے مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی بہ نسبت روپیہ بہتر رہا جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 285روپے سے بھی نیچے آگئے۔ ٹیرف میں رعایت سے امریکا کے ساتھ تجارتی روابط بڑھنے، ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف تسلسل سے کارروائیوں کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں...
کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 366ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔ اضافے کے سبب مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولے سونے کی قیمت 1300روپے اضافے سے 3لاکھ 59ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1114روپے بڑھ کر 3لاکھ 8ہزار 041روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 39روپے کے اضافے سے 4ہزار10 روپے اور...
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔ رواں مالی سال جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں درآمدات 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں درآمدات 4 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں...
کراچی (کامرس ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیرہ سو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ59ہزار300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 388041 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تیرہ ڈالر اضافے سے تین ہزار تین سو66 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ Post Views: 5
پکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار کی حد بھی عبور کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 715 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جب کہ ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 752پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 801پوائنٹس کی تیزی ہوئی اور ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 43ہزار 838پوائنٹس کی کی نئی بلند ترین سطح پر آگیا۔ اس کے بعد انڈیکس کی 1لاکھ 44ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی، ہنڈریڈ انڈیکس بڑھ کر 1لاکھ 44ہزار 105پوائنٹس کی نئی...
چینی کی بڑھتی قیمتوں نے مٹھائی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ملک میں ان دنوں چینی کے بحران کے باعث قیمت 190 سے 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسن نے چینی بحران کی وجہ موسمیاتی تبدیلی کو قرار دید یا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں چینی کی قیمت میں 6.11 فیصد تک اضافہ ہوا جس کے باعث مٹھائیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور مٹھائیاں 7.96 تک مہنگی ہوگئیں۔اس کے علاوہ جولائی میں بجلی کی قیمتوں میں 14.18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورگزشتہ ماہ میں گیس کی قیمتوں میں 22.91 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ماہ میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 3.75 فیصد تک مہنگی...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہمیں اپنی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا، ورنہ مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کے پاس زیرک لوگ ہیں، بیٹھ کر مسئلوں کا حل تلاش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ دوریاں اتنی بڑھ گئیں، سیاستدان ایک دوسرے سے ملنے سے گریزاں ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں نفرت اتنی بڑھ گئی کہ ہم ایک میز پر بیٹھنے کے لیے تیار نہیں، ہمیں اپنی، اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا ہو گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا۔ مخصوص نشستوں پر منتخب رکن ارم حامد حمید نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان سے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اڑا دیں۔ ایوان میں مرحوم میاں اظہر کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس پر خطاب کا سلسلہ جاری رہا، اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دستور ہے کہ ہم جانے والے...
اسرائیلی اخبار معاریو نے سیاسی اور فوجی سربراہان کے درمیان اختلافات کے باعث بحران کی شدت بڑھ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال حماس سے مذاکرات نیتن یاہو کی کچن کیبنٹ تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور فوجی سربراہان کو ان سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ عبری زبان میں شائع ہونے والے صیہونی اخبار "معاریو" نے فاش کیا ہے کہ غزہ جنگ کے 667 دن بعد صیہونی رژیم کے سیاسی اور فوجی سربراہان کے درمیان اندرونی بحران ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدت اختیار کر گیا ہے اور اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہ صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایسے اشارے بھی موصول ہو رہے...
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا، ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 429 روپے کی اضافے سے 3 لاکھ 8 ہزار 213 روپے کا ہوگیا۔ پاکستان میں فی تولہ چاندی 3953 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 37.20 ڈالر پر برقرار ہیں۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 368 ڈالر تک پہنچ گئی۔ یاد رہے کہ آخری بار سونے کی قیمت میں 6100 روپے اور...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)پاور ڈویژن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں اوسطاً25فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹ میں پاور ڈویژن کے حوالے سے کی گئی ایک پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ آٹھ سالوں میں بجلی کی قیمتوں میں ایک چوتھائی 25فیصد تک اضافہ متوقع ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں میں کرنسی کی شدید قدر میں کمی کے باعث بجلی کے نرخوں میں 50فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی کے آخری ہفتے میں اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کی گئی ورکنگ پیپر کے مطابق 2034ء تک بجلی کا اوسط ٹیرف 29روپے 70پیسے فی یونٹ تک پہنچنے کا امکان ہے،...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان کیساتھ نظر آنے والے شخص نے انٹرنیٹ صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔ ڈراما سیریل ’دمسہ’ میں اپنے کردار دمسہ سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی ایمان خان اپنی بہن و اداکارہ لائبہ کی طرح کی انڈسٹری میں خاصی سرگرم ہیں۔ ایمان نے اپنے مختصر سے کرئیر میں کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں ’کچھ ان کہی’ سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں جبکہ انہیں اب ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایکٹو دیکھا جاتا ہے جہاں وہ اپنی دلچسپ پوسٹس اور ریلز کے سبب تعریفوں کا محور بنی رہتی ہیں۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ایمان خان نے کم عمر میں ہی زندگی کے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ماہرین صحت کی وارننگ طبی ماہرین...
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی ازدواجی زندگی میں بھی مشکلات شروع ہوگئی ہیں اور اُن کے اہلیہ سے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ اور اہلیہ کے بھائی عون میں لفظی جنگ شروع ہوگئی جس کے بعد یوٹیوبر اور اہلیہ میں دراڑیں سامنے آنے لگی ہیں جبکہ گزشتہ چند ماہ سے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے فاصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ وقت، مصروفیات، باہمی اختلافات اور نجی نوعیت کے مسائل تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنے ۔ رجب بٹ کی اہلیہ ایمان کے بھائی عون کا دعویٰ ہے کہ بہن ایمان کے سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جبکہ وہ پڑھی لکھی ہیں اور ان چیزوں سے پریشان نہیں ہوتیں،...
کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی ترغیبی اسکیم جاری رکھنے سے انفلوز بڑھنے کے امکانات، طویل دورانیے کے بعد عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہونے کے رحجان کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے سستے لاگت کے مزید قرض لینے اور ادائیگیوں کی صلاحیت بڑھنے کے علاوہ گورنر اسٹیٹ بینک کی جولائی 2026 تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3ارب ڈالر کے اضافے کی پیش گوئی کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر...