سری لنکا کے دو کھلاڑی پاکستان میں بیمار، سہ ملکی سیریز سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی ہے، کیونکہ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی اچانک بیماری کا شکار ہوگئے۔ ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کھلاڑی پاکستان میں جاری تیاریوں میں مزید حصہ نہیں لے سکیں گے اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسالنکا اور فرنینڈو آج ہی کولمبو روانہ ہورہے ہیں۔
کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں سری لنکن ٹیم کی قیادت داسن شناکا کو سونپ دی گئی ہے، جو کل سے شروع ہونے والی اہم ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
اس سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا کو اپنے کپتان اور اہم فاسٹ بولر کے بغیر میدان میں اترنا پڑے گا، جس سے ٹیم کی کارکردگی پر واضح اثر پڑ سکتا ہے۔
سری لنکن شائقین کو اُمید ہے کہ نئی قیادت میں ٹیم بہترین کھیل پیش کرے گی اور مقابلے کو دلچسپ بنائے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شاہین شاہ آفریدی کا سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس میں قومی ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
ٹرائی سیریز سے قبل منعقدہ اس عشائیے میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑی خوشگوار ماحول میں آپس میں گپ شپ کرتے رہے، جبکہ سری لنکا اور زمبابوے کے کرکٹرز نے پاکستانی مہمان نوازی اور کھانوں کو بے حد سراہا۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاکستان کا دورہ جاری رکھنے پر اظہار تشکر کیا اور ان کی اسپورٹس مین اسپرٹ کو قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ سری لنکا کے خلاف ہونے والے آئندہ میچز میں بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام
شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت پر سری لنکا کے مشکور ہیں، مشکل وقت میں انہوں نے پاکستان کا ساتھ دے کر ایک مثال قائم کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان ٹرائی سیریز زمبابوے سری لنکا عشائیہ کپتان شاہین شاہ آفریدی