مظفرگڑھ: خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی، متاثرہ خاتون کو مقدمہ واپس لینے کی دھمکیاں
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
—فائل فوٹو
مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا مقدمہ درج کروانے پر خاتون نے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے والے ملزم پر بھی مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس کے مطابق دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ متاثرہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، فون پر دھمکی دینے والے نے خود کو ملزم کا دوست اور ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دھمکی دی کہ مقدمہ خارج نہ کروایا تو کسی بھی کیس میں گرفتار کریں گے، نجی اسکول کے مالک پر خواتین ٹیچرز کو بلیک میل کر کے زیادتی کا الزام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف 15 نومبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ فرار ملزم کے اسکول کو محکمہ تعلیم کی ہدایت پر گزشتہ روز سیل کر دیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، ابراہیم حیدری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار
کراچی:شہر قائد میں ابراہیم حیدری پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ چڑھائی کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 27 سالہ فہد کے نام سے کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔