بالی ووڈ اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، اب طبعیت کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
بالی وڈ کے 89 سالہ اداکار دھرمیندر کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکار کے خاندان نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں گھر پر علاج فراہم کیا جائے گا۔
پچھلے چند دنوں کے دوران دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے رپورٹس نے شائقین میں تشویش پیدا کی تھی اور سوشل میڈیا پر ان کی موت کی بے بنیاد افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’وہ زندہ ہیں‘، دھرمیندر کی موت کی خبروں پر اہلِ خانہ کا سخت ردِعمل
یاد رہے کہ دھرمیندر کو 31 اکتوبر 2025 کو سانس کی دشواری کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کی صحت کے حوالے سے پہلی افواہیں یکم نومبر کو سامنے آئیں، جس کے بعد 10 نومبر کو رپورٹس میں کہا گیا کہ انہیں دوبارہ اسپتال لے جایا گیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موت کی جھوٹی خبریں بڑے پیمانے پر پھیل گئیں۔
ہیما مالینی اور ایشا دیول نے معروف فلم اسٹار دھرمیندر کی موت کے حوالے سے پھیلنے والی جھوٹی خبروں کی سختی سے تردید کی اور مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشا دیول کی پیدائش کے وقت دھرمیندر نے ہیما مالنی کے لیے پورا اسپتال کیوں بک کرایا تھا؟
ہیما مالینی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابلِ معافی ہے۔ ذمہ دار میڈیا ادارے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے دوران بہتری کی جانب گامزن ہے؟ یہ رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے ادبی پر مبنی ہے۔ براہ کرم خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے‘۔
دھرمیندر کی صاحبزادی ایشا دیول نے بھی انسٹاگرام پر ایک بیان جاری کیا، جس میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈیا بے بنیاد خبریں پھیلا رہا ہے۔ میرے والد کی صحت مستحکم ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔ ہم تمام مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے خاندان کو پرائیویسی دی جائے۔ آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشا دیول بالی ووڈ دھرمیندر دھرمیندر اسپتال ہیما مالنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشا دیول بالی ووڈ دھرمیندر اسپتال ہیما مالنی دھرمیندر کی ایشا دیول کی موت
پڑھیں:
دھرمیندر کے بعد گووندا کی بھی طبیعت ناساز، بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل
بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ممبئی میں واقع اپنے گھر میں اچانک چکر آنے کے بعد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد اہل خانہ نے انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔
گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندال نے بتایا کہ پہلے گھر پر ڈاکٹر سے مشورے کے بعد انہیں دوا دی گئی تھی لیکن حالت میں بہتری نہ آنے پر رات ایک بجے ایمرجنسی میں اسپتال لے کر گئے۔
View this post on Instagramللت بندال نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ گووندا اس وقت ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی ہیں اور ان مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔
اداکار کے اہلخانہ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گووندا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واضح رہے کہ یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب گووندا نے چند روز قبل ہی بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج معروف اداکار دھرمیندر کی عیادت کی تھی۔