Express News:
2025-11-18@10:33:19 GMT

سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کے مطابق اظہر علی نے اپنا استعفیٰ پی سی بی حکام کو بھیج دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض پالیسیوں سے ناخوش تھے۔ جس کی بناء پر اب انہوں نے مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت  کرلی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اظہر علی ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اظہر علی پی سی بی

پڑھیں:

سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کرکٹ میں مالی تماشہ کھل کر بیان کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کلکتہ: سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت کی شکست کے پس منظر میں ماڈرن کرکٹ کی تلخ حقیقت واضح کر دی۔

اپنے بیان میں سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا کہ موجودہ دور میں کرکٹ کے کھلاڑی چھکے مارتے اور سوئچ ہٹ کھیلتے ہوئے بڑے ہو رہے ہیں، جبکہ انہیں لمبی اننگز کھیلنا یا مشکل حالات میں ٹیم بچانا نہیں سکھایا جا رہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت خود اپنے بنائے گئے جال میں پھنس گیا اور جنوبی افریقا نے کلکتہ ٹیسٹ میں 30 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا قصور نہیں، کیونکہ ماڈرن کرکٹ اب اونچا میوزک، لائٹس، کرکٹ بورڈز اور نجی مالکان کے مالی فوائد کے گرد گھومتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آج کل کھلاڑیوں کی ترجیح کریز پر جمود اختیار کرنا یا اسپن کے خلاف کھیلنے کی مہارت حاصل کرنا نہیں ہے، بلکہ وہ وہی کر رہے ہیں جو فیصلے کرنے والے چاہتے ہیں۔

پیٹرسن نے مزید کہا کہ کھلاڑی جتنا زیادہ پیسہ کما سکتے ہیں، کمائیں، اور اس معاملے پر کوئی بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے، چھکے اور سوئچ ہٹ لگاتے رہو اور یوں اپنا بینک بیلنس بھی بڑھاتے رہو۔

واضح رہے کہ کلکتہ ٹیسٹ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہو گئی تھی، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا نے 30 رنز کی شاندار فتح حاصل کی۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑی وطن واپس روانہ
  • سہ ملکی سیریز ٹرافی کی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی
  • ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان
  • سہ ملکی سیریز سے قبل 2 سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے روانہ، وجہ کیا بنی؟
  • سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے کرکٹ میں مالی تماشہ کھل کر بیان کر دیا
  • سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں
  • سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئی ذمے داریاں مل گئیں
  • ’ورک فرام ہوم‘ کو چھٹی کے مترادف قرار دینے پر ملازم نے استعفیٰ دیدیا
  • سابق وزیراعظم نواز شریف  طبی معائنے کیلئے لندن چلے گئے