لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے "پنجاب سپیشل کورٹس (اوورسیز پاکستانی پراپرٹی) ایکٹ 2025" کے تحت صوبے بھر میں خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے اور پنجاب کے تمام  اضلاع میں ججز تعینات کر دیے ہیں۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق تنازعات، غیرقانونی قبضوں اور پراپرٹی کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے قانونی مسائل کے حل کے لیے تیز رفتار، شفاف اور مؤثر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور خصوصی عدالتوں کے جج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ عدالتیں اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں سے متعلق کیسز کی فوری سماعت کریں گی تاکہ انہیں غیرضروری تاخیر کے بغیر انصاف فراہم کیا جا سکے۔ کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمشن پنجاب نے کہا کہ یہ اقدام حکومت پنجاب کے اس ویژن کا حصہ ہے جس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو قانونی تحفظ، سرمایہ کاری کے اعتماد اور شہری حقوق کی بحالی فراہم کی جا رہی ہے۔  قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کو مؤثر بنایا جائے گا اور صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا  27ویں ترمیم کے ذریعے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ حضرو میں پاسپورٹ آفس کے قیام سے علاقے کے عوام کو سہولت میسر آئیں گی۔ علاقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوششیں کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اٹک کی تحصیل حضرو میں پاسپورٹ دفتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے اس کی شدید مخالفت کی ہے۔  ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور اس کو مضبوط تر بنائیں تاکہ اپنے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، گورنر  نے پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن