خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج کے پی اسمبلی ہال میں ہوگا جس کی میزبانی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سپیکر بابر سلیم سواتی کریں گے۔امن جرگے کے حوالے سے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، اسد قیصر، محبوب شاہ، صبغت اللہ، عاطف خان، ڈاکٹر امجد، سلیم ارحمان و دیگر شامل تھے۔وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، پی ٹی آئی وفد نے گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی ہمارے لیے باعث فخر ہو گی، صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کو امن جرگے میں شرکت کی مکمل یقین دہانی کروائی اور کہا کہ امن جرگے میں صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا باعث اعزاز سمجھتا ہوں، صوبے کے امن اور ترقی کیلئے میرا تعاون ہمیشہ صوبائی حکومت کے ساتھ رہے گا۔گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے قیام امن کیلئے سپیکر صوبائی اسمبلی و صوبائی حکومت نے امن جرگے کا مثبت قدم اٹھایا ہے، صوبے کے حقوق کیلئے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں، صوبے کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا امن جرگہ امن جرگے صوبے کے

پڑھیں:

گورنر پنجاب نے صوبے میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے "پنجاب سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025" کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب کے تمام  اضلاع میں ججز تعینات کر دیے ہیں۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات، غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور خصوصی عدالتوں کے جج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کی فوری سماعت کریں گی تاکہ انہیں غیرضروری تاخیر کے بغیر انصاف فراہم کیا جا سکے۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب نے کہا کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کے اس ویژن کا حصہ ہے جس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو قانونی تحفظ، سرمایہ کاری کے اعتماد اور شہری حقوق کی بحالی فراہم کی جا رہی ہے۔  قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کو مؤثر بنایا جائے گا اور صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا  27ویں ترمیم کے ذریعے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ حضرو میں پاسپورٹ آفس کے قیام سے علاقے کے عوام کو سہولت میسر آئیں گی۔ علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں پاسپورٹ دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔  ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور اس کو مضبوط تر بنائیں تاکہ اپنے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، گورنر  نے پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت امن جرگہ کا آغاز
  • خیبر پختونخوا حکومت کا امن جرگہ آج پشاور میں منعقد ہوگا
  • کے پی حکومت کے زیر اہتمام امن جرگہ آج اسمبلی ہال میں ہوگا
  • پی ٹی آئی وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم
  • پی ٹی آئی وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات،‘صوبے کے امن، ترقی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں’
  • پی ٹی آئی وفد ، فیصل کنڈی ملاقات،‘ گورنر کو امن جرگہ میں شرکت کی دعوت
  • گورنر پنجاب نے صوبے میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی 
  • سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ