لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں نعمت غیر مترقبہ ہوتی ہیں، ابھی کچھ دیر پہلے ہم جو میڈیا ٹاک دیکھ رہے تھے وہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے پی ٹی آئی کو آج نئی قوت مل گئی ہو، سیٹیں دوسری طرف جانے سے چونکہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ریاست کے بیبے بچے ہیں، انھوں نے آج بارہا ریاست کو چیلنج کیا ہے کہ میری حکومت تبدیل کر کے دکھائیں ، سیاست چھوڑ دوں گا۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی اہم ہے پی ٹی آئی کی جو لیڈرشپ باہر بیٹھی ہوئی ہے اس پر ہارڈ کور کارکن کا پریشر دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ 

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ جو 1973کا آئین ہے وہ بیسیکلی ٹرائکوٹومی آف پاور کو اسٹیبلش کرتا ہے، ایگزیکٹو، لیجسلیچر اور جوڈیشری کے درمیان طاقت کی تقسیم کو یقینی بناتا ہے، یہاں یہ ہوا ہے کہ ایگزیکٹو کے پاس ساری طاقت آ گئی ہے ، عدلیہ اس کے ماتحت ہو گئی ہے اور مقننہ کو بھی ٹو تھرڈ میجوریٹی دے دی گئی ہے، بڑی افسوس ناک سچویشن ہے، جب بھی طاقت کا ارتکاز ہوتا ہے تو وہاں پہ آپ کی مطلق العنانی آ جاتی ہے، یہی ہم آج دیکھ رہے ہیں کہ جو گورنمنٹ ہے اس کا رویہ مطلق العنانیت کا رویہ ہے۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ کے پی ہاؤس ہی میں تحریک چلنی ہے، اس وقت تو وہیں بیٹھے تھے، لاہور میں تو میٹنگ نہیں کرتے یہ لوگ، پنجاب سے جب تک میٹنگ کریں گے نہیں، تو کریں گے کیسے، جو حال احوال کر رہے تھے وہ سارا پنجاب کا بھی کے پی ہاؤس میں بیٹھ کر رہے تھے، میں نے کل کہا تھا نہ کہ مخصوص نشستیں مل جائیں گی اور وہ مل گئیں آج نوٹیفکیشن ہو گیا۔ 

کورٹ رپورٹر ایکسپریس حسنات ملک نے کہا کہ اثرات تو آپ نے بتا دیے موجودہ حکومت کو دوتہائی اکثریت مل گئی ہے اور وہ آئین میں اپنی مرضی کی ترامیم لا سکتے ہیں، اب 27 ویں ترمیم آنے کی خبریں گرم ہیں دیکھتے ہیں اس میں کیا آتا ہے، میرا خیال ہے کہ 27 ویں ترمیم میں عدلیہ ترجیح نہیں ہو گی،26 ویں ترمیم سے پہلے ہی چیزیں کنٹرول ہیں۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ تبدیلی تو لیکر آنی تھی، جو لے کہ آنا تھا، جو ان کا موقف تھا، جو ان کا پلان تھا، اس کے مطابق لے آتے، ایگزیکٹو کہہ رہے ہیں کہ پاور فل ہو گئی، جو بھی ہے اس سے گورنمنٹ کو بڑا فائدہ ہے، اب جو سینیٹ کے الیکشن ہوں گے اس میں بھی ان کے پاس ٹو تھرڈ میجوریٹی ہوگی تو کام اپنا چلائیں گے، تمام جو چیزیں ہو رہی ہیں اس سے یہ ہو گیا ہے کہ جو گورنمنٹ ہے اس کی اتحادی جماعتیں جو پہلے بارگینگ پوزیشن میں ہوتی تھیں اب وہ اس پوزیشن میں نہیں رہ سکیں گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ گئی ہے

پڑھیں:

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، 200 سے زائد انسانی حقوق کارکن گرفتار کرلئے، دنیا بھر میں مذمت جاری

تل ابیب/غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے عالمی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے کئی کشتیوں کو روک لیا اور سویڈن کی معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق صمود فلوٹیلا میں 40 سے زائد کشتیوں پر تقریباً 500 انسانی حقوق کے کارکنان، پارلیمنٹیرینز، وکلا اور صحافی سوار تھے، جو غزہ کے عوام تک ادویات اور خوراک پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوئے تھے۔ فلوٹیلا اس وقت جنگ زدہ علاقے سے تقریباً 90 میل دور تھی جب اسرائیلی بحریہ نے اس کا گھیراؤ کیا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کہا کہ ’’صمود فلوٹیلا کے جہازوں کو بحفاظت روک دیا گیا ہے‘‘ اور گرفتار کارکنان کو اسرائیلی بندرگاہ اشدود منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزارت نے ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں گریٹا تھنبرگ کو لے جاتے دکھایا گیا ہے۔

Footage of Israeli navy vessels intercepting global sumud flotilla pic.twitter.com/0PfcTFnnrO

— Global Sumud Flotilla Commentary (@GlobalSumudF) October 1, 2025

دوسری جانب صمود فلوٹیلا انتظامیہ نے تصدیق کی کہ صیہونی فوجی کشتیوں پر سوار ہو گئے اور جہازوں پر نصب کیمروں کو بھی بند کر دیا۔ فلوٹیلا کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن یاسمین آقار نے کہا کہ ’’اسرائیلی بحری جہازوں نے ہماری کشتی الما کو گھیر لیا ہے، ہم روک لیے جانے کے لیے تیار ہیں‘‘۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کی ویڈیو میں ایک نیول افسر فلوٹیلا کو راستہ بدل کر اشدود کی بندرگاہ جانے کا کہہ رہا ہے، تاکہ امداد کی سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد اسے غزہ بھیجا جا سکے۔ تاہم فلوٹیلا کے منتظمین نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق انسانی ہمدردی کی امداد کو روکنا غیر قانونی ہے۔

فون دستیاب نہیں ہے۔ ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے میں بھی مشکلات حائل ہیں۔ یہ آڈیو پیغام ہی بھیجنا ممکن ہو سکا ہے۔
اسرائیلی ملٹری بحری جہازوں نے ہمیں نرغے میں لیا ہوا ہے اور پوری رات ڈرونز بھی ہم پر منڈلاتے رہے ہیں لیکن ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسی رفتار سے چلے تو اگلے پانچ… pic.twitter.com/XtXpY68DEP

— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) October 1, 2025

فلوٹیلا کے ایک مسافر خوسے لوئس یبوت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’’ہمارے اردگرد تقریباً دو درجن اسرائیلی جہاز ہیں، وہ ہمیں گرفتار کرنے آ رہے ہیں‘‘۔

بین الاقوامی ردعمل

اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے کہا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کارکنوں کے خلاف تشدد استعمال نہیں کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ کشتیوں پر موجود غیر ملکی شہریوں کو ممکنہ طور پر اسرائیل منتقل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔

The sole purpose of the Hamas-Sumud flotilla is provocation. Israel, Italy, Greece, and the Latin Patriarchate of Jerusalem have all offered and continue to offer the flotilla a way to peacefully deliver any aid they might have to Gaza. The flotilla refused because they are not… pic.twitter.com/pLQj1FLIPA

— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) October 1, 2025

اٹلی کی سب سے بڑی یونین نے بھی فلوٹیلا پر اسرائیلی کارروائی کے خلاف عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر خوراک، ادویات اور ضروری سامان کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، جس سے بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

گرفتار کارکنوں کے بیانات

فلوٹیلا میں شامل امریکی کارکن لیلیٰ ہیگزی کا پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا:
’’اگر آپ میری ویڈیو دیکھ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ مجھے اسرائیلی فوج نے اغوا کر لیا ہے۔ یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ میں عالمی برادری اور امریکی حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ فلسطینی عوام کی نسل کشی میں اسرائیل کی حمایت بند کی جائے اور تمام کارکنوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے۔‘‘

        View this post on Instagram                      

A post shared by Leila Hegazy (@leilahegazy)

پس منظر

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کئی یورپی اور عرب ممالک کے کارکنوں کی مشترکہ کاوش ہے، جو اسرائیل کی غزہ پر عائد سخت ناکہ بندی توڑنے کے لیے عالمی سطح پر سرگرم ہے۔ اسرائیل متعدد بار وارننگ دے چکا تھا کہ وہ فلوٹیلا کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ کیا سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا
  • صمود فلوٹیلا: گریٹا تھنبرگ سمیت دیگر انسانی حقوق کے کارکنوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کا انکشاف
  • پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع
  • محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
  • اسرائیل نے گلوبل صمود فلو ٹیلا کے اطالوی کارکن ملک بدر کردیے
  • محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان
  • چمپینزیز کی سہیلی، جنگل کی آواز؛ ممتاز سماجی کارکن انتقال کرگئیں
  • غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستان
  • اپنے سیل سے باہر نکلوں گا نہ ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوں گا، عمران خان
  • اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ، 200 سے زائد انسانی حقوق کارکن گرفتار کرلئے، دنیا بھر میں مذمت جاری