ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی کے مسائل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟
شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہیں بھی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس تسلی بخش نہیں اور کچھ علاقوں میں سروس اچانک بند کردی جاتی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ کے مسائل ہیں۔
انجینیئر رانا عتیق کا کہنا تھا کہ لاہور کے رنگ روڈ پر ایک کال نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ اپنے حلقے میں جائیں گے تو لوگ انہیں باتیں سنائیں گے اور لوگ پوچھتے ہیں میں اسمبلی میں بیٹھ کر کیا کرتا کیا ہوں۔
مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟
مہیش کمار ملانی نے کہا کہ سندھ کے صرف 25 فیصد علاقوں میں 4 جی دستیاب ہے۔
ممبر پی ٹی اے نے کہا کہ ٹاورز پلاننگ کمرشل معاملہ ہے لہٰذا اس میں مداخلت نہیں کرتے بلکہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ سروس کے مسائل نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیے: سولر پینلز اور انٹرنیٹ مہنگے ہونے کا امکان، ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو تجاویز دیدیں
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اہم اداروں پر کیے گئے 2 بڑے سائبر حملے ناکام بنا دیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیٹ انٹرنیٹ کی سست روی پی ٹی اے سلو انٹرنیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن قومی اسمبلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ انٹرنیٹ کی سست روی پی ٹی اے سلو انٹرنیٹ قومی اسمبلی کے مسائل کہا کہ
پڑھیں:
اسٹارلنک پر صرف ویب براؤزنگ سے بھی آپ مارس مشن کی فنڈنگ کا حصہ بن رہے ہیں؟
یہ بات اگرچہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی لیکن یہ سچ ہے کہ اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے بھی آپ کمپنی کے مارس مشن کو فنڈ دیتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے صارفین بالواسطہ اسپیس ایکس کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں اور اسپیس ایکس اپنی مجموعی آمدنی کا کچھ حصہ اسٹار شپ اور مستقبل کے منصوبوں جن میں مارس مشن بھی شامل ہے، پر خرچ کرتا ہے۔
اس کا طریقہ کار کچھ ہوں ہے؛
1) آپ اسٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے فیس دیتے ہیں۔
2) یہ فیس اسٹارلنک کے آپریشنز اور ترقی پر خرچ ہوتی ہے۔
3) اسٹارلنک کا منافع اور اسپیس ایکس کی مجموعی آمدنی دونوں مل کر کمپنی کے بڑے منصوبوں کو فنڈ کرتی ہیں۔
4) ان بڑے منصوبوں میں مارس مشن بھی شامل ہے جو کمپنی کی ایک اہم ٹیکنالوجی ہے۔
مختصراً یہ کہ اگر آپ اسٹارلنک استعمال کر رہے ہیں تو آپ خود بہ خود اسپیس ایکس کے مارس پروگرام کو سپورٹ کر رہے ہیں۔