2025-08-15@07:42:18 GMT
تلاش کی گنتی: 32473
«نامزد کیا»:
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آج جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس میں سب سے اہم موضوع یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں ہوں گی، جبکہ روس۔امریکا 2 طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ الاسکا: امریکا کی روس سے قریب ترین ریاست یہ ملاقات الاسکا میں ہوگی، جو بیئرنگ اسٹریٹ کے پار روسی سرحد سے صرف چند میل کے فاصلے پر ہے۔ اجلاس جمعہ کی صبح اینکریج شہر میں قائم جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن پر شروع ہوگا۔ کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق اس فوجی بیس کے قریب وہ مقام ہے جہاں دوسری جنگِ عظیم کے دوران لینڈ-لیز معاہدے کے تحت طیارے...
پاکستان شوبز کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 1 ہزار روپے میں ہوئی تھی۔ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سادہ شادیوں کی اہمیت پر بات کی۔ اداکارہ نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا کہ کس طرح ان کا اور اقبال انصاری کا نکاح سادگی سے انجام پایا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کو تقریباً 45 سال پرانی بات بتا رہی ہوں۔ 1978 کی بات ہے جب انصاری صاحب ٹی وی کے ملازم تھے اور سرکاری ملازمت میں 1200 روپے ماہانہ کماتے تھے۔ انہوں نے میرے والد سے کہا کہ وہ اپنی گاڑی بیچ کر سونے کے زیور خرید لیں گے...
امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو 1 ارب ڈالر سے زائد ہرجانے کی دھمکی دے دی۔ ہنٹر بائیڈن نے دعویٰ کیا تھا کہ میلانیا کی اپنے شوہر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے ذریعے ہوئی تھی۔ انہوں نے یہ متنازع بیان رواں ماہ فلم ساز اینڈریو کیلاگھن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دیا۔ اس دعوے کے خلاف خاتون اول میدان میں آئیں اور انہوں نے ہنٹر بائیڈن کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔ میلانیا ٹرمپ کے وکلا نے بھی ہنٹر بائیڈن کے اس دعوے کو جھوٹا، توہین آمیز، بدنام کن اور اشتعال انگیز“ قرار دیا ہے۔ خاتونِ اول کے وکلا کی...
لندن: برطانیہ میں پولیس کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلی کی گئی ہے جس کے تحت ہائی پروفائل اور حساس مقدمات میں مشتبہ افراد کی قومیت اور نسلی پس منظر کی تفصیلات عوام کے سامنے لانے کی اجازت دی جا رہی ہے، تاکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ یہ فیصلہ پچھلے سال پیش آنے والے ایک بڑے واقعے اور اس کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی و سماجی دباؤ کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 میں برطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں پیش آئے ایک ہولناک واقعے کے بعد یہ مسئلہ شدت سے سامنے آیا، جب تین کم سن لڑکیوں کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ اس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر مناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو پہنچا، سیاسی تبدیلی کے ساتھ معاشی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے۔ لیک سٹی گولف کلب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے یومِ پاکستان، معرکۂ حق اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ملنے والے اعزازات کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، بزنس کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے صدر، وزیراعظم، نوازشریف کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 1992 میں لاہورچیمبرکا صدر رہ چکا ہوں،...
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ آزادی کی قدر سمجھنی ہے تو اہلِ فلسطین اور کشمیریوں سے پوچھیں۔ کے ایم سی ہیڈ آفس میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تمام اہل وطن کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں بزرگوں کی قربانیوں، تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی کاوش سے آزاد ریاست نصیب ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک ایسی نعمت ہے جس کا شاید ہمیں احساس نہ ہو ۔ اس نعمت کے بارے میں سمجھنا ہے تو فلسطین کے عوام سے پوچھیں کہ کس کرب و تکلیف سے گزر رہے ہیں۔ آزادی کی قدر پوچھنی ہے تو کشمیر...
یورپی یونین، جرمنی اور ترکی نے اسرائیل کے مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر کے منصوبے کو غیر قانونی قرار دے کر اس کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر خزانہ بذلیل سموٹرچ نے مشرقی یروشلم کو مغربی کنارے سے علیحدہ کرنے کی منظوری دی، جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے فلسطینی ریاست کا تصور ختم ہو جائے گا۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی امور کے سربراہ جاکا کالاس نے کہا کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور دو ریاستی حل کو مزید کمزور کرتا ہے۔ جرمنی نے بھی مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر بند کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ ترک...
سٹی42: وفاق کی جانب سے صوبوں کے بجلی بلوں میں براہ راست اربوں روپے کی کٹوتیوں پر پنجاب اور خیبرپختونخوا نے شدید احتجاج کیا ہے . سرکاری دستاویزات کے مطابق پنجاب کے حصے سے 7 ارب 76 کروڑ روپے اور خیبرپختونخوا کے حصے سے 3 ارب 42 کروڑ روپے کاٹے گئے ہیں۔دونوں صوبوں نے ان بغیر مفاہمت کی گئی کٹوتیوں کو غیر مجاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عمل مالی منصوبہ بندی کو متاثر کر رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ 19 جون کا جاری کردہ کٹوتی آرڈر فوری واپس لیا جائے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی صوبوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ صوبائی حکومت...
جرمنی نے اسرائیل کے تازہ ترین تعمیراتی منصوبوں کی سخت مخالفت کی ہے، جن کے تحت یہودی بستیوں کے ہزاروں نئے یونٹس تعمیر کیے جائیں گے اور اس سے مغربی کنارے کو مؤثر طور پر 2 حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور 2 ریاستی حل کو خطرہ جرمن وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، مذاکرات کے ذریعے 2 ریاستی حل کے امکانات کو پیچیدہ بناتے ہیں، اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) کے اس مطالبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ ختم کیا جائے۔ ’ای-ون‘ اور معالہ ادومیم کی توسیع کے اثرات بیان میں کہا گیا کہ ای-ون منصوبہ...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں...
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو مثالی گاؤں پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر اب تک کی پیشرفت بھی پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب، مرمت اور بحالی کے لیے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔ اجلاس میں دور دراز علاقوں میں واٹر پمپس لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی مریم نواز شریف نے لاہور شہر میں...
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ طاس معاہدے (IWT) سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے ہیگ کی عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں بھارت کو معاہدے کے تحت دریاؤں پر نئے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن میں طے شدہ شرائط کی پابندی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت 3 مغربی دریا پاکستان کو اور 3 مشرقی دریا بھارت کو دیے گئے تھے۔ 2023ء میں پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن کے معاملے پر مستقل ثالثی عدالت (PCA) ہیگ...
ناروے کے ایک اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ماہ ناروے کے وزیرِ خزانہ جینس اسٹولٹن برگ کو فون کر کے نہ صرف تجارتی محصولات پر بات کی بلکہ کہا کہ وہ نوبیل امن انعام چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟ ٹرمپ کو اسرائیل، پاکستان اور کمبوڈیا سمیت کئی ممالک نے امن معاہدے یا جنگ بندی کرانے پر اس انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز کے حقدار ہیں، جو ان سے پہلے 4 امریکی صدور کو مل چکا ہے۔ ناروے کے وزیرِ خزانہ نے تصدیق کی کہ فون پر محصولات اور اقتصادی تعاون پر بات...
سعودی وزارتِ خارجہ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے گرد مزید یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزارت نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کو روکا جانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر اعظم کے بیانات اور توسیع پسندانہ منصوبوں کی شدید مذمت سعودی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ مؤقف اقوام متحدہ کی قرارداد 2234 (2016) کے منافی ہے، جو اسرائیل سے مغربی کنارے بالخصوص القدس میں بستیوں کی تعمیر فوری روکنے...
لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے عام شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات کو احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام شرکاء تقریب کا صحیح نظارہ کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 79واں یوم آزادی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے تیار ہے۔ اس موقعے پر جہاں ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور تمام سرکاری اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں دہلی میں مرکزی تقریبات کے لئے تاریخی لال قلعہ کو بہترین طریقے سے سجایا گیا ہے۔ لال قلعہ پر پروگرام کا آغاز صبح سویرے مسلح افواج اور دہلی پولیس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو گارڈ...
راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح لیس ہے۔ ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی مہم جوئی کا بلا جھجک فوری جواب دیا جائے گا۔ اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے وقف کر دیں گے۔ فیلڈ مارشل نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پذیرائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے افسر ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کا اعزاز عطا کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ونگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو اعزاز عطا کیا اور اس کے بعد انہیں اپنے ساتھ کھڑا کرکے حاضرین سے تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایس 400 سسٹم کو تباہ کیا جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان شہید میجر زیاد سلیم کی رہائشگاہ پہنچے اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی اور اْن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔میجر زیاد سلیم مستونگ میں فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔ وہ تین بھائی پاک فوج میں افسران ہیں جبکہ والد بریگیڈئیر سلیم بھی2005میں وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔ اس موقع پر شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا شہید کی ماں ہونا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے،اپنا سہاگ اور لخت...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے قومی پالیسیوں کی آزادانہ تشکیل، اغیار اور استعمار کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کر کے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ خود انحصاری کے حصول کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پر ایکسپو سنٹر لاہور میں بزنس مین فورم کے زیراہتمام ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2025ء کے پہلے روز افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان،...
الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت اور کنسرٹ کی ابتدا میں میوزیشنز نے لائیو قومی ترانہ بچایا۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے معروف اور نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گا کر شہریوں سے خوب داد وصول کی۔ میوزک کنسرٹ میں فیملیز، لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا میوزک کنسرٹ میں شائے گل، بلال...
نگر نگر قریہ قریہ وطن سے محبت کا والہانہ اظہار،گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار ،آسمان پرلہراتے پرچم اور روشنیوں کا سمندر آگیا نمازِ فجر کے بعد21توپوں کی سلامی، وطن عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کیلئے خصوصی دعائیں ،مختلف سیاسی،مذہبی جماعتوں ،سماجی تنظیموں اور شہریوں کی مزار پر قائد اعظم پر حاضری معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہوگیا۔کراچی سے خیبر، گلگت سے گوادر تک وطن سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، نگر نگر قریہ قریہ سبز ہلالی پرچموں کی بہار آگئی، گلیاں، محلے، شاہراہیں سج گئیں، جگہ جگہ چراغاں کیا گیا، بچے بھی جشن آزادی کی خوشی سے سرشار رہے۔آسمان پر...
یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے بھارتی وزیراعظم نے جشن آزادی کے دن کو ( Partition Horrors Remembrance Day )کا نام دے دیا پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت انگیز پیغام سامنے آیا جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر وطن عزیز کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں نریندر مودی نے پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے (Partition Horrors Remembrance Day) کا نام دیا اور لکھا کہ یہ دن اُس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع...
پشاور: وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لوگ 14 اگست کو منانے کے بجائے اسے ذاتی یا سیاسی ایجنڈوں سے جوڑ کر تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مردان کے علاقے شامیلات میں سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما جمشید مہمند کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے قیام کی جدوجہد، قربانیوں اور موجودہ حالات میں قوم کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے...
اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔ حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں ، تحریک طالبان پاکستان،...
لاہور: پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی پر لاہور کے تاریخی واہگہ بارڈر کو آرائش و تزئین اور توسیع کے بعد عوام کے لیے کھول دیا گیا، یہ وہی مقام ہے جہاں 1947 کی تقسیم کے بعد ہندوستان سے مسلمانوں کے لٹے پٹے قافلے ہجرت کر کے اس سرزمین پر پہنچے تھے جبکہ واہگہ بارڈر کی توسیع کے منصوبے کا آغاز 2024 میں کیا گیا تھا، جس کے تحت نہ صرف سرحدی تنصیبات کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا بلکہ تاریخی اور ثقافتی پہلوؤں کو بھی نمایاں کرنے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان رینجرز پنجاب نے واہگہ بارڈرکی توسیع اور آرائش وتزئین کی ڈاکومنٹری بھی جاری کردی ہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب ایک پیشہ ور فورس...
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا اور ٹیکنالوجی پارک کی تعمیر کی سست رفتار پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی پارک کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس منصوبے کو ابتدائی ہدایت کے مطابق بتائی گئی مدت میں مکمل کیا جائے، منصوبے میں عالمی معیار کے مطابق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ تمام ذمہ داران اس منصوبے کی تکمیل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں. اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئی ٹی پارک 2 زیر زمین، گراؤنڈ، اور 9 بالائی منزلوں پر مشتمل ہے، پارک میں دفاتر، انکیوبیشن سینٹر، بزنس سپورٹ...
پانی اﷲ تعالیٰ کی ایسی نعمت ہے جو دنیا میں زندگی کی بقاء کی ضمانت ہے۔ خاص طور پر جب گرمی کی حدت اور شدت عروج پر ہوتو اس کی ہر بوند صرف حیات انسانی ہی نہیں بل کہ چرند، پرند، جانور اور چوپائے ہر ایک کے لیے ایک نعمت ِ ناگزیر ہوتی ہے۔ دین اسلام کا یہ طرۂ امتیاز ہے کہ جیسے وہ روحانی ضروریات یعنی اخلاق و کردار کو درپیش رذائل کی پاکیزگی کا علم بردار ہے ایسے ہی جسمانی ضروریات و فطرت کے تقاضوں کو پورا کرنے کا نہ صرف داعی ہے بل کہ اس پر اجر و ثواب اور آخرت کی کام یابی کا مژدہ بھی سناتا ہے۔ اس لیے پانی زندگی کی اساس ہے. اس...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یومِ آزادی (15 اگست) کو غلامی کی یاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کُل جماعتی حریت کانفرنس نے غیور اور بہادر کشمیریوں سے 15 اگست کو مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جس دن بھارت اپنی آزادی کا جشن مناتا ہے، وہ دن کشمیریوں کے لیے غلامی، جبری تسلط اور مظالم کی سیاہ یاد ہے۔ حریت کانفرنس نے اعلان کیا کہ ہم اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ کشمیری قوم بھارتی تسلط کی قیدی نہیں بلکہ آزادی کی متلاشی...
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو مزید اقتصادی پابندیاں اور ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کی خارجہ پالیسی کی بری طرح ناکام ہوگئی جس کے بعد امریکا نے بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے تو مزید اقتصادی پابندیاں اور ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بھارت پر پہلے ہی 25...
حکومت کی جانب سے آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے لیکن ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.40 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر تک کی نمایاں کمی متوقع ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے...
روس نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی کالز کی روک تھام کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق روس نے میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم پر مبینہ طور پر دھوکا دہی اور دہشتگردی کے کیسز میں معلومات فراہم نہ کرنے کے سبب یہ فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2017 میں چین نے اپنے گریٹ فائر وال کا استعمال کرتے ہوئے اوور سیز سرورز کے ٹریفک کو روکنا شروع کیا تھا۔ چینی صارفین اس کی متبادل ایپ وی چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ جبکہ شمالی کوریا میں بھی پلیٹ فارم پر پابندی عائد ہے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں 2017 سے متعدد ایپس پر انٹرنیٹ سے انٹرنیٹ وائس اور ویڈیو کالز پر پابندی عائد تھی، لیکن...
لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔ فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو...
معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں...
بھارت کی سینئر اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 برس کی عمر میں کولکتا میں طویل علالت کے بعد چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سو سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھانے والی بسنتی چیٹرجی مغربی بنگال فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔ بنگال فلم انڈسٹری میں 50 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی بسنتی چیٹرجی کو چند برس قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا انھوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ آخری اسسٹیج پر ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم بینوں کو افسردہ کر دیا۔ بسنتی چیٹرجی نے نہ صرف بلاک بسٹرز فلمیں دیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر بھی دھاک...

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متعلق حقیقت بتا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں جب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا تو اس دوران معروف صحافی حامد میر کے تاثرات کے حوالےسے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم اب حامد میر نے خود ہی اس حوالے سے تفصیل بتا کر افواہوں کادم توڑ دیاہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اس حوالے سے جاری بحث پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے بتا یا کہ تقریب کے دوران سینیٹر فیصل سبزواری نے مجھ سے ہلالِ جرأت کے بارے میں استفسار کیاتو میں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہلالِ جرات ایک بڑا فوجی اعزاز...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست 2025ء ) بلاول بھٹو کو قومی اعزاز سے نوازنے پر سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ ابو کے لاڈلے کو 2 انٹرویو دینے پر ایوارڈ دے دیا گیا ہماری جمہوریت کی طرح یہ ایوارڈ بھی دو کوڑی کے ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر حکومتی شخصیات کو یوم آزادی کے موقع پر قومی اعزازات سے نوازنے پر معروف سماجی کارکن جبران ناصر نے تنقیدی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ "جو ایوارڈ عبدالستار ایدھی، ڈاکٹر عبد القدیر خان، ڈاکٹر عبدالسلام، عاصمہ جہانگیر، جان شیر خان اور مہدی حسن کو، پوری زندگی قوم کی خدمت میں صرف کرنے کے بعد ملا، وہ ایوارڈ ابو کے لاڈلے...
مغل بادشاہ شاہجہاں نے جب اپنی محبوب اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں تاج محل بنانے کا فیصلہ کیا، تو ان کا مقصد صرف ایک مقبرہ تعمیر کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ دنیا کے لیے محبت، فن اور عظمت کا ایک ایسا شاہکار چھوڑنا چاہتے تھے جو رہتی دنیا تک ممتاز محل سے ان کی لازوال محبت کی نشانی بن جائے۔ تاج محل نہ صرف فنِ تعمیر کا ایک بے مثال نمونہ ہے بلکہ دنیا کے سات عجائبات میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ ہر سال لاکھوں سیاح اس خوبصورت مقام کی زیارت کے لیے بھارت کے شہر آگرہ کا رخ کرتے ہیں۔ تاج محل کی تعمیر اور محنت کی داستان تاج محل کی تعمیر 1635ء میں شروع ہوئی اور...
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ “گریٹر اسرائیل” کے تصور سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں خود کو ایک “تاریخی اور روحانی مشن” پر سمجھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے حال ہی میں ایک اسرائیلی ٹی وی انٹرویو میں کہی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گریٹر اسرائیل کے نظریے سے خود کو منسلک محسوس کرتے ہیں، تو نیتن یاہو نے جواب دیا: “بہت زیادہ۔” ان کے مطابق اس تصور میں صرف فلسطینی علاقے ہی نہیں، بلکہ اردن اور مصر کے بعض حصے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ کچھ عرب ممالک کے ساتھ بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے سے متعلق بات چیت کر رہے ہیں،...
چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواستیں 4نومبر 2024ء کو فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کے خلاف چیف جسٹس سمیت 13 میں سے 9 ججوں کی رائے کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا خط پبلک کر دیا گیا۔سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کی سماعت کے معاملے پر اعلیٰ ججوں میں اختلافات کی دستاویزات پبلک کر دی گئیں۔ چیف جسٹس سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ملاقات میں دونوں ممالک کےعدالتی افسران کےلیےمشترکہ تربیتی پروگرامز اور علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے 31 اکتوبر کو چیف...
وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائی کی گئی۔آج ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔ تابش ہاشمی نے بھارتی طیارہ گرانیوالے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دیمعروف کامیڈین اور میزبان تابش ہاشمی نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیر معمولی جرأت کا مظاہرہ کرنے اور بھارتی طیارہ رافیل گرانے والے اسکواڈرن لیڈر کے ساتھ یادگار تصویر شیئر کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فضائیہ کے افسر...

زرعی ترقیاتی بینک میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب ،پرچم کشائی، شجر کاری، کیک کاٹنے اور قومی خدمت کے عزم کی تجدید
زرعی ترقیاتی بینک میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب ،پرچم کشائی، شجر کاری، کیک کاٹنے اور قومی خدمت کے عزم کی تجدید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ (زیڈ ٹی بی ایل )ہیڈ آفس میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بینک کے صدر/سی ای او جناب طاہر یعقوب بھٹی اور ائیر مارشل(ریٹائرڈ)ارشد ملک بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پرچم کشائی کی پرعزم تقریب منعقد ہوئی۔ صدر/سی ای او جناب طاہر یعقوب بھٹی اور ائیر مارشل (ریٹائرڈ)ارشد ملک نے مل کر قومی پرچم...
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈی آئی خان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور پہاڑ پور میں حقیقی آزادی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ناحق قید کیا گیا ہے، ہم ان کی باعزت رہائی کے لیے میدان میں ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے 4 سے...
سندھ کے صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اور دنیا کو ایک پرامن، ترقی پسند اور مثبت پاکستان سے روشناس کروایا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا موقف نہ صرف سنا گیا بلکہ اسے مثبت انداز میں سراہا بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک...
بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا وہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے جو پاکستان کے حق میں سنایا گیا تھا۔ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کو بلاروک ٹوک فراہم کرنے کا پابند ہے۔ تاہم، بھارت کا مؤقف ہے کہ عالمی عدالت کو اس معاہدے پر فیصلہ سنانے کا اختیار ہی نہیں۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق، بھارت نے کبھی عالمی ثالثی عدالت کی اتھارٹی کو تسلیم نہیں کیا۔ یاد رہے کہ یہ فیصلہ 8 اگست کو عالمی عدالت کی جانب سے سنایا گیا تھا، اور اسے پیر کے روز عدالت کی ویب سائٹ پر شائع کیا گیا۔ پاکستان کے...
مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی کے جذبے کی تعریف کی۔ تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر شاندار اور رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل کیے گئے۔ جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ فائنل میچ میں شائقین نے اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و...
سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو ایک جدید، محفوظ اور سہولیات سے آراستہ شہر بنانے کے لیے بلدیاتی ادارے بھرپور محنت کر رہے ہیں، شفافیت، احتساب اور کارکردگی کو بنیاد بنا کر شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہمیڈیا نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کرتا ہے بلکہ پالیسی سازی میں رہنمائی کا کردار بھی ادا کرتا ہے، ایک باشعور میڈیا ہی عوام اور حکومت کے درمیان موثر رابطے کا ذریعہ بنتا ہے، شہر کی ترقی کے لیے میڈیا کی مثبت تنقید اور تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پاکستان کے 78ویں...
—ویڈیو گریب کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، میئر کراچی مرتضی وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔ کراچی پریس کلب میں جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں میئر کراچی اور پریس کلب کے عہدیداران، کاروباری افراد، اراکینِ پریس کلب کی فیملیز نے شرکت کی۔کراچی پریس کلب کی جانب سے شرکاء میں قومی پرچم اور بیجز تقسیم کیے گئے۔ —ویڈیو گریب تقریب میں ملی نغموں کے مقابلے ہوئے جن میں پریس کلب کے ممبران کے بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس موقع پر پولیس بینڈ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے اپنے خطاب میں...
وفاقی وزیر تعلیم کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے 40 سال پہلے جہدوجہد شروع کی تھی کہ ہر ایک کو برابری کے حقوق ملیں، کیا کراچی 2008ء سے پہلے ایسا تھا۔؟ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی...
عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کے معاملے پر سپریم کورٹ اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ بار سے مشاورت کے بعد کیا گیا، لیکن سپریم کورٹ بار نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق، عدالتی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے ان سے کوئی مشورہ نہیں لیا گیا اور نہ ہی رولز میکنگ کمیٹی کے ساتھ کوئی اجلاس ہوا۔ اگر ایسا کوئی اجلاس ہوا ہے تو اس کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔ بار کا کہنا ہے کہ انہیں کسی ایسی کمیٹی کا علم نہیں جو عدالتی فیسوں سے متعلق مسائل کے حل کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کی جانب سے اپنے زیرتسلط علاقوں میں متوازی حکومت قائم کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی کے لیے خطرہ ہے اور اس سے خانہ جنگی میں مزید شدت آئے گی۔آج جاری ہونے والے بیان میں کونسل کے ارکان نے کہا ہے کہ 'آر ایس ایف' کی جانب سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے اس اعلان سے سوڈان کی علاقائی سالمیت کو نقصان ہو گا، ملک تقسیم ہو جائے گا، جنگ بڑھ جائے گی اور سنگین انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر جائے گا۔کونسل کے ارکان نے سوڈان کی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے 2 بچوں کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزمہ کی شوہر سےعلیحدگی ہو چکی ہے، اور بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوئی، بچے والدہ...
فتح پور میں 11 اگست کو اسوقت پُرتشدد تصادم ہوا جب مختلف ہندوتوا تنظیموں کے ہجوم نے آبو نگر میں ایک صدیوں پرانے مقبرے پر دھاوا بول دیا، اس پر بھگوا جھنڈے لہرائے، اندر ہندو رسومات ادا کیں اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں قبروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں فتح پور کے آبو نگر علاقے میں ایک مقبرے کی توڑ پھوڑ کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ اس جگہ کے اردگرد ایک کلومیٹر کے دائرے کو بیریکیڈز لگا کر گھیر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا جا سکے۔ منگل کو پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و...
نئی دہلی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن نے ایک شاندار پرچم کشائی تقریب منعقد کی ۔ تقریب کا آغاز چانسلری لان پر چارج ڈی افیئر سعد احمد وڑائچ نے پاکستانی پرچم بلند کرکے کیااورصدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ سعد احمد وڑائچ نے اپنے جذباتی خطاب میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے آزادی کی قدر کو ایک انمول نعمت قرار دیا، جس کا دفاع ہر دور میں ضروری ہے۔ سعد احمد وڑائچ نے کہاکہ یومِ آزادی وہ دن ہے جب مسلمانوں نے اپنی خود ارادیت کا خواب تعبیر میں تبدیل...
امریکی وزارت خارجہ کی دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی جس میں مودی سرکار کو آئینہ دکھایا گیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق نئی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر یا تو ناکافی یا شاذ و نادر ہی اقدامات کیے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی مودی سرکار نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف برائے نام کارروائی کی۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور پُرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹ میں بھارت کے بدنام زمانہ شہریت ترمیمی قانون کے اقلیتوں کے خلاف استعمال ہونے کے شواہد بھی پیش کیے...
کیڈٹس کی جانب سے شاندار مارچ پاسٹ اور پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا۔ کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی نے مزار قائدؒ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ نیول کیڈٹس ہر...
—جنگ فوٹو ترک دارالحکومت انقرہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی نہایت وقار اور شایانِ شان پرچم کشائی کی تقریب کے ساتھ منایا گیا۔پاکستان کے سفیر برائے ترکیہ ڈاکٹر یوسف جنید نے قومی ترانے کی گونج میں قومی پرچم بلند کیا، جس میں سفارت خانے کے افسران اور پاکستانی برادری کے اراکین نے شرکت کی۔تقریب میں صدرِ پاکستان اور وزیرِاعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔اپنے پیغامات میں قومی قیادت نے حالیہ معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کو تاریخ کا فیصلہ کن لمحہ قرار دیا، جو بھارتی جارحیت کے مقابلے میں قومی طاقت، یکجہتی اور پیشہ ورانہ مہارت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔قیادت نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو قائدِاعظم محمد...
شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل (ر) محمد طاہر نے کہا ہے کہ اُن کے بیٹے نے کئی اہم انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو کامیابی سے لیڈ کیا اور متعدد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ جاکر اُن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، وزیرِ داخلہ نے شہید کے والد کرنل (ر) محمد طاہر، والدہ اور بھائی میجر عثمان طاہر سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے اُن کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ"آپ شہید بیٹے کے باہمت اور بلند حوصلہ والدین ہیں۔ آپ...
ممبئی کے ایک تاجر دیپک کوٹھاری نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر، بزنس مین راج کندرا پر 60.4 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام عائد کردیا یہ الزام ان کی کمپنی est Deal TV Pvt Ltdسے متعلق ایک لون کم انویسٹمنٹ ڈیل پر مبنی ہے، جو اب بند ہو چکی ہے۔ الزامات کیا ہیں؟ کوٹھاری کا الزام ہے کہ 2015 سے 2023 کے دوران انہوں نے کاروبار کی توسیع کے لیے اس جوڑے کو 60.48 کروڑ روپے فراہم کیے، لیکن یہ رقم ذاتی اخراجات پر خرچ ہوئی، نہ کہ وعدہ کردہ کاروباری منصوبے پر۔ ابتدائی طور پر یہ رقم 75 کروڑ روپے کے قرض کے طور پر مانگی گئی، پھر اسے “انویسٹمنٹ کا رنگ دے دیا گیا تاکہ ٹیکس...
اتر پردیش کے ضلع بُلندشہر میں ایک انتہائی نایاب طبی کیس سامنے آیا ہے، جس میں 30 سالہ خاتون کے رحم کی بجائے جگر میں حمل کی نشونما ہوئی ایک ایسا واقعہ جو بھارت میں پہلی بار رپورٹ کیا گیا اور دنیا بھر میں بھی نہایت کم درجوں میں سامنے آیا ہے۔ خاتون، جو دو بچوں کی ماں ہیں اور گھریلو زندگی بسر کرتی ہیں، تقریباً دو ماہ تک مسلسل پیٹ کے شدید درد اور قے سے پریشان رہیں۔ ابتدائی معائنے اور علاج بے سود ثابت ہوئے۔ آخر کار انہیں ات کے ایک نجی امیجنگ سنٹر جانبجا بھیجا گیا، جہاں 22 جولائی کو MRI اسکین کیا گیا۔ ڈاکٹر کے کے گپتا نے بتایا کہ اسکین میں ایک 12 ہفتے کے جنین...
عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل نے ملکی خودمختاری میں امریکہ، برطانیہ و غاصب صیہونی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عراقی مزاحمت، ملک عزیز پر کسی بھی حملے کا سخت جواب دینے کو تیار ہے اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی تحریک النجباء کے سیکرٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی ملکی خودمختاری اور اپنے ملکی فیصلوں کی آزادی میں امریکہ، برطانیہ و غاصب اسرائیلی رژیم کی کسی بھی قسم کی مداخلت کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ شیخ اکرم الکعبی نے تاکید کی کہ حشد الشعبی کے قانون کی منظوری میں تاخیر پر ہم حیران ہیں کیونکہ حشد الشعبی عراقی عوام کی نمائندہ اور ان کی...
سینئر صحافی اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کر لی۔انصار عباسی نے سیکریٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پوری قوم معرکۂ حق ایوارڈ کی حق دار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی غیر معمولی کام نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایسی کامیابی حاصل کی کہ دنیا حیران رہ گئی۔ آج کا دن خصوصی طور پر شہدا کے نام ہے، وہ بیٹے جنہوں نے وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جشن آزادی پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ آج میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی پاکستانی قوم کی طرف سے سلام کہا۔ یہ بھی پڑھیں: سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل، سکھر کے طلبہ نے تاریخ رقم کردی انہوں نے کہا...
اسلام آباد: سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا نام”نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم نے اپنا نام اس فہرست سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کا نام “نشان پاکستان” کے لیے تجویز کیا تھا تاہم کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیراعظم نے اپنا نام فہرست سے نکال کر باقی تمام ناموں کی منظوری دیدی۔ اس کے علاوہ سینئر صحافی انصار عباسی نے بھی معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کی۔ انہوںنے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم معرکہ حق ایوارڈ کی حق دار ہے ، انہوں نے کوئی ایسا غیر معمولی کام نہیں کیا اور جو...
ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، رواں برس یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے علاوہ لاہور، کوئٹہ اور مظفر آباد میں بھی پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر کی مساجد میں دِن کا آغاز قرآن خوانی، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کے...
یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے۔یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں. بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جبکہ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے 14 اگست پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نام ’نشانِ پاکستان‘ کے لیے تجویز کیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنا نام فہرست سے نکال دیا، جبکہ باقی تمام ناموں کی منظوری دے دی۔دوسری جانب ایوانِ صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب ہوئی۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشنجناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک...
سکھر میں 3 ہزار سے زیادہ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر ایک تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے۔ بدھ کو سکھر میں 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پبلک اسکول سکھر میں 3,080 طلباء نے مل کر انسانی پاکستانی قومی پرچم تشکیل دیا سکھر سے محمد اطہر اللہ کی رپورٹ#Pakistan #IndependenceDay #Sukkur #HumanFlag #PublicSchoolSukkur #14August #PakistanNews #JashneAzadi #MuhammadAtharullah #Patriotism pic.twitter.com/lBx5Rd4buN — APP (@appcsocialmedia) August 13, 2025 یہ تقریب سکھر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، جس میں پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) حال ہی میں پاکستان کے انسداد بدعنوانی کے ادارے 'نیب‘ نے ملک کے بڑے ہاؤسنگ منصوبوں کے مالک ہیں ملک ریاض کے ایک ایک قریبی رشتہ دار کی کچھ جائیدادیں نیلام کی ہیں۔ یہ نیلامی اس لیے کی گئی کیونکہ ملک ریاض اور ان کے رشتہ دار 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں پلی بارگین معاہدے کی رقم ادا کرنے میں ناکام رہے۔ اب تک گروپ کی دو جائیدادیں نیلام ہو چکی ہیں جبکہ مزید نیلامی کے لیے تیار ہیں۔ نیب میں ملک ریاض اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کے خلاف مقدمہ بھی درج ہے، جس کے مطابق وہ کراچی، راولپنڈی اور جنگلات کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) آج جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب محمد شکور، اور کارپوریٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زین، نے کی۔ اس موقع پر سی ای او اور کارپوریٹ ڈائریکٹر نے اسپتال کے تمام اسٹاف، بشمول اقلیتی برادری کے اراکین، کے ساتھ مل کر قومی پرچم لہرایا۔(جاری ہے) جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال ہمیشہ سے تمام مذاہب اور برادریوں کے احترام اور یکجہتی پر یقین رکھتا ہے، اسی جذبے کے تحت آج کی تقریب میں اقلیتی برادری اور ٹرانسجینڈرز کو بھرپور طریقے سے شامل کیا گیا، تاکہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام عام ہو۔ پرچم کشائی...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور علی شاہ کو بھیجا گیا جوابی خط منظر عام پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق ججز کمیٹیوں کے 31 اکتوبر 2024 سے 29 مئی 2025 تک کے اجلاس کے منٹس پبلک کردیے گئے ہیں، اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان کا جسٹس منصور کو بھیجا گیا جوابی خط بھی منظر عام پر آگیا.جوابی خط جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے 31 اکتوبر کے اجلاس پر لکھا گیا۔دونوں ججوں نے 26 ویں ترمیم فل کورٹ کے سامنے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا. جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے کہا آرٹیکل 184 شق تھری کے تحت فل کورٹ مقرر کریں۔چیف جسٹس کے خط میں کہا گیا کیا ایسا...
پاکستان کے یومِ آزادی پر مودی کا نفرت انگیز پیغام، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا نفرت انگیز پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کا نام نہ لیتے ہوئے تنقید کی ہے۔نریندر مودی نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ٹوئٹ میں پاکستان کے جشن آزادی کے دن کو پارٹیشن ہاررز ریمیمبرینس ڈے کا نام دیا۔پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مودی نے نفرت انگیز ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ دن اس المناک دور کو یاد کرنے کا موقع ہے جب تاریخ کے ایک افسوسناک باب میں لاکھوں افراد...
ویب ڈیسک: سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر تاریخ رقم کردی۔ سکھر میں گذشتہ روز 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی کئی دنوں کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا...
تصویر: سوشل میڈیا سکھر میں 3 ہزار سے زائد طلبہ نے سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی ماڈل بنا کر تاریخ رقم کردی۔سکھر میں بدھ کے روز 3080 طلبہ نے معرکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سبز ہلالی پرچم کا سب سے بڑا انسانی قومی پرچم تشکیل دے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔یہ سکھر کی تاریخ کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ایونٹ تھا، تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے گونجتے رہے۔ کئی دنوں کی محنت اور ریہرسل کے بعد سبز و سفید لباس میں ملبوس بچوں نے شاندار قومی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ تاریخی انسانی پرچم مکمل کیا۔ یومِ آزادی پر گوگل...
نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کیا ہے، اسے بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تصادم میں راکٹس اور میزائلوں کے کامیاب استعمال کے بعد اب ایک نئی آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے، ماہرین نے چینی طرز پر بنائی گئی اس فورس کو ہنگامی صورتحال کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار درست حملوں کی صلاحیت صرف فضائی افواج کے پاس تھی، مگر اب پاکستان آرمی اس صورتحال کو بدل رہی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی فورس کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اگست 2025ء) فرانس، جرمنی اور برطانیہ نے یہ خط اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش اور سلامتی کونسل کو بھیجا ہے، جس میں تینوں یورپی طاقتوں یا 'ای تھری‘ نے کہا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے’’اپنے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘‘ جب تک کہ تہران ان سے بات کرنے کی آخری تاریخ پوری نہ کر لے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق خط میں تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے لکھا، ’’ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ایران اگست 2025 کے آخر تک سفارتی حل تک پہنچنے پر تیار نہ ہوا، یا توسیع کے موقع سے...

2024 میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0 کے تحت تین سال میں 33 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دیں گے،وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تصادم میں راکٹس اور میزائلوں کے کامیاب استعمال کے بعد اب ایک نئی ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ ماہرین نے چینی طرز پر بنائی گئی اس فورس کو ہنگامی صورتحال کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار درست حملوں کی صلاحیت صرف فضائی افواج کے پاس تھی، مگر اب پاکستان آرمی اس صورتحال کو بدل رہی ہے۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی فورس کا اعلان کیا اور کہا کہ ’یہ فورس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی‘۔ بعدازاں وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ تصادم میں راکٹس اور میزائلوں کے کامیاب استعمال کے بعد اب ایک نئی ’آرمی راکٹ فورس کمانڈ‘ کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔ ماہرین نے چینی طرز پر بنائی گئی اس فورس کو ہنگامی صورتحال کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ دہائیوں سے سرحد پار درست حملوں کی صلاحیت صرف فضائی افواج کے پاس تھی، مگر اب پاکستان آرمی اس صورتحال کو بدل رہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس نئی فورس کا اعلان کیا اور کہا کہ ’یہ فورس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی‘۔ بعدازاں وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راکٹ فورس پاکستان کی جنگی صلاحیت...
بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 48 ممالک میں کئے گئے تازہ سروے میں 24 ہزار 515 عالمی جواب دہندگان نے ماحولیاتی حکمرانی اور سبز تبدیلی میں چین کی کامیابیوں اور خدمات کی تعریف کی ہے۔ سروے میں، 71.8فیصد جواب دہندگان نے اعلی معیار کی معاشی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہا۔ 59.9فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ اپنے قومی پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے میں سبز ترقی کو شامل کرنے کا چین کا عمل دوسرے ممالک کے لئے قابل پیروی ہے۔ سروے کے مطابق 68.8 فیصد جواب دہندگان نے چین میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کرنے اور جنگلات کی بحالی پر مثبت اثرات...
یورپی یونین کے سفیروں نے اپنے منفرد انداز سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب کہ یوم آزادی پر دنیا بھر سے پاکستان کے عوام کے لیے محبتوں کے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا اظہار کیا، ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں، یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا۔ یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور...
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست...
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواستوں کو فل کورٹ کے بجائے آئینی بنچ کے سامنے مقرر کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے 9 ججوں کی رائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خطوط اور ججز کمیٹیوں کے اجلاسوں کے منٹس پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی: 26ویں آئینی ترمیم کے خاتمے اور ایس آئی ایف سی تحلیل کرنے کا مطالبہ جاری تفصیلات کے مطابق 31 اکتوبر 2024 کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ کیس کو 4 نومبر کو فل کورٹ کے سامنے سنا جائے۔ تاہم چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 191A کے تحت مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواستیں...
فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے معرکۂ حق میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قابلِ فخر قرار دے دیاانہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارت...
خیبر پختونخوا کے اضلاع اپر دیر اور لوئر دیر میں رات گئے دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر امریکی پابندیاں، کیا اب دہشتگردوں کو حاصل بھارتی حمایت ختم ہو پائےگی؟ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی دیں۔ وزیر اعلی نے کہا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی انصار عباسی نے معرکہ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انصار عباسی نے سیکرٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے سے متعلق آگاہ کر دیا۔ انصار عباسی کاکہنا تھا میرے خیال میں پوری قوم اس معرکہ حق ایوارڈ کی حقدار ہے،میں نے کچھ غیرمعمولی نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔ مزید :
وفاقی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملک کے سب سے بڑے سویلین اعزاز ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا یہ اعزاز بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وفد کو آج ایک خصوصی تقریب میں دیا جائے گا۔ معروف نیوز چینل کے رپورٹر سلیمان سعادت خان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو یہ اعزاز بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول نے بھارتی جارحیت کے تناظر میں یورپی پارلیمنٹ سمیت مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ پاکستان دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے ساتھ وفد کو آج سب سے بڑا سویلین اعزاز دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف جنگ کے بعد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے پر بلاول کو اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت کے خلاف جنگ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنا تھا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی...