وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر مشاورت کرینگے‘ سلمان اکرم
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ پر پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت وفاقی آئینی عدالت میں ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے آئینی عدالت کا بائیکاٹ نہیں کیا؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ عدالت اب قائم کردی گئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی کے حوالے سے درخواست بھی لگنی ہے۔ فیصلہ کریں گے کہ ایک عدالت کو ہم نہیں مانتے تو اس میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے لیکن تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئینی عدالت
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-01-2
اسلام آباد( آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،آئینی عدالت میں 22 دسمبر2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوگی،وفاقی آئینی عدالت 5 جنوری 2026کو دوبارہ کھلیں گی۔تعطیلات کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے،آئینی عدالت تعطیلات کے دوران ارجنٹ اور دیگرفکس مقدمات کی سماعت کریگی۔