پی ٹی آئی وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات، متحد ہو کر آگے بڑھنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
گورنر نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ صوبے کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں کہا ہے کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی، وفد میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر، محبوب شاہ اور دیگر شامل تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو صوبائی اسمبلی میں امن جرگے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی اور گورنر سے کہا کہ صوبے کے آئینی سربراہ ہونے کے ناطے امن جرگہ میں آپ کی شرکت و رہنمائی ہمارے لیے باعث فخر ہو گی۔
گورنر خیبر پختونخوا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ صوبے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے متحد ہو کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کو امن جرگے میں شرکت کی مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امن جرگے میں صوبائی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھنا باعث اعزاز سمجھتا ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے امن و مجموعی ترقی کے لیے میرا تعاون ہمیشہ صوبائی حکومت کے ساتھ رہے گا، خوشی ہے کہ قیام امن کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی و صوبائی حکومت نے امن جرگے کا مثبت قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لیے وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ صوبے کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم سب متحد ہو کر آگے بڑھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے فیصل کریم کنڈی متحد ہو کر آگے پی ٹی آئی امن جرگے کے ساتھ وفد نے کے لیے
پڑھیں:
سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آبادجاوید حسین شاہ نے شعبہ ہومیو پیتھک کو اس کا جائز حق دلانے کیلئے ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود سے سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
رکن سندھ اسمبلی کرن مسعود نے کہا کہ ایم کیو ایم تعلیم اور صحت کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ،سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم کرنے کیلئے پارٹی سے مشاورت کے بعدسندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرسکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے وائس آف ہیلتھ کے تحت عیسی لیبارٹری نارتھ ناظم آباد میں تعلیمی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سیمینار میں سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی اسلام آباد جاوید حسین شاہ ،وائس آف ہیلتھ کے چیئرمین شفیق ستی، سینئر نائب صدر نیشنل بینک آف پاکستان مجاہد خان اور تعلیمی حلقے سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے ۔
اس موقع پر پاکستان ہومیوپیتھک سوسائٹی کے بانی اور سابق صدر نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی جاوید حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی سطح پر ہومیو پیتھک کی تعلیم کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ صوبائی سطح پر بھی ہومیو پیتھک تعلیم کی داد رسی نہیں کی جا رہی ایسی صورتحال میں اس بات کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی ہے کہ صوبہ میں سندھ ہیومیو پیتھک کونسل قائم فوری طور پر قائم کی جائے اس حوالے سے اراکین سندھ اسمبلی اپنی آواز اٹھائیں اور سندھ میں ہومیو پیتھی تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
جاوید حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ بھر کی تمام جامعات میں بیچلر آف ہومیو پیتھک میڈیکل سائنسنز کا شعبہ قائم کیا جائے طب کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کوڈاکٹر بننے کا موقع دیا جائے ۔