انفرادی ٹیکس دہندگان کیلیے آن لائن ریٹرن، ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ لازمی قرار، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ جمع کروانے کو لازمی قرار دیدیا جس کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002ء میں مزید ترامیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس رولز 2002ء میں مزید ترامیم کرتے ہوئے انکم ٹیکس رولز کے رول 73 میں موجود ذیلی قاعدہ 2 ڈی ڈی کو تبدیل کر کے ایک نیا قاعدہ شامل کیا گیا ہے جس کے تحت انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن اور ودہولڈنگ اسٹیٹمنٹ کا الیکٹرونک فائلنگ (آن لائن جمع کروانا) لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اس ترمیم کا مقصد ٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا، ریٹرن جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا اور ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو موثر انداز میں منظم کرنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس رولز ٹیکس دہندگان
پڑھیں:
اماراتی ائرلائن‘ امریکی مسافروں کیلیے نئی ہدایت جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی: اماراتی ائرلائن کی جانب سے مسافروں خصوصاً امریکا جانے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی مشہور و معروف ایمرٹس ائرلائن کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق امارات نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔ ا ئرلائن کا امریکی مسافروں سے کہنا تھا کہ وہ سیکورٹی اسکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے 4 گھنٹے قبل ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی جب امریکا میں شٹ ڈاو¿ن کے باہر ملک بھر کے ائرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔