نصراللہ رندھاوا کا پمز اسپتال کا دورہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251112-01-6
اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں کچہری کے باہر ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پمزاسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیسے پُرامن شہر میں عدالت کے باہر دھماکا ریاستی اداروں کے لیے لمحہ فکر ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف معصوم جانوں کے ضیاع کا باعث بنا بلکہ ہمارے نظامِ امن و انصاف پر ایک سنگین سوالیہ نشان بھی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے کی مکمل، غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور مجرموں کو فوری گرفتار کر کے قرارِ واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے کا فوری اور مؤثر بندوبست کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر حال میں امن، عدل اور انسانی جان کے احترام کی علمبردار ہے، اور دہشت گردی کے ہر عمل کو اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمنوں کا ایجنڈا قرار دیتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔